Tag: پاپوا نیو گنی

  • پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ

    پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ

    بحرالکاہل کے کنارے واقع پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکن جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6.6 شدت کے زلزلے کا مرکز ملک کے مشرق میں نیو برطانیہ جزیرے پر واقع کوکوپو شہر کے ساحل سے دوری پر بیج سمندر میں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے ”رنگ آف فائر” پر واقع ہے جہاں اکثر و بیشتر زلزلے آتے ہیں اور آتش فشاں فعال بنتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیے کے مشرقی علاقے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے تھے۔

    ترکیے کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشرقی صوبے ملاتیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اسرائیلی جنگی طیاروں کے بیروت پر متعدد فضائی حملے

    بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیے کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان  نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تاروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاپوا نیو گینی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 عشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،کپلن ڈوریگا 27، ایلئی ناؤ 13 اور ٹونی اور 11 رنز بناکر پویلین روانہ ہوگئے۔

    افغانستان کے بلے بازوں نے مقررہ ہدف15.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلبدین نائب 49، عظمت اللہ 13، رحمان اللہ گُرباز 11 اور محمد نبی نے 16 رنز اسکور کئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    واضح رہے کہ افغانستان اپنے گروپ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کرچکا ہے،افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے ہرایا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے نویں میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، یوگنڈا نے 18.2 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔

    یوگنڈا نے امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے، پاپوا نیو گنی کی ٹیم 19.1 اوورز میں 77 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے 5-5 رنز بنائے۔

    یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔

    یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

    واضح رہے کہ گروپ سی میں شامل دونوں ٹیمز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

    لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

    جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں‌ ہونے والی ہلاکتیں تین سو سے بڑھ کر 670 ہو گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں چند روز قبل ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، چھ سو ستر افراد جان سے گئے، جب کہ سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مٹی کے تودوں میں دبے ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات کم ہیں۔

    اس قیامت خیز واقعے میں 11 سو گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 فٹ ملبہ گھروں کے اوپر جمع ہے، متاثرہ علاقے میں اس وقت بھی صورت حال خطرناک قرار دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ سامنے آ رہی ہے۔

    تاحال لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ بھی نہیں لگایا جا سکا ہے۔

  • لینڈسلائیڈ نے پورے گاؤں کو دفن کر دیا، قیامت خیز واقعے میں 300 ہلاک

    لینڈسلائیڈ نے پورے گاؤں کو دفن کر دیا، قیامت خیز واقعے میں 300 ہلاک

    پاپوا نیو گنی میں قیامت خیز لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک پورا گاؤں دفن ہو گیا ہے، جس سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

    دفن ہونے والے یمبالی گاؤں کے تین سو سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ سینکڑوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، حادثے میں 11 سو گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ تودہ اس وقت اچانک گرا جب لوگ سو رہے تھے۔

    یہ قیامت خیز واقعہ پاپوا نیو گنی کے الگ تھلگ صوبے اینگا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ دیہاتوں میں ریسکیو کا کام شروع ہو چکا ہے، انسانی ہمدردی کی ایجنسی کیئر آسٹریلیا کے مطابق ایک تیز رفتار رسپانس ٹیم لینڈ سلائیڈنگ کے الگ تھلگ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق علاقہ دشوار گزار ہے اور مرکزی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بچاؤ کی کوششوں میں بہت دشواری پیش آ رہی ہے، کچھ مقامات تک رسائی صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    اے پی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقہ تین سے چار فٹبال گراؤنڈز جتنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یمبالی گاؤں میں 3,895 لوگ رہائش پذیر ہیں، گاؤں کے کچھ گھر تودے گرنے سے خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی لوگ ملبے اور درختوں کے نیچے سے لاشیں نکال رہے ہیں، جب کہ پورا علاقہ بڑے بڑے پتھروں اور ٹوٹے درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔