Tag: پاکستانی امپائر

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پہلی بار پاکستانی امپائر سیمی فائنل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پہلی بار پاکستانی امپائر سیمی فائنل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے

    قومی کرکٹ ٹیم تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی مگر پاکستانی امپائر نے فائنل فور مقابلوٓں کیلئے اپنی جگہ پکی کرلی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ایک پاکستانی امپائر احسن رضا بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موجود ہونگے، یہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی پاکستانی امپائر کو فرائض کی انجام دہی کے لیے چنا گیا ہے۔

    پہلے سیمی فائنل میں 27 جون کو جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹابگو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔

    پاکستانی امپائر احسن رضا تیسری بار ٹی ٹونٹٹی ورلڈکپ میں امپائرنگ کررہے ہیں جبکہ وہ ایک بار ون ڈے ورلڈکپ میں بھی بطور امپائر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    احسن آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر ہیں جنھیں آئی سی سی نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لیے بھی متخب کیا تھا۔

    سب سے زیادہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی احسن رضا کے پاس ہے جبکہ انھوں نے شوپیش ایونٹ کے دوران اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی سپروائزر کیا تھا۔

  • ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی امپائر بھی شامل

    ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی امپائر بھی شامل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے امپائر احسن رضا شامل ہیں۔

    ورلڈ کپ امپائرز پینل میں کرس براؤن، کمار دھرماسینا، مارس اراسمس، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا اور نتن مینن شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پال رفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی ورلڈ کپ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائیکرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔

    یاد رہے کہ ایلیٹ پینل سے دستبردار ہو جانے والے علیم ڈار کو ورلڈ کپ 2023 کے آفیشلز میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

    جبکہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار اعلیٰ اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد اب عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق علیم ڈار اگلے چند ماہ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو سپروائز کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر بن سکتے ہیں۔

    پاکستانی امپائر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ انکے کیریئر کا 128 واں ٹیسٹ میچ ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے مشہور امپائر اسٹیوبکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنےکا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔

    علیم ڈار کو جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بھی 4 ایک روزہ میچ سپروائز کرنا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز کی ڈبل سنچری رواں سال مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلی تھی۔ یہ کارنامہ انہوں نے آئرلینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے دیا۔

    علیم ڈار کی امپائرنگ کے 200 انٹرنیشنل میچز مکمل

    جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ علیم ڈار نے 200 ون ڈے میچز مکمل کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا اور میں جب تک فٹ رہا یہ کام کرتا رہوں گا۔200 ون ڈے میچز کے علاوہ علیم ڈار نے 125 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔

    وہ 2009 سے 2011 کے درمیان تین مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر قرار پائے۔ انہیں پرائزف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔

  • علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

    علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے داڑھی کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کے بعد اسے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے داڑھی رکھنے کی درخواست کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا‘‘۔

    aleem-dar-3

    انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ نے مجھے داڑھی رکھنے کی طرف مائل کرتے ہوئے گزارش کی کہ داڑھی رکھ لیں، افریقی بلے باز کی اس بات نے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    aleem-dar-1

    علیم ڈار نے پسندیدہ امپائر کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر اسٹیو بکنر کی امپائرنگ نے ہمیشہ متاثر کیا بلکہ وہی میرے پسندیدہ ترین امپائر ہیں۔

    aleem-dar-2

    یاد رہے کہ علیم ڈار  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچ میں پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر کے کرکٹ کی دنیا میں بہت خدمات انجام دی ہیں۔

  • شیوسینا کی دھمکیاں،آئی سی سی نے علیم ڈار کو امپائرنگ سے روک دیا

    شیوسینا کی دھمکیاں،آئی سی سی نے علیم ڈار کو امپائرنگ سے روک دیا

    دبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے سامنے آئی سی سی بھی خوفزدہ ہوگئی،آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کوبھارت جنوبی افریقہ سیریزمیں امپائرنگ سے روک دیا۔

    آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری دو ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ سے روک دیا۔

    شیوسینا نے علیم ڈار کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان واپس چلیں جائیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

     علیم ڈار نے بائیس اکتوبر کو چنئی اور پچیس اکتوبرکو ممبئی میں ہونے والے میچ میں امپائرنگ کرنا تھی، علیم ڈار کو شیو سینا کی جانب سے ملنے والی دھمکی پر آئی سی سی نے بی سی سی آئی کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کے بجائے علیم ڈار کو ہی امپائرنگ سے منع کردیا۔