Tag: پاپا

  • پاپا نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، زخمی بچیوں کا بیان

    پاپا نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، زخمی بچیوں کا بیان

    کراچی: شہر قائد میں اپنی ہی بیوی کی دوسرے شخص سے شادی کرانے کے بعد پہلا شوہر سب کو پیٹرول ڈال کر جلانے پہنچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس کی شادی کسی اور شخص سے کرانے کے بعد غصے میں آ کر ملزم نے سابقہ بیوی اور بچوں کو جلانے کی کوشش کی۔

    پیٹرول پھینک کر آگ لگائے جانے سے 2 بچیاں نصف سے زائد جھلس گئیں، جنھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی مرہم پٹی کی گئی، اس واقعے میں سابقہ اہلیہ اور 3 سال کا بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے۔

    بچوں کی ماں، جو واقعے میں محفوظ رہیں

    زخمی ہونے والی دونوں بچیاں اسکول میں پڑھتی ہیں، جن کے نام نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ ہیں، جب کہ محمد فیضان کو واقعے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بچی نور فاطمہ کا کہنا تھا کہ اس نے خود اپنے پاپا کو پیٹرول پھینکتے ہوئے دیکھا۔

    ننھا محمد فیضان، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    خاتون نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ تین ماہ قبل مجھے میرے شوہر نے طلاق دی اور خود ہی میرے شوہر نے دوسرے شخص سے میری شادی بھی کرا دی لیکن شادی کے بعد سابق شوہر دوسرے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ کرتا رہا، اور پھر ایک رات ملزم نے پیٹرول سے جلانے کی کوشش کی۔

    نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ جن پر اپنے ہی باپ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی

    خاتون نے بتایا کہ ہم نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا لیکن پولیس اس کو گرفتار نہیں کر رہی۔ زخمی ہونے والے بچی نے بھی مطالبہ کیا کہ پاپا جہاں بھی ملیں انھیں فوری گرفتار کیا جائے۔

  • آم اور کیلے کا مشترکہ ذائقہ رکھنے والا پھل

    آم اور کیلے کا مشترکہ ذائقہ رکھنے والا پھل

    آم جسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ہر شخص کو پسند ہوتا ہے، یہ پھل اپنے اندر بے شمار فوائد بھی رکھتا ہے، ایسے ہی کچھ فائدوں کا حامل پھل کیلا بھی ہے۔

    لیکن کیا آپ نے کیلے اور آم کا مشترکہ ذائقہ رکھنے والا کھایا ہے؟

    ایسا پھل شمالی امریکا کے جنگلات میں اگتا ہے جسے پاپا کہا جاتا ہے۔ کیلے اور آم کا ذائقہ رکھنے والے اس پھل کو کسٹرڈ ایپل بھی کہا جاتا ہے۔

    یہ پھل پرانے وقتوں میں جب امریکا اس قر ترقی یافتہ نہیں ہوا تھا، بے حد آسانی سے مل جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن اس پھل کو میٹھے میں تناول کیا کرتے تھے۔

    اس پھل میں سیب، نارنگی اور کیلے سے زیادہ پروٹین موجود ہوتی ہے جبکہ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

    یہ پھل بہت جلدی خراب ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے تجارتی بنیادوں پر فروخت نہیں کیا جاسکتا، شہروں میں عام گروسری اسٹورز میں بھی اس کا ملنا مشکل ہے۔

    اگر آپ اسے کھانا چاہتے ہیں تو آپ کو شمالی امریکا کے کھیتوں اور جنگلات کا رخ کرنا پڑے گا جہاں یہ پھل تازہ حالت میں دستیاب ہوسکتا ہے۔