Tag: پاور آف اٹارنی

  • ڈیجیٹل پورٹل کیسے کام کرے گا؟

    ڈیجیٹل پورٹل کیسے کام کرے گا؟

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کردیا، پورٹل کی بدولت پاور آف اٹارنی کی آن لائن تصدیق کی جا سکے گی۔

    ڈیجیٹل پورٹل نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا اور ابتدائی طور پر 10 ممالک میں شروع کیا جا رہا ہے جس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام بیرون ممالک سفارت خانوں اور قونصلیٹس تک بڑھا دیا جائے گا۔

    اس ڈیجیٹل پورٹل کی بدولت سمندر پار پاکستانی آن لائن پاور آف اٹارنی کی تصدیق کروا سکتے ہیں، جس کے لیے ذاتی موجودگی ضروری نہیں۔ اس پورٹل کی بدولت صارفین اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس بھی چیک کر سکتے ہیں۔

    اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہے، جن کی ترسیلات سے ملک چل رہا ہے ان کو پاکستان کی جمہوریت میں شامل ہونے اور ووٹ کا حق ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زندگی میں آسانی لاتی ہے،آن لائن سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے بعد آئی ووٹنگ بھی ایسا ہی قدم ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں اوور سیز پاکستانیوں جیسے اہم اثاثے کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی اس قدر اہم ہیں کہ اگر انہیں صحیح معنوں میں سہولت دی جائے تو ان کی ترسیلات کی بدولت ہمیں آئی بینک کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔

  • ڈاکٹرعاصم کی جائیداد کی پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینےکی درخواست مسترد

    ڈاکٹرعاصم کی جائیداد کی پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینےکی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کی جائیداد اور کاروبار سنبھالنے کےلیے پاور آف اٹارنی ان کے بیٹے کو دینے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے جائیداد اور کاروبار سنبھالنے کے لیے پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ غیر قانونی اثاثوں اور رقوم کی منتقلی ابھی تک صرف ایک الزام ہے اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات کا تعلق پاور آف اٹارنی سے نہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو پاورآف اٹارنی کے لئے وزارت خارجہ کے دفتر جانے کی اجازت دی تھی اور اس حکم کو نیب نے بھی چیلنج نہیں کیا جبکہ نیب کے پاس ڈاکٹرعاصم کی جائیداد کی تمام تفصیلات بھی موجود ہیں۔


    ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، نیب


    ڈاکٹرعاصم کےوکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئےکہاکہ میرے موکل کی جائیداد سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو وہ معاملہ احتساب عدالت میں اٹھائے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ پاورآف اٹارنی کی اجازت نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذاٰ ڈاکٹر عاصم کو اپنی جائیداد اور کاروبار کی پاورآف اٹارنی ان کے بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دی جائے۔

    دوسری جانب نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم اپنے بیٹے کو لامحدود اختیارات دینا چاہتے ہیں۔

    واضح رہےکہ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی جائیداد اور کاروبار کی پاور آف اٹارنی ان کے بیٹے کو دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

  • ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے کینیڈین بیٹے کو اپنے اثاثوں کا مالک بنادیا

    ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے کینیڈین بیٹے کو اپنے اثاثوں کا مالک بنادیا

    کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے کینیڈین بیٹے عماد حسین کو پاور آف اٹارنی دیدی جس کے بعد عماد حسین ڈاکٹر عاصم کے اثاثوں کے مالک بن گئے ۔

    ڈاکٹر عاصم نے اپنے کینیڈین بیٹے عماد حسین کو پاور آف اٹارنی دیدی جس کے بعد عماد حسین ڈاکٹرعاصم کے بینک اکاؤنٹس، بانڈز، شیئرز، پلاٹس اورکاروبار کےقانونی طور پرمالک ہیں۔

    ڈاکٹر عاصم حسین نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں جاکر پاور آف اٹارنی پردستخط کیے اوردستاویزات جمع کرائیں، ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت سے یو اے ای کے سفارتخانے جانے کی اجازت لی تھی۔

    ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کے دو ریفرنسسز اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک مقدمہ قائم ہے۔