کراچی : سول ایوی ایشن آفیسرزایسوسی ایشن نے پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک میں 4 سال سے پابندی کے معاملے پر ڈی جی سی اے اے کوہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک میں 4 سال سے پابندی کے معاملے پر سول ایوی ایشن آفیسرزایسوسی ایشن نے ڈی جی سی اے اے کوہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری ایوی ایشن کو مراسلہ لکھا ، جس میں کہا گزشتہ 4 سال سے پاکستانی ایرلائنز بحالی میں ڈی جی سی اے اے ناکام رہے، ڈی جی سی اے اے کو فوری ہٹاکر پروفیشنل اور قابل افسر کو لگایاجائے۔
سی اے اے آفیسرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک میں بحالی میں ناکامی سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی ایئرلائنز نے یورپی ممالک میں 4 سال سے پابندی پر تشویش کااظہار کیا۔
پاکستان ایئر کرافٹس اونرزاینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کیپٹن عاصم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنزیورپ اوربرطانیہ میں بحال نہ ہونا سی اے اے حکام کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے اور پاکستانی ائیرلائنزکا 2020 سے یورپی ممالک میں لینڈ نہ ہونا سی اے اے کی ناکامی ہے۔