Tag: پاکستانی اداکارہ

  • ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘

    ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘

    کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے آگاہی مہم شروع کردی۔

    وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی سفیر تعینات ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ ’’میں وہ خوش قسمت لڑکی ہوں جس کی والدہ کو تعلیم کی اہمیت کا اندازہ تھا اور اُسی نے مجھے دنیا کا سامنا کرنے کا اعتماد دیا‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میں چاہتی ہوں سارے بچے ہی ایسے ہوں، لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘ْ

    ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک لڑکی جب پڑھے گی تو اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، ایک لڑکی جب پڑھے گی تو خومختار بنے گی، ایک سمجھ دار ماں بنے گی اور وہ صرف اپنی ہی نہیں بلکہ سارے گھرانے کی مدد  بھی کرے گی اور آنے والی نسلوں کو سنوارے گی‘‘۔

    ’’ایک لڑکی جب پڑھے گی تو ملک کو مضبوط بنائے گی، پاکستان کا آئین اور قانون ہر لڑکی اور لڑکے کو مفت تعلیم کا حق فراہم کرتا ہے، لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘۔

    علاہ ازیں انہوں نے ویڈیو کا ایک اور پارٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کم عمری میں جبری مشقت کرنے والی لڑکیوں کو تعلیمی میدان میں لانے کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی نظر آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین میں شامل

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ ’’ آپ سب بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں‘‘۔

  • شوٹنگ پر بچوں‌ کے وقت کا ضیاع، پاکستانی اداکارہ نے آواز بلند کردی

    شوٹنگ پر بچوں‌ کے وقت کا ضیاع، پاکستانی اداکارہ نے آواز بلند کردی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے شوٹنگ کے دوران بچوں کا وقت ضائع ہونے پر آواز بلند کرتے ہوئے متعلقہ افراد اور والدین سے اہم مطالبہ کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو شیئر کیا اور لکھا کہ ’’بہترین پرورش اور اہمیت بچوں کا بنیادی حق ہے‘‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ  ’’ویسے تو ہم ہر بات شیئر کرتے ہیں تو میں نے سوچا کہ آپ کے ساتھ یہ بات بھی شیئر کروں ، ممکن ہے کہ میری بات متعلقہ افراد تک پہنچ جائے‘‘۔

    انہوں نے لکھا کہ کچھ دنوں پہلے میں ایک شوٹ پر تھی جہاں دو بچے بھی اپنا سین ریکارڈ کرانے آئے ہوئے تھے، انتظامی غفلت اور لاپرواہی  کی وجہ سے اُن بچوں کو 8 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

    حرا مانی نے لکھا کہ ’’اپنے سر سے بوجھ اتارنے کے لیے بچوں کو سیٹ پر جلدی بلوایا جاتا ہے، اس بات پر مجھے بہت غصہ آتا ہے کیونکہ آپ ان آرٹسٹ بچوں کو اپنے بچوں کی طرح نہیں سمجھتے‘‘۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’’عام طور پر بچوں کے سین کم (مختصر دورانیے کے) ہوتے ہیں اس لیے اُن کی ریکارڈنگ پہلے کر لینا چاہیے، اگر ایسا ہو جائے تو وہ بخوشی اچھا کام کریں گے‘‘۔

    حرا نے درخواست کی کہ  وہ والدین جو اپنے بچوں کو شوٹ پر لاتے ہیں اُن کاٹائمنگ اور کھانے پینے کے حوالے سے بہت خیال رکھا کریں کیونکہ جب تک ہم اپنے بچوں کو اہمیت نہیں دیں گے تب تک دوسرا بھی اس بات کا خیال نہیں رکھے گا۔

  • ایک اور اداکارہ ازدواجی زندگی میں‌ ہونے والے مظالم کے خلاف بول پڑیں

    ایک اور اداکارہ ازدواجی زندگی میں‌ ہونے والے مظالم کے خلاف بول پڑیں

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنی ازدواجی زندگی میں خود پر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اوپر کیے جانے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیے جانے والے مظالم آج بھی دن رات مجھے پریشان کرتے ہیں۔

    حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تھی وہ صرف 19 سے 20 برس کی تھیں اور اپنے اوپر کیے جانے والے مظالم بھی اہل خانہ سے شیئر نہیں کرسکی تھیں۔

    [bs-quote quote=”شادی کے تین برسوں تک ظلم برداشت کرتی رہی اور اپنے لیے کچھ نہ کرسکی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”حمائمہ ملک”][/bs-quote]

    انہوں نے لکھا کہ آج میں شرمندگی محسوس کررہی ہوں کہ اپنی شادی کے تین برسوں تک ظلم برداشت کرتی رہی اور اپنے لیے کچھ نہ کرسکی۔

    حمائمہ نے مزید کہا کہ جب وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی تھیں تو اس وقت بھی انہیں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار دھمکایا گیا لیکن اب وہ بالکل خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ اس بات پر پچھتا رہی ہیں کہ اب تک خاموش کیوں رہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی تھی اور دونوں کے درمیان دو برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ اداکار فیروز خان کی بہن حمائمہ نے اس سے قبل کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں گفتگو نہیں کی یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے چھپے رازوں کو بے نقاب کیا ہے۔

    خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم راجہ نٹور لال میں بھی اداکارہ کے جوہر دکھائے تھے۔

  • معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

    معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ذہین طاہرہ 70 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں، انہیں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ 70 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں، وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

    اداکارہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اداکارہ کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئیں۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ تھیں وہ ابتدا سے ہی ٹی وی اسکرین پر چھائی رہیں۔

    نامور اداکارہ نے سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کلاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔ ذہین طاہرہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

    حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

  • سپر ماڈل ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    سپر ماڈل ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ ایمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی صاحب زادی ہیں، ان کی شادی میں قریبی عزیز اور علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

    شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور کے علاقے بیدیاں کے فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی ، ایمان علی کے شوہر بابر بھٹی کا تعلق میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی سے ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    @illusion_salon

    A post shared by Iconic_Celebs (@iconic_celebs) on

    ایمان علی نے بول، خدا کے لیے، ماہ میر، جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فیشن انڈسٹری میں سپر ماڈل کے طور پر سامنے آئیں۔

    ایمان علی کو سرحد پار سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    @illusion_salon

    A post shared by Iconic_Celebs (@iconic_celebs) on

    واضح رہے کہ ایمان کے علی کے نکاح، مہندی اور بارات کی تقریب ایک ہی مقام پر ہوئی ہے، اس موقع پر حق مہر کی رقم 25 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خوبرو ماڈل کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں فرحان سعید، عروہ حسین سمیت دیگر اداکار ہلہ گلہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nikah video of #ImanAly and #BabarBhatti . . #imanali #imankishadi #baiman 📷 @irfanahson

    A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapage) on

    ایمان علی کے والد عابد علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی پر بہت خوش ہوں، میری دعا ہے کہ جس طرح وہ شوبز انڈسٹری میں کامیاب رہی اسی طرح اسے شادی شدہ زندگی میں بھی کامیابی ملے۔

    View this post on Instagram

    @illusion_salon

    A post shared by Iconic_Celebs (@iconic_celebs) on

  • معروف میگزین نے امریکی صحافی کی تصویر پاکستانی اداکارہ کے نام سے شائع کردی

    معروف میگزین نے امریکی صحافی کی تصویر پاکستانی اداکارہ کے نام سے شائع کردی

    واشنگٹن : معروف امریکی جریدے نے فروری کے میگزین میں مسلمان امریکی صحافی نور التاجوری کی تصویر پاکستانی اداکارہ کے نام سے شائع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم 24 سالہ مسلم صحافی نور التاجوری کی تصویر امریکا کے معروف فیشن میگزین ’ووگ‘ نے شائع کی لیکن تفصیلات میں پاکستانی اداکارہ نور بخاری تحریر کردیں۔

    مسلم صحافی نور التاجوری کا کہنا ہے کہ میں ووگ میگزین میں اپنی تصویر شائع ہونے پر بہت خوش اور پُرجوش تھی لیکن اپنی تصویر پر پاکستانی نور بخاری کا نام دیکھا تو حیران رہ گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلم صحافی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں نور التاجوری کو میگزین کے صفحے پلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور جیسے ان کی تصویر سامنے آتی ہے نور صحافی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

    View this post on Instagram

    I’m SO heartbroken and devastated. Like my heart actually hurts. I’ve been waiting to make this announcement for MONTHS. One of my DREAMS of being featured in American @VogueMagazine came true!! We finally found the issue in JFK airport. I hadn’t seen the photo or the text. Adam wanted to film my reaction to seeing this for the first time. But, as you can see in the video, I was misidentified as a Pakistani actress named Noor Bukhari. My name is Noor Tagouri, I’m a journalist, activist, and speaker. I have been misrepresented and misidentified MULTIPLE times in media publications – to the point of putting my life in danger. I never, EVER expected this from a publication I respect SO much and have read since I was a child. Misrepresentation and misidentification is a constant problem if you are Muslim in America. And as much as I work to fight this, there are moments like this where I feel defeated.

    A post shared by Noor Tagouri نور التاجوري (@noor) on

    نور التاجوری اپنی تصویر دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بے ہوش نہ ہوجاؤ‘ تاہم جیسے ہی انہوں نے میگزین میں‌ اپنی تصویر سے متعلق غلط معلومات دیکھی تو کہا ’یہ کیا مذاق ہے‘۔

    نور التاجوری نے کہا ’میں بہت دنوں سے اس لمحے کا انتظار کررہی تھی، ووگ میں تصویر شائع ہونا میرا خواب تھا جو پورا ہوا لیکن میرا نام نور التاجوری ہے، نور بخاری نہیں‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ میگزین میں غلط معلومات شائع ہونے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور حمایت کی جارہے ہے۔

    مسلم صحافی کا کہنا تھا کہ امریکا میں مسلم کمیونٹی کی غلط شناخت ایک بڑا مسئلہ ہے، میڈیا اس سے قبل بھی مجھ سے متعلق غلط معلومات فراہم کرچکا ہے، جس کے باعث میری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔’

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا گزشتہ برس اورلینڈ میں واقع نائٹ کلب فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کی اہلیہ کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب میگزین کا کہنا ہے کہ ووگ کو نور التاجوری کی غلط معلومات فراہم کرنے پر افسوس ہے، ہم مستقبل میں اپنا کام مزید سنجیدگی سے کریں، نور التاجوری کی تصویر پر نور بخاری کی معلومات شائع کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔

  • پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

    پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

    برلن: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صوفیا خان نے ترکش نژاد جرمن شہری سے شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوفیا انڈسٹری میں فیا کے نام سے مشہور ہیں، وہ گزشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں اپنے منگیتر ’تولگا ریکن‘ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

    View this post on Instagram

    I’m Yours @tolga.erken_ ❤️♾

    A post shared by (@fia_sofiakhan) on

    شادی کی تقریب برلن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جبکہ فیا نے اپنے انسٹاگرام پرتقریب کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور شادی کا اعلان بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ زوئی ویکاجی ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

    صوفیا نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تولگاریکن اب میں تمھاری ہوں‘۔

    شادی کے موقع پر فیا نے سنہرے رنگ کا عروسی جوڑا جبکہ تولگا نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی، اداکارہ نے منگنی اگست 2017 میں کی تھی۔

    گزشتہ برس صوفیا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری بار کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا۔

    ماڈل نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں جب تولگا ریکن کے ساتھ ہوتی ہوں تو بہت محفوظ محسوس ہوتا ہے، یہ میرے ساتھ بچوں کی طرح ہنستا ہے، مجھے سمجھتا ہے، ان ساری باتوں اور ماضی کو بھلا کر نیا روشن مستقبل دینے والے تولگا کا شکریہ‘۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    معروف پاکستانی اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

     انہوں نے سفر کے دوران مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    AH #umrah 🕋

    A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman) on

    عینی جعفری نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت حاصل کی۔

    واضح رہے کہ عینی جعفری نے 2012 میں ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا اس کے بعد انہوں نے ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    ✈️ Madinah 🤲

    A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman) on

    مزید پڑھیں: عمائمہ ملک والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے پر

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی اور وہاں انہوں نے روح پرور تصاویر اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

    ان کے بھائی فیروز خان بھی مختلف ڈراموں میں کام کر چکے ہیں، عمائمہ ملک پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارت میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں۔

  • یہ کون سی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں؟ تصویر وائرل

    یہ کون سی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں؟ تصویر وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح ان تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ تصویر  وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    دیکھیں: ماہرہ خان کا شادی میں ہلا گلا، ڈانس کی ویڈیو وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی جنہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

    ماہرہ نے یہ تصویر عید الفطر کی چاند رات پر شیئر کی، جس کو وہ بالکل پہچان میں نہیں آرہیں یہی وجہ ہے کہ مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور کسی نے  آسانی سے یقین نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    یہ بھی دیکھیں: ماہرہ کراچی کے ساحل پر، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    Hi

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

     

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

    یہ بھی دیکھیں: رئیس کا ایک سال مکمل، ماہرہ نے تصاویر شیئر کردیں

    یہ بھی یاد رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستانی اداکارہ کا سنجے دت کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    پاکستانی اداکارہ کا سنجے دت کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    لاہور: پاکستانی اداکارہ حمائما ملک نے سنجے دت کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں جسے آپ جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کو سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے حمائما ملک نے ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ یہ تصویر ہمارے رشتے کی اہمیت کو  اجاگر کرتی ہے۔

    انہوں نے سنجے دت کی تعریف کرتے ہوئے کہ آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے، میں نے آپ جیسا باصلاحیت اداکار آج تک نہیں دیکھا، آپ کا والدہ کو پیار کرنا مجھے بے حد پسند ہے۔

    حمائما نے کہا کہ آپ نے اپنے کریئر میں کئی مشکلات کا سامنا کیا اور ثابت قدم رہے، میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو تمام ترمشکلات سے نجات دلائے اور آپ ترقی کی منازل کو طے کریں۔

    پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا جو میرے لیے بہت فخر کی بات ہے، مجھے کچھ نہیں چاہیے بس آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ کہنا چاہوں گی کہ اللہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو خوشیاں نصیب کرے۔

    یاد رہے بالی ووڈ اداکار نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اس پرمسرت موقع پر بالی ووڈ ستاروں نے سنجو بابا کو زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی۔