Tag: پاکستانی آموں

  • قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کی دھوم مچ گئی

    قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کی دھوم مچ گئی

    دوحہ : قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کی دھوم مچ گئی ، آم سے بنے مربعے،چٹنیاں اور رول پراٹھے توجہ کا مرکز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کا میلہ سج گیا، فیسٹول میں بیس سے زیادہ اقسام کے آموں کی نمائش کی گئی۔

    آم سے بنے مربعے،چٹنیاں اور رول پراٹھے توجہ کا مرکز بن گئے ، اس موقع پر سفیرمحمد عامر نے کہا پاکستانی آم دنیا بھرمیں پسند کئے جاتے ہیں، مینگو فیسٹول کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز سے پاکستانی آموں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

    فیسٹول میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، یہ میلہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔

    نمائش میں آم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مناسب ماحول پیش کیا گیا ہے، جس میں تقریب کی جگہ مناسب کولنگ سسٹم سے لیس ہے تاکہ مہمانوں کے بہترین ممکنہ تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

    آرگنائزنگ کمیٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نمائش کا جلد دورہ کریں تاکہ وہ بہترین تازہ پاکستانی آم حاصل کر سکیں اور ایک منفرد چکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں جو پاکستانی کھانوں کے تنوع اور صداقت کو ظاہر کرتا ہے۔

  • آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں کو ترسیل شروع

    آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں کو ترسیل شروع

    اسلام آباد : پاکستانی آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں کو ترسیل شروع ہوگئی ، این ایل سی کا پہلاٹرک تاشقند پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقندپہنچ گیا ، آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کیلئےاہم سنگ میل ہے۔

    پاکستانی آموں کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کااستعمال کیا، ریفر ٹرک پر تقریباً15ٹن آم لادے گئےتھے،کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

    آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی، این ایل سی ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اور سبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔

    این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، اس سروس سےپھلوں،زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سےزر مبادلہ کمایاجاسکتا ہے۔