Tag: پاپ گلوکار

  • معروف پاپ گلوکار 23 برس کی عمر میں چل بسے

    معروف پاپ گلوکار 23 برس کی عمر میں چل بسے

    کوریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون جنہیں ان کے چاہنے والے ”جے ہیون” کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) کے باعث انتقال کرگئے۔

    رپورٹس کے مطابق جے ہیون کی بیماری کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا، کیونکہ گلوکار نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ چھپائے رکھا تھا، تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے دی گئی۔ جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق بھی کردی گئی۔

    ان کے مداحوں اور موسیقی سے جڑے افراد کو جے ہیون کی اچانک موت نے صدمے میں مبتلا کردیا۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات کی عدم موجودگی نے ان کی موت کو مزید چونکا دینے والا بنا دیا۔

    شیفالی کی مرنے والے دوست کےلیے آخری پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

    سوشل میڈیا پر آنجہانی کے پاپ گلوکار کی موت کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • مائیکل جیکسن کے بھائی انتقال کرگئے

    مائیکل جیکسن کے بھائی انتقال کرگئے

    عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

    عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے بھتیجے سگی جیکسن نے کردی ہے۔

    ٹیٹو کے بیٹوں، تاج، ٹیریل، اور ٹی جے نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ حیران، غمگین اور دل شکستہ ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہمارے والد ایک غیر معمولی شخص تھے جو ہر ایک کا خیال رکھتے تھے۔

    واضح رہے کہ کچھ لوگ انہیں دی جیکسن 5 کے ٹیٹو جیکسن کے طور پر جانتے ہیں، کچھ انہیں ’کوچ ٹیٹو‘ کے نام سے جانتے ہیں اور کچھ انہیں ’پوپا ٹی ‘ کہتے ہیں۔

    ٹیٹو نے اپنی موت سے چند دن قبل میونخ میں مائیکل جیکسن کی یادگار کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • کیا مقبول پاپ گلوکار نے بدصورتی کے سبب چہرہ ایک سال تک بالوں سے چھپائے رکھا؟

    کیا مقبول پاپ گلوکار نے بدصورتی کے سبب چہرہ ایک سال تک بالوں سے چھپائے رکھا؟

    سیئول: لوگوں کا خیال تھا کہ شاید جنجی دیگر گلوکاروں کی طرح خوب صورت نہیں ہے، اس لیے انھوں نے چہرہ بالوں سے چھپا لیا ہے، لیکن اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کر کے انھوں نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک گلوکار نے ایک سال تک چہرے کو بالوں سے چھپائے رکھا، اس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہوتے رہے، ملک کے مقبول پاپ گروپ میں شامل جنجی نامی اس گلوکار اور ڈانسر نے اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کے باعث مداحوں کی بہت توجہ حاصل کی، وہ اپنے گروپ میں نمایاں طور پر پہچانے جاتے تھے۔

    جنجی نے اپنا ہیئر اسٹائل ایسا بنا رکھا تھا کہ بال چہرے پر آگے کی طرف چھائے رہتے اور چہرہ ان میں چھپا رہتا تھا، لوگوں کا خیال تھا کہ جنجی اپنے گروپ کے دیگر گلوکاروں کی طرح حسین نہیں ہیں اس لیے انھوں نے چہرا چھپا رکھا ہے۔

    تاہم، مداحوں کی جانب سے مسلسل تنقید پر جنجی نے ایک سال کے لمبے عرصے کے بعد اپنے بالوں کا اسٹائل تبدیل کر دیا ہے، اور اپنی نئی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کر دیں۔

    جنجی کی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ وہ بھی خوبصورتی میں دوسروں سے کسی طرح کم نہیں تھے، جنجی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انھوں نے چہرے کو ڈھانپتا ہیئر اسٹائل چند ہفتوں کے لیے اپنانے کا سوچا تھا، لیکن لوگوں کی باتوں پر انھوں نے اسے مستقل کر لیا۔

    واضح رہے کہ جنجی 2019 میں جنوبی کوریا کے ’آن لی ون آف این آل میل گروپ‘ کے ممبران میں سے ایک ہیں، جنھیں ان کے بالوں کے سبب بینڈ میں موجود سب گلوکاروں میں شناخت کرنا بے حد آسان تھا۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈز کے ممبران کے لیے چہرے کی خوبصورتی بے حد اہمیت کا حامل معاملہ ہوتا ہے، اس لیے جنجی کا اس کے باوجود ایک سال تک چہرہ چھپانا قدرے غیر معمولی تھا۔