Tag: پاکستانی اداکارہ

  • سعودی عرب: پاکستانی اداکارہ کو مستقل سکونت مل گئی

    سعودی عرب: پاکستانی اداکارہ کو مستقل سکونت مل گئی

    ریاض: پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو سعودی عرب نے مستقل سکونت کا اجازت نامہ دے دیا۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو سعودی عرب میں 8 لاکھ ریال کے عوض مستقل سکونت مل گئی۔

    انھوں نے حال ہی میں مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ ملنے پر کہا ہے کہ وہ اب مملکت کو اپنا ’ابدی گھر‘ کہہ سکتی ہیں۔

    39 سالہ زارا البلوشی نے سعودی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی زبان بو لتی ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ’پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ‘ کی تصویر بھی پوسٹ کی، انھیں سعودی سکونت 2019 میں لانچ کیے جانے والے ایک پروگرام کے تحت ملی ہے۔

    اس پروگرام کے تحت کسی سعودی شہری کی طرف سے اسپانسر کے بغیر غیر ملکی افراد ایک لاکھ ریال میں قابل تجدید سکونت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

    سعودی عرب میں 2010 سے اداکاری کرنے والی زارا البلوشی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کا شکریہ، میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی، میں سعودی عرب میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں، خوشی ہے کہ اب میں کسی ویزا پابندی کے بغیر سعودی عرب سے کہیں بھی جا سکتی ہوں.

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سعودی آرٹس اور سینما میں وہ قابل قدر اضافہ ثابت ہوں گی، واضح رہے کہ زارا البلوشی نے سعودی اور خلیج کے ’المیراث‘ اور ’ہیلو ہائے‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

  • پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی

    پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی

    کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ رقص کرکے لوگوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں جبکہ اس کا ایک اور مقصد مریضوں کی صحت یابی پر خوش ہونا بھی ہے۔

    اُشنا شاہ نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ان ویڈیوز کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت کہاں سے آگیا کہ وہ وقفہ لیں اور ڈانس کریں‘۔

    اداکارہ کو ٹویٹ مہنگی پڑ گئی اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُشنا شاہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی اور اب انہوں نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی۔

    پاکستانی اداکارہ نے اپنی اوپر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری پوسٹ کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تذبذب کا شکار تھی کہ اگر طبی عملے کے پاس ڈانس کرنے کا وقت ہے تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیند پوری کریں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    Mia Culpa!

    A post shared by Ushna Shah (@ushnashah) on

    انہوں نے لکھا کہ ’میرا بھی ماننا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو آرام کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ہی اس کڑے وقت میں مسیحا کا کردار ادا کررہے ہیں، میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اُن کی خدمات کو سراہتی ہوں‘۔

  • مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے: مہوش حیات

    مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے: مہوش حیات

    کراچی: تمغہ امتیاز یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔

    ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بہت عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزت نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی ہی فلموں کے پریمیئرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزت نفس نہ ہو، صرف پیسہ اور شہرت ہو تو میرے لیے یہ بالکل غیر اہم ہے۔

    چند روز قبل بھی مہوش حیات نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما سبرامنین سوامی کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندے کو اس طرح تبصرے کرنے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے۔

  • صبور علی نے آئسولیشن میں مصوری شروع کردی

    صبور علی نے آئسولیشن میں مصوری شروع کردی

    کرونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں لوگ گھروں میں بند ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں، ایسے میں ہر شخص نئے نئے مشغلے اپنا کر اور اپنے مختلف شوق پورے کر کے اپنا وقت گزار رہا ہے۔

    معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی کے لیے بھی آئسولیشن کا یہ وقت نہایت فائدہ مند ثابت ہوا اور انہوں نے پھر سے اپنا پرانا مشغلہ اختیار کرلیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبور نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پینٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار ان چیزوں سے پھر سے جڑنا اچھا لگتا ہے جو آپ کو پسند ہیں۔

    صبور کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً ایک دہائی بعد پھر سے برش تھام رہی ہیں اور کچھ خوفزدہ بھی ہیں لیکن اس کے باوجود بھولی بسری چیزوں سے پھر سے جڑنا اچھا لگتا ہے۔

    بعد ازاں انہوں نے مکمل شدہ پینٹنگ کی تصویر بھی شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا اور ان کی مصوری کی داد دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Fearless

    A post shared by Saboor Aly (@sabooraly) on

  • کرونا وائرس: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی اپنے مداحوں کے لیے تجاویز

    کرونا وائرس: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی اپنے مداحوں کے لیے تجاویز

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مداحوں کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے، اور اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کی تجویز دے دی۔

    شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ماسک پہنی ہوئی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ خوفزدہ ہونے یا حد سے زیادہ خود اعتماد بننے کے بجائے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    اپنی پوسٹ میں شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور لوگوں نے بڑی مقدار میں ضروری اشیا خرید کر رکھ لی ہیں جیسے ماسک، سینی ٹائزر، تھرما میٹرز وغیرہ جس کی وجہ سے ان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں نے غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نکلنا بند نہیں کیا، یاد رکھیں آپ کی صحت اور حفاظت پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔ ریستوران، مووی تھیٹرز اور مال وہیں اپنی جگہ پر موجود ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی کھل جائیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    The Corona virus has caused so much unnecessary panic all around the world. People have bought all necessary resources in bulk causing a shortage of sanitisers, masks, thermometers, anti bacterials all over the country. Everyone is uninformed about the disease itself and no one is willing to give up unnecessarily leaving their homes. Your health and safety comes first, the restaurants and movie theatres and malls will still be here when everything settles down. It is your duty as an individual to keep yourself and your family safe. Just because you’re young and strong doesn’t mean you can’t extract the virus and pass it on to someone with a weakened immune system in your home. Don’t risk your loved ones health by being overconfident. Stay at home as much as you can. Wash your hands frequently and don’t touch your face. Socially distance yourself and keep a 3 feet distance from everyone around you. If you have a fever, cough, flu and difficulty breathing, please do not hesitate to seek medical attention. Please pray that Allah helps us and everyone around us through this difficult time and puts an end to all this very soon. Ameen! 🙏🏻

    A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on

    شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کریں۔ اگر آپ نوجوان اور مضبوط ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ متاثر نہیں ہوسکتے۔ آپ وائرس ان افراد میں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں جو کمزور قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی اسٹینڈرڈ حفاظتی تدابیر دہراتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر وقت گزاریں، اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور چہرے کو نہ چھوئیں، سماجی طور پر اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلیں، اور اپنے آس پاس موجود افراد سے 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ بخار، کھانسی، فلو اور سانس لینے میں تکلیف کا شکار ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں بالکل نہ ہچکچائیں۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ دعا کریں کہ اللہ ہم سب کی اس مشکل وقت میں مدد کرے اور اس بیماری کا جلد خاتمہ کرے۔

  • حریم فاروق نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

    حریم فاروق نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی خوبصورت چمکتی دمکتی جلد کا راز بتا دیا۔

    ایسا کون ہوگا جو یہ نہیں چاہتا کہ اس کی جلد ہمیشہ خوبصورت نظر آئے اور اسے اچھا دکھنے کے لیے کسی میک اپ کی ضرورت نہ پڑے؟ لیکن ایسا کرنے کے لیے اپنی جلد کا خاص خیال کیسے رکھا جائے اداکارہ حریم فاروق نے بتا دیا۔

    نامور اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی خوبصورت چکمتی جلد کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پرمسکراہٹ۔

    انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر سے متعلق کہا کہ اس تصویر میں اچھا نظر آنے کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔

    اداکارہ نے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو نہ صرف آزمانے کا مشورہ دیا بلکہ حاصل ہونے والے نتائج سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا کہا۔

    واضح رہے کہ 2018 میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’پرچی‘ میں حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

  • اداکارہ ارمینا خان نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

    اداکارہ ارمینا خان نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

    لندن: پاکستان کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، ہمارا تعلق آفیشل ہے۔

    ارمینا خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ شادی کے حوالے سے بعد میں ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی۔

    دوسری جانب معروف اداکارہ کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور ارمینا خان کو اپنی بیوی کہہ کر متعارف کروایا۔

    یاد رہے کہ نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان جولائی 2017ء میں انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ میں کیا تھا۔ اداکارہ نے کیوبا میں ساحل سمندر پر منگنی کی انگوٹھی پہنی تھی۔

  • دھابے جی آئے تو بتانا….

    دھابے جی آئے تو بتانا….

    عرشِ منیر نے ریڈیو پاکستان پر لاتعداد ڈراموں کے لیے صدا کاری کی۔ ان کا تعلق لکھنؤ سے تھا۔ انھوں‌ نے ٹیلی ویژن کے مقبول ترین ڈراموں میں بھی اپنی شان دار پرفارمنس سے خوب شہرت حاصل کی۔

    ہم یہاں ریڈیو پر نشر ہونے والا ان کا ایک مشہور ڈراما "دھابے جی آئے تو بتانا” آپ کی دل چسپی کے لیے پیش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ اُس زمانے میں کراچی سے حیدرآباد تک کا سفر صرف نیشنل ہائی وے کے ذریعے ہی ممکن تھا۔

    اس ریڈیو ڈرامے کے مناظر اور مکالمے کچھ اس طرح ہیں۔

    کنڈکٹر: حیدرآباد…. حیدرآباد…… جلدی کرو…اماں جلدی چڑھو۔

    ڈرائیور: چلیں بھائی، اوپر آجائیں اور سیٹوں پر بیٹھ جائیں۔

    (بس اسٹارٹ ہوتی ہے اور چلنے لگتی ہے۔ لانڈھی آنے سے پہلے پہلے کنڈکٹر نے سب سے ٹکٹ کے پیسے وصول کرلیے، جس مسافر نے جہاں تک جانا تھا، اس نے اس کے مطابق کرایہ ادا کردیا۔ اس بس میں عرش منیر بھی سوار ہیں جو ایک بوڑھی خاتون ہیں۔ اور اب بس لانڈھی سے آگے جاچکی ہے)

    عرش منیر: بھیا کنڈکٹر دھابے جی آئے تو بتانا۔

    کنڈکٹر: جی اماں ضرور

    ( کنڈکٹر لانڈھی سے سوار ہونے والے مسافروں سے ٹکٹ کے پیسے لے رہا تھا کہ بڑھیا دوبارہ بولی)

    عرش منیر: بھیا کنڈکٹر دھابے جی آئے تو بتانا۔

    کنڈکٹر: جی اماں ضرور بتا دوں گا۔

    عرش منیر(چند لمحے بعد): بھیا کنڈکٹر بھول مت جانا، دھابے جی آئے تو بتانا۔

    کنڈکٹر(کچھ ناراضی سے): اچھا اماں ضرور بتا دوں گا اب آپ خاموش بیٹھیں۔

    عرش منیر: ائے لو میں نے کیا بُرا کہہ دیا، بس یہ ہی تو کہا تھا کہ بھیا کنڈکٹر بھول مت جانا، دھابے جی آئے تو بتانا، اس پر اتنا ناراض ہونے کی کیا ضرورت ہے کہ کہہ دیا خاموش بیٹھوں، کیا دھابے جی کا پوچھنا کوئی جرم ہے؟

    کنڈکٹر(برہمی سے): کتنی مرتبہ پوچھو گی، جب دھابے جی آئے گا تو بتادوں گا، اب نہ پوچھنا!

    ایک بزرگ مسافر: ( کنڈکٹر سے) اگر پوچھ لیا تو تمہارا کیا نقصان ہوگیا۔

    دوسرا نوجوان مسافر: ( بزرگ مسافر سے) چاچا ایک مرتبہ، دو مرتبہ کتنی مرتبہ پوچھیں گی یہ بڑی بی، اور آپ کہہ رہے ہیں کہ نقصان کیا ہوا۔

    تیسرا مسافر: (دوسرے مسافر سے) تو آپ کو کیا تکلیف ہوگئی؟ آپ سے تو نہیں پوچھا اور تھوڑی بات کرنے کی تمیز سیکھو اماں یا خالہ کی جگہ بڑی بی کہہ رہے ہو۔

    کنڈکٹر: ( تیسرے مسافر سے) تو پھر اماں کو جب کہہ دیا کہ بتا دوں گا تو بار بار پوچھنا ضروری ہے؟

    عرش منیر: ارے بھیا کنڈکٹر تم بھول مت جاﺅ اس لیے بار بار تم کو یاد دلایا ہے کہ دھابے جی آئے تو بتانا۔

    پہلی خاتون مسافر: اماں خدا کے لیے اب خاموش ہو جاﺅ، جب دھابے جی آئے گا تو کنڈکٹر بتادے گا۔

    دوسری خاتون: (پہلی مسافر خاتون سے) ارے بہن تم کو کیا مصیبت آگئی، اماں جی کے دھابے جی کا پوچھنے سے۔
    ڈرائیور : او بہنو! خدا کے واسطے خاموش ہو جاﺅ، کیوں آپس میں لڑ رہی ہو؟

    ( اب پوری بس میں‌ صورت حال یہ تھی کہ مردوں کے حصے میں تمام مرد جب کہ عورتوں کے حصے میں تمام عورتیں لڑ رہی تھیں عرش منیر کی حمایت اور مخالفت میں، مگر خود عرش منیر خاموش بیٹھی تھیں۔ اس چیخ پکار میں بس دھابے جی سے کوئی ایک میل آگے چلی گئی اور ڈرائیور کو ہوش آیا تو اس نے کنڈکٹر کو اپنے پاس بلاکر بتایا کہ دھابے جی تو پیچھے رہ گیا، دونوں‌ نے واپس پیچھے جانے کا فیصلہ کیا اور دھابے جی جاکر بس روک لی)

    کنڈکٹر نے عرش منیر کو مخاطب کیا اور کہا: اماں اُترو، دھابے جی آگیا۔

    عرش منیر(کچھ حیرانی اور غصے سے): بھیا کنڈکٹر میں نے تم کو حیدر آباد کا کرایہ دیا ہے تو دھابے جی پر کیوں اتروں؟

    کنڈکٹر:( غصے میں) تو پھر بار بار کیوں پوچھ رہی تھیں کہ دھابے جی آئے تو بتانا۔

    عرش منیر(اطمینان سے): بھیا کنڈکٹر آج صبح سے میری طبیعت خراب تھی تو میں ڈاکٹر صاحب کے پاس گئی تھی، انہیں یہ بھی بتا دیا کہ میں حیدرآباد جا رہی ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے دوا والی گولیاں دیں اور کہا کہ ایک ابھی کھالیں اور حیدرآباد جاتے ہوئے جب دھابے جی آئے تو دوسری گولی دھابے جی پر کھالیں، اس لیے تم سے بار بار پوچھ رہی تھی کہ دھابے جی آئے تو بتانا۔

  • ’میرے ساتھ دھوکا ہوا‘

    ’میرے ساتھ دھوکا ہوا‘

    اوسلو: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میری ساتھ ناروے میں بہت بڑا دھوکا ہوگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کی تفصیل بیان کی اور بتایا کہ یہ بہت غلط ہورہا ہے۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ’میرے ساتھ دھوکا ہوگیا کیونکہ یہ ملک بہت مہنگا ہے، ٹیکسی کی سواری (اوبر رائیڈ) کے 25 ہزار روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں، یہ جو کچھ ہے بہت غلط ہورہا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے بڑھتی ہوئی دوستی، سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں

    ہانیہ نے اپنی ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اوسلو میں خریداری شروع کردی، ائیرپورٹ ، مارکیٹوں اور دیگر دکانوں سے بہت سارا میک اپ خریدا۔ اداکارہ نے اپنی خریداری کی لائیو ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ’یہ ملک بہت مہنگا ہے اور ہم اوقات سے باہر نہیں جانا چاہتے، اسی لیے سستی دکانیں تلاش کررہے ہیں‘۔

    علاوہ ازیں ہانیہ عامر نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    یاد رہے کہ ہانیہ عامر سمیت متعدد پاکستانی اداکار ان دنوں اوسلو میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں، گزشتہ دنوں اداکار مانی اور اُن کی اہلیہ حرا کی بچوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں۔

    View this post on Instagram

    Thand ka kaafi scene hai

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

  • ایک سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین پاکستانی اداکارہ

    ایک سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین پاکستانی اداکارہ

    معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی ادکارہ مہوش حیات کی جن کو چند دنوں قبل وزارت انسانی حقوق نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کا سفیر بھی مقرر کیا۔

    اداکارہ نے اپنی پہلی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’’گھٹنوں گھٹنوں چلنے سے بھی پہلے کتابوں سے میری دوستی ہوئی تھی، پڑھنے کا شوق شروع سے ہی میرے ساتھ رہا، یہ جادو بہت خاص ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ اس تجربے سے مستفید ہو’’۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’مجھے پینسل سے لکھنے میں بہت زیادہ وقت لگا‘‘۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ ’’ آپ سب بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں‘‘۔