Tag: پاکستانیوں کی میتیں

  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

    ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

    بہاولپور : ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں، طیارہ میتیں وصول کرنے زاہدان پہنچا تھا۔

    اے آر وائی نیوز بہاولپور کے نمائندے چوہدری سلیم کی رپورٹ کے مطابق 8پاکستانی مزدوروں کو ہفتہ کے روز مسلح دہشت گردوں نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل کردیا تھا۔

    پاکستان پہنچائے جانے کے بعد تمام پاکستانیوں کی میتیں ایمبولنسز کے ذریعے مقتولین کے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ اور مقتولین کے ورثاء بہاولپور ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

    5مقتولین کا تعلق خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک مسافر خانہ کا رہائشی تھا، خانقاہ شریف سے تعلق رکھنے والے 4 مقتولین کی نمازجنازہ صبح 9بجے ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    مزید پڑھیں : ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قتل کی وجوہات عوام کے سامنے لائے، شہباز شریف

    اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو مقتولین کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو لاشوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/bodies-of-9-pakistanis-shot-dead-in-iran-were-handed-over-to-authorities/

  • ایران میں قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے

    ایران میں قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے

    کوئٹہ : ایران میں قتل کئے گئے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئیں، ان پاکستانی باشندوں کو چار روز قبل صوبہ سیستان میں قتل کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں قتل ہونے والے نو پاکستانیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کردی گئیں۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ چاغی کے علاقے تفتان میں پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز سے اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے پاکستانی باشندوں کی میتیں وصول کیں۔

    ان پاکستانی باشندوں کو چار روز قبل چھبیس اور ستائیس جنوری کی درمیانی شب ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےقتل کر دیا تھا۔

    یہ پاکستانی باشندے گزشتہ کئی سال سے ایران میں کار ورکشاپ میں کام کر رہے تھے۔

    یاد رہے پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک اور قابل نفرت واقعہ قرار دیا۔

    پاکستان نے واقعے کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی میتیں پہنچ گئیں

    اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی میتیں پہنچ گئیں

    لاہور: اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پنجاب کے شہر لاہور پہنچ گئی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے مطابق اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کے جسد خاکی لاہور پہنچ گئے۔

    لاہور پہنچنے والی میتوں میں ایک خاتون کی میت بھی شامل ہے، پاکستانی جاں بحق افراد کی میتیں تیونس سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 734 کے ذریعے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نمائندے نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں، ساتوں افراد کی میتیں گجرات ڈویژن روانہ کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔