Tag: پاپارازی فوٹو گرافرز

  • کرینہ کے بیٹے جہانگیر کی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کے ویڈیو وائرل

    کرینہ کے بیٹے جہانگیر کی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کے ویڈیو وائرل

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کے بڑے بیٹے جہانگیر علی خان کی جانب سے پاپارازی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹے اگرچہ فلم انڈسٹری کا کسی طور حصہ نہیں بنے مگر ان کی ویلیو پاپارازی فوٹوگرافرز کے نزدیک ایک سیلیبریٹی جیسی ہی ہے۔ تیمور یا جہانگیر کو کہیں بھی دیکھ کر فوٹوگرافرز ان کی تصویر کھینچنے کے شائق رہتے ہیں۔

    جہانگیر خان حال ہی میں تین سال کے ہوئے ہیں تاہم اپنی معصومیت اور بھولے پن کی وجہ سے وہ فیملی فوٹوز میں یا کہیں باہر گھومنے جائیں ہمیشہ مداحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

    انھیں اپنی ماں کرینہ اور بڑے بھائی تیمور کے ساتھ فوٹو گرافرز نے کلاس سے واپسی پر دیکھا تھا اور ان کی تصاویر کھینچنا شروع کردی تھی۔ فوٹو گرافرز کی یہ حرکت شاید ننھے جہانگیر کو پسند نہیں آئی اور وہ غصے سے تصاویر کھینچنے والوں کو گھورتے رہے۔

    اس موقع پر بیبو جنھوں نے گرم موسم کے لحاظ سے ڈھیلا ڈھالا سا نارنجی اور سفید لباس پہنا تھا اور سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا، سر جھکائے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھ گئیں۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جہانگیر نے فوٹو گرافرز کو دیکھ کر اپنی آنکھیں پھیلائیں اور پاپرازیوں کو دھمکانے کی کوشش کی۔

    خیال رہے کہ بھارتی انڈسٹری کے اداکاروں اور مداحوں کی طرف سے چھوٹے سے خوبصورت نواب جہانگیر علی خان کو ’جے بابا‘ کہا جاتا ہے۔

  • انوشکا کی فوٹو گرافرز سے نومولود بیٹے کی تصاویر نہ کھینچنے کی درخواست

    انوشکا کی فوٹو گرافرز سے نومولود بیٹے کی تصاویر نہ کھینچنے کی درخواست

    انوشکا شرما نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر کھینچنے والے پاپا رازی فوٹو گرافر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی تصاویر نہ کھینچیں۔

    ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا ہے کہ جب منگل کے روز بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نوزائیدہ بیٹے آکائے کے ساتھ لندن سے بھارت واپس آئیں تو کیا ہوا، اداکارہ نے اس موقع پر فوٹوگرافرز کو پوز دینے کا بھی وعدہ کیا ۔

    تاہم انوشکا نے انھیں کہا کہ وہ ان کے بچوں کے بغیر ان کی تصاویر کھینچ سکتے ہیں، انھوں نے بیٹے آکائے اور اس کی بڑی بہن وامیکا کے ساتھ فوٹو شوٹ سے انکا کردیا اور درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

    انوشکا نے 2018 میں اپنی بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد سے ہی اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے۔

    وہ جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بیٹی کے کو چہرے کو ایموجی سے چھپا دیا جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ انوشکا ابیٹے آکائے کے لیے بھی اسی طرز عمل کو اپنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے اکائے رکھا تھا۔

    انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا رکھا گیا تھا۔