Tag: پاکستانی اداکاروں

  • سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرامنڈی‘ میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

    سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرامنڈی‘ میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

    ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے نئے ویب شو ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بالکل مختلف کاسٹ کا تصور کیا ہے۔

    لاس اینجلس کے پریمیئر میں انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرا منڈی کا آئیدیا 18 سال پہلے فلم کے طور پر بنانے کا خیال آیا تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی۔

    سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ 18 سال قبل میرے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی۔

    انٹرویو میں انہون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر یہ خیال بھی تبدیل ہوگیا۔

    سنجے لیلا بھنسالی نے مزید بتایا کہ یہ فلم تقریباً تین سال سے تیاری کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب  ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے میں بہت خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی محلے پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو گزشتہ روز یکم مئی کو ریلیز کردیا گیا۔

    ہیرامنڈی میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے

    سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے

    واشنگٹن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو انڈین فلموں میں موقع نہ دینا صرف سیاست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان آج کل امریکا کے مختلف علاقوں میں ایونٹ منعقد کرنے کے لیے موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران نمائندہ اے آر وائی نے سلمان خان سے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہیں دیا جاتا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے، سب کو موقع ملنا چاہیے، ویسے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہماری فلموں میں آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

    پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ٹائیگر زندہ ہے کہ ہیرو کا کہنا تھا کہ ’وہاں یا پھر یہاں دونوں ممالک میں فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو میرے خیال سے یہ ایک ہی بات ہے‘۔

    سلمان خان کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سندھی اجرک بھی تحفے میں دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔