Tag: پاور پلے

  • حکمرانوں نے بڑے منصوبوں سے بڑی کرپشن کی، عمران خان

    حکمرانوں نے بڑے منصوبوں سے بڑی کرپشن کی، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بڑے منصوبوں کے ذریعے بڑی کرپشن کی، وزیراعظم خود کو بچانے کے لیے سب کو بچا رہے ہیں، میگا کرپشن کے خلاف موجودہ چیئرمین نیب کچھ بھی نہیں کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بدل رہا ہے، ملک وہ بننےجارہا ہےجو ہم دیکھنا چاہتے تھے، جو چیزیں سپریم کورٹ میں آگئی ہیں ان سےعوام میں شعور پیدا ہوا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ حکمران پہلی دفعہ پھنس گئے ہیں، نوازشریف سمجھتے تھے کہ جیسا پہلے ہوتا رہا ہے اب بھی ویسا ہی ہوگا لیکن پاکستان میں کبھی بھی کسی اس طرح چیف ایگزیکٹو کی تلاشی نہیں لی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کو بچانے کے لیے سب کو بچا رہے ہیں اور ایف بی آر وزیراعظم کو بچانےکے لیےدستاویزبنارہا ہے، حکمرانوں نےبڑے منصوبوں کے ذریعےبڑی کرپشن کی، کرپشن کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں، تمام منصوبوں میں حکمران پیسہ بناتےہیں یہ اس میں ماہرہیں۔

    کسی نے اتنی تیزی سے پیسہ نہیں بنایا جتنا موجودہ حکمرانوں نےبنایا، موجودہ نیب چیئرمین حکمرانوں کے میگا کرپشن کےخلاف تحقیقات نہیں کرے گا۔

    حکمرانوں نے 6 ارب کے قرضے واپس کرنے تھے پھر بھیانہوں نے انتکاب لڑا جبکہ عام آدمی 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہو تو الیکشن نہیں لڑسکتا، حکمرانوں نے جس طرح اقتدار کا فائدہ اٹھایا ہے کسی نےنہیں اٹھایا۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکررہےہیں، کپاس کے پیداواری علاقوں میں پاورپلانٹ کے نام پر 5 شوگر ملز لگائی گئیں، شہبازشریف نےخود کو ہی شوگرملز لگانے کی اجازت دی۔

    حکمرانوں نے تسلیم کیا کہ قطری 25 سال سے بزنس پارٹنر ہے، قطری کو کانٹریکٹ دینے کا مطلب خود کو ہی کانٹریکٹ دینا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ،پختونخوا میں آدھی ،پنجاب اور دیگر علاقوں میں دگنی قیمت پردوائیں مل رہی ہیں، ایل این جی منصوبہ ایک اسکینڈل ہے۔

    اس کی بھاری قیمت عوام اداکریں گے، عوام کو تفصیلات نہیں بتائی جاتیں،کوئی عوامی منصوبہ خفیہ کیسےہوسکتاہے؟

  • اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید

    اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، عدالت نے کہا ہے کہ قطرکے شہزادے کے خط کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، اس خط کو سچ یا جھوٹ ثابت کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ میری پٹیشن میں صرف نواز شریف کا نام ہے، میرا کیس صاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے بیانات میں تضاد ہے، مجھے لگتا ہے اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، نواز شریف پر آج بڑی قدغن لگ چکی، آ ج پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے پاناما لیکس کی وجہ سے ہے۔

    شیخ رشید  نے کہا کہ دادا کی جائیداد بیٹوں کو پہلے کیوں نہیں دی گئی؟ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کی کفالت سے متعلق کیوں نہیں لکھا؟ میری نظر میں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، پوری قوم سمجھ گئی یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، کمیشن کی ضرورت نہیں، نواز شریف کے لیے اب اسٹیپ ڈاؤن ہونا بھی بے سود ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پانچ سے چھ لوگ سلطانی گواہ بن جائیں گے۔

  • شیخ رشید نے پرویز رشید کی برطرفی کی پیش گوئی کردی تھی

    شیخ رشید نے پرویز رشید کی برطرفی کی پیش گوئی کردی تھی

    اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کے وزارت اطلاعات سے مستعفی ہونے سے متعلق شیخ رشید نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’پاور پلے‘‘ میں اینکر پرسن ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر لِیک کرنے والوں کے خلاف ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں اور حساس اداروں نے تمام ثبوت وفاقی حکومت کو مہیا کردیے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی طے ہے۔

     

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو وزیر اطلاعات اور ایک بیورو کریٹ کی قربانی دینا پڑے گی، بیورو کریٹ نے سلطابی گواہ بننے کا وعدہ کر لیا ہے اور اگر وہ سلطانی گواہ بن گیا تو کوئی وزیراعظم کو پھانسی چڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

    شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کے بعد کسی ایک فرد کے فوج میں رہنے یا جانے کی بات نہیں بلکہ بہ طور ادارہ فوج کا موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات کی برطرفی کی خبر منظر عام پر آنے سے کئی گھنٹے قبل شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں نیوز بریک کردی تھی۔

  • نوازشریف کےگھر نہیں رائے ونڈ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں،عمران خان

    نوازشریف کےگھر نہیں رائے ونڈ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں،عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم رائے ونڈ میں جلسہ کرنے جارہے ہیں نواز شریف کے گھر نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” پاور پلے” میں آج بہ طور مہمان خصوصی سربراہ تحریک انصاف عمران خان مدعو تھے،پروگرام کے میزبان ارشد شریف کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کا نام پاناما پیپرز میں آچکا ہیں اس لیے وہ حق حکمرانی کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے حکومتی کرپشن کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ نندی پور پروجیکٹ کے فرنس آئل کے بلوں میں اربوں روپے مالیت کا گھپلا ہے چوری پکڑے جانے پر ریکارڈ پھاڑ دیا گیا ہے،اسی طرح محکمہ ریلوے میں بھی کرپشن عروج پر ہے آڈٹ رپورٹ نے حکومتی کرپشن کی قلعی کھول دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے میں 10 ارب روپے کا گھپلا ہے۔

    ۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ برصغیر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو تعلیم پر سب سے کم رقم خرچ کرتا ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں سب سے کم بجٹ استعمال ہوتا ہے جب کہ کپاس کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    سرمایہ کاری کے حوالے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ اس سال پاکستان میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی جس کے باعث گردشی قرضے سو ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

     

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آئے نہ آئے لیکن شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور کاروبار میں بہتری آرہی ہے انہوں نے اپنے فلیٹوں اور جائیداد کو وسعت دی اور ملکی مفاد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کرپشن سب سے پہلے اداروں کو متاثر کرتی ہے اور اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر دیتی ہےجس کے سدباب کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

  • پیپلز پارٹی کا قائد متحدہ کی تصاویراتارنے سے اظہار لاعلمی

    پیپلز پارٹی کا قائد متحدہ کی تصاویراتارنے سے اظہار لاعلمی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 80 فیصد دفاتر سرکاری اراضی پرقائم ہیں، قائد متحدہ کی تصاویر کون اتاررہا ہے نہیں معلوم، یہ تصاویر سندھ حکومت نہیں ہٹارہی، ایم کیو ایم سے ٹوٹا ہوا کوئی بھی گروپ تصاویر اتارنے کا کام کرسکتاہے، دیکھنا پڑے گا کون یہ کام کررہا ہے۔


    Govt has sent no reference against MQM: Waseem… by arynews

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان ارشد شریف سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں صفرر عباسی، وسیم آفتاب، فیصل وائوڈا نے بات چیت کی۔

    وفاق نے اب تک ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس جمع نہیں کرایا، وسیم آفتاب

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا کہ پاکستان مخالف تقریر پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ایک پارٹی کا سربراہ ملک توڑنے بات کرتا ہےاس کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف وفاق نےکوئی ریفرنس نہیں بھیجا،فاروق ستار کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح فاٹا اور بلوچستان میں کارروائیاں کی گئیں اسی طرح یہاں بھی کارروائیاں کی جائیں کیوں کہ پاکستان بالخصوص کراچی میں بھارتی ایجنسی را ایم کیو ایم کے ذریعے اپناکام کررہی ہے۔

    ن لیگ عمران اور قادری سے پریشان ہے اس لیے یہ ڈرامہ کرایا، فیصل وائوڈا


    Faisal Vawda justified to suspect who attacked… by arynews

    تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل وائوڈا نے کہا کہ ن لیگ کو ڈر تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سےمسائل بڑھ جائیں اس لیے انہوں نے ڈرامہ بنایا جس میں ایم کیو ایم کو شامل کیا، جوبھی ڈرامہ ہے اس میں ن لیگ آن بورڈ ہے، ن لیگ عمران خان اور طاہر القادری سے پریشان ہے اس لیے یہ سب کیا گیا۔

    نیب نے زمینوں پر قبضوں کے شواہد میڈیا کو دینے سے روک دیا


    Faisal Vawda says he was targeted for… by arynews

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں چائنا کٹنگ اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے شواہد نیب کو دے دیے ہیں، نیب نے تحقیقات کی وجہ سے شواہد ابھی میڈیا پر لانے سے روکا ہے۔


    MQM has deal with Nawaz Sharif; operation will… by arynews

  • افتخار چوہدری نے وزیراعظم کی نااہل قرار دلوانے کیلئے کیس تیار کرنا شروع کردیا

    افتخار چوہدری نے وزیراعظم کی نااہل قرار دلوانے کیلئے کیس تیار کرنا شروع کردیا

    اسلام آباد:سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف پیسہ باہر منتقل ہونے کا کیس مضبو ط ہے، انہیں نااہل قرار دینے کے لیے کیس تیار کرنا شروع کردیا جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان اشرف شریف سے بات کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے کیس تیار کررہے ہیں، وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس میں بیرون ملک اثاثے بنانے اور رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا کیس خاصا مضبوط ہے، انہیں نااہل قرار دینے کے لیے وہ اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سے رجوع کریٰں گے یا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کے لیے کیس فائل ہوا تو دیکھیں گے فی الحال ایسا نہیں لگتا کہ ان کے خلاف کوئی پٹیشن فائل ہوگی۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید افتخار چوہدری کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار چوہدری اپنے گریبان میں جھانکیں،سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں پی ٹی آئی والوں کی ہیں پی ٹی آئی اس لیے ٹی او آرز پر اتفاق نہیں ہونے دے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، جمہوریت کو کسی کے دھرنے یا تقریر سے نقصان نہیں پہنچتا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت میں جرأت نہیں کہ وہ کسی کانسٹیبل کا بھی احتساب کرسکے، آج بھی قوم عمران خان ہیں نواز شریف کے احتساب کے لیے یکسو ہے۔