Tag: پاپ فرانسس

  • کراچی کے پادری اہم عہدے کے لیے مقرر، پوپ فرانسس کا اعلان

    کراچی کے پادری اہم عہدے کے لیے مقرر، پوپ فرانسس کا اعلان

    روم: مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کردیں جس کے تحت کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل کا اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے 14 گرجا گھروں میں موجود پادریوں کو کارڈینل کا مقرر کرنے کا اعلان کیا جن میں کراچی کے آرچی بشپ جوزف کوٹس بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: پوپ فرانسس نے پاکستانی نوجوان کا سندھی اجرک کا تحفہ قبول کرلیا

    پوپ فرانسس 29 جون کو منعقد ہونے والی ٹاپ کونسل مٹینگ میں منتخب کردہ کارڈ ڈینلز کو عہدے تفویض کریں گے، جوزف کوٹس دوسرے پاکستانی پادری ہیں جنہوں نے کارڈینل کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    واضح رہے کہ کارڈینل کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا جن میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے مسیح رہنماؤں کے نام شامل تھے۔ اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کارڈینلز کے عہدوں کا مقصد اور اس کے لیے پادریوں کا انتخاب گرجا گھروں کی یکجہتی کا مظہر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی فیصلے نے اسرائیل و فلسطین تنازعے کو بھڑکا دیا ہے، پوپ فرانسس

    امریکی فیصلے نے اسرائیل و فلسطین تنازعے کو بھڑکا دیا ہے، پوپ فرانسس

    مسیحوں کے مبارک دن کے موقع پر پوپ فرانسس نے اپنے روایتی پیغام میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فیصلے کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

    یہ بات ویٹی کن میں لاکھوں رومن کیتھولک عیسائیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہی،اُن کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کے بچے ان کشیدہ حالات کے سب سے بڑے متاثرین ہیں جن کا بچپن تنازعات اور جنگ نے چھین لیا ہے اور وہ ایک دہشت زدہ ماحول میں پرورش پارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ ہر تنازعے کا حتمی حل مزاکرات سے ہی نکلتا ہے اور آج مسیح علیہ السلام کے جنم دن کے مبارک موقع پر میں دعا گو ہوں کہ اسرائیل و فلسطین امن اور سلامتی کے ساتھ حل ہوجائے۔

    فلسطین کے علاوہ پوپ فرانسس نے شام، عراق اور یمن میں بھی قیام امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

    پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگ کا طوفان ہماری دنیا کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے جس کے باعث اللہ کی سب سے اعلیٰ مخلوق کو انسانیت کی تذلیل، سماجی گٹھن اور معاشی بد حالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کرسمس کے موقع پر لاکھوں مسیح افراد دنیا بھر سے ویٹی کن میں جمع ہوتے ہیں جہاں موجودہ پوپ خصوصی خطاب کرتے ہیں۔