Tag: پاکستان، افغانستان

  • پاکستان، افغانستان اور چینی وزرائےخارجہ میں کابل میں ملاقات کا شیڈول طے

    پاکستان، افغانستان اور چینی وزرائےخارجہ میں کابل میں ملاقات کا شیڈول طے

    اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان، پاکستان اور چینی وزرائےخارجہ میں کابل میں ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ‎تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے، چینی وزیرخارجہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے۔

    سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کی توسیع پر بھی بات ہوگی۔

    پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کامعاملہ بھی اٹھائےگا، چینی وزیرخارجہ اگلے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/ishaq-dar-to-meet-us-foreign-secretary-marco-rubio-in-washington/