پاکستانی اسٹار جوڑی و اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی اپنی بیٹیوں امل اور میرال کے ساتھ باکو میں سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ اور بچوں کے ہمراہ باکو میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اسٹار جوڑی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں انہیں باکو کے دلکش مقامات پر گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو پر گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ لگایا اور باکو کی دل موہ لینے والی خوبصورتی میں کھو جانے کا اشارہ دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان اور منیب نے سال 2018 میں شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔
ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن اب وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں تاہم اب وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔