Tag: پاکستا

  • رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا جلد آغاز ہوگا، جس میں 19 بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

    ترجمان کا وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے بارے میں کہنا تھا کہ کہ یہ پیکج پورے ملک کے عوام کے لیے ہے، کسی مخصوص طبقے کو نوازنے کے لیے نہیں، ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ریلیف پیکج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا ہے، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارچ کے مہینے میں 8 ارب سے زائد کی سیل ہوئی ہے۔

    کروناریلیف ٹائیگر فورس، 48 گھنٹوں میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد4لاکھ سےتجاوزکرگئی

    انھوں نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں۔ آٹے، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی اسٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر عطیات دیں تاکہ اس مشکل وقت میں غریبوں یا متوسط طبقے کے لوگوں کی پریشانی دور کی جا سکے، اس سلسلے میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

  • چین نے پاکستان کی بڑی مشکل آسان  کردی

    چین نے پاکستان کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : چینی سفیر نے پاکستان میں ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پہلے مرحلے میں 300ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ،چیئرمین محمدافضل نے کہا چین پاکستان کوٹڈی دل کے کنٹرول میں تعاون اور ایمرجنسی ایئرایمبولنس سروس میں تعاون فراہم کرسکتاہے۔

    چینی سفیر نے پاکستان میں ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا چین 3مراحل میں ٹڈی دل تلف کرنے کیلئے اسپرے ، مشینری دے رہا ہے، پہلے مرحلےمیں300ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائےگی۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی انجینئرز پاکستانیوں کو اسپرے اور مشینری کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔

    مزید پڑھیں : ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے چین کی ’ڈک آرمی‘ پاکستان آئے گی

    یاد رہے چین نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو لاکھوں بطخوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، جسے ’ڈک آرمی‘ کا نام دیا گیا، زرعی ماہرین کا کہناتھا کہ ٹڈی بطخ کی پسندیدہ خوراک ہے اور ایک بطخ روزانہ دوسو سے زیادہ ٹڈیاں کھاتی ہے، بطخوں کے ذریعے ٹڈیوں کا خاتمہ ادویات سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔

    خیال رہے کہ لاکھوں کی تعداد میں آنے والے ٹڈی دل کے جھنڈ نے جنوبی ایشیا، عرب ممالک سمیت مشرقی افریقہ میں تباہی مچائی، پاکستان نے رواں ماہ کے آغاز پر ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا اور اسے دو دہائیوں میں بدترین حملہ قرار دیا تھا۔