Tag: پاکستانی اداکارہ

  • ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی

    ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی

    بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری کے سفر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس کی پروموشن میں اپنے ہیرو کنگ خان کے ساتھ موجود نہیں تاہم وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے محنت کررہی ہیں۔

    فلم رئیس کی پروموشن کے لیے ایشیاء کی دس پرکشش خواتین میں شامل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اُن سے بات چیت کی۔

    mahira-khan-1

    اس ضمن میں ماہرہ نے ایک خاص ہیش ٹیگ منتخب کیا اور اس پر آنے والے تقریباً ہرٹوئیٹ پر جواب دیا، اس دوران ماہرہ کے بھارتی مداح نے اُن سے معصومانہ خواہش کا اظہار کیا جسے انہوں نے فورا پورا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    mahira-post-4

    بھارت کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ماہرہ سے معصوم سی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری ایک کزن پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہے، کیا آپ اُس کا نام لے کر ہیلو کہہ سکتی ہیں‘‘۔ بھارتی نوجوان کی معصوم خواہش کو دیکھتے ہوئے ماہرہ خان نے فوری جواب میں ’’ہیلو ماریہ‘‘ کا ٹوئیٹ کیا۔

    اس پروموشن میں ماہرہ خان نے دیگر مداحوں کے سوالات کا جواب دیا اور اُن سے بات چیت بھی کی۔ یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

    mahira-khan

  • شاہ رخ اورماہرہ خان کا دوسرا گانا ریلیز

    شاہ رخ اورماہرہ خان کا دوسرا گانا ریلیز

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان کی نئی فلم رئیس کا دوسرا گانا ریلیز کردیاگیا ہے، جس میں ماہرہ خان روایتی ملبوسات زیب تن کیے نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ گانے کے درمیان میں دونوں اداکاروں کا نکاح بھی ہوتا دکھائی دیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلم رئیس کی ریلیز سے قبل گانے نشر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں آج باضابطہ طور پر فلم کے دوسرے گانے کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فلم رئیس کے دوسرے گانے کو ’’اوڑی اوڑی جائے‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ماہرہ خان راویتی ملبوسات زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی جوڑی بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

    mahira-khan-1

    اس گانے میں ہندوستانی تہوار مکر سنکرانتی اور نوراتری کو پیش کیا گیا، جہاں شاہ رخ اور ماہرہ پتنگ اڑانے کے ساتھ ساتھ گربا کھیلتے نظر آئے، گانے کے آخر میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا نکاح بھی ہوتے دکھایا۔ گانے کے بول معروف شاعر و ادیب جاوید اختر صاحب نے تحریر کیے ہیں۔

    یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔