Tag: پاکستانی اداکارہ اورماڈل

  • پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    کراچی: اے آر وائی کے اشتراک سے بننے والی فلم جانان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal ’’دی ایشی لیس پروپوزل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والی آرمینہ خان ہالی ووڈ کے سفر کا برطانوی فلم سے کرنے جارہی ہے، سائنس فکشن پر بننے والی فلم کے ہدایت کار عاطف ظفر نےاداکارہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار دے دیا ہے۔

    اس فلم میں آرمینہ خان ایک نئے روپ میں روبوٹ کا کرداد ادا کرتی نظر آئیں گی جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، یہ فلم مصنوعی ذہانت، ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ربورٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘‘۔

    armeena-poster

    فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے آرمینہ خان نے کہا کہ ’’کامیاب اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے ہر بار نیا کرداد ادا کرنے کا موقع ملے تاکے اداکاری کے فن کو زیاد ہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے تاہم اس فلم میں ربورٹ کا کردار ادا کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

    پڑھیں:  فلم ’جانان‘ نے ریلیز کے پہلے روز شائقین کا دل جیت لیا

    انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تک شائقین نے مجھے رومانوی اور افسردہ کرداروں میں دیکھا ہے تاہم اس فلم میں ملنے والے کردار کو دیکھ کر وہ میری صلاحیتوں سے نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ حیران بھی ہوجائیں گے‘‘۔

    علاوہ ازیں دیگر فنکاروں میں کرسٹو فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں تاہم یہ موودی آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے تیار کی جارہی ہے جسے آئندہ سال پیش کیا جائے گا جبکہ اسے بعد میں باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔

  • پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سارہ لورین دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی صف میں شامل

    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سارہ لورین دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی صف میں شامل

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سارہ لورین خوبصورت اور پرکشش نظر آنے والی دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی صف میں شامل ہوگئیں ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے خوبصورتی میں میدان مار لیا ہے، ناز و نخرے ، حسین چہرہ اور بہترین اداکاری کیساتھ سارہ لورین نے اپنا نام موسٹ بیوٹی فل وومین آف دی ورلڈ کی فہرست میں درج کرالیا ہے،اس فہرست میں سارہ لورین کے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلیناجولی اور بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ دنیا کی خوبصورت اور پُرکشش خواتین میں ہالی ووڈ سے مونیکا بیلوشی، کیٹ اوپٹن، ارینا شایک، چارلیزتھرون، ریحانا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔