Tag: پاکستانی ایئرلائنز

  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی آج پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی  کا قوی امکان

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی آج پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا قوی امکان

    کراچی : یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی آج پاکستانی ایرلائنز بحالی کی منظوری کا قوی امکان ہے، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی آج اعلان کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں عائد پابندی ہٹادے گی، پاکستانی ایئرلائنزپر برطانیہ اور یورپ پروازوں کی پابندی جولائی 2020 میں لگی تھی۔

    یاد رہے جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

    خیال رہے پی آئی اے نے پابندی ہٹنے پر فوری فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

  • پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں 4 سال سے پابندی، اہم پیش رفت سامنے آگئی

    پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں 4 سال سے پابندی، اہم پیش رفت سامنے آگئی

    کراچی : یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نومبر میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں چار سال سے پابندی کے معاملے پر اہم یپیش رفت ہوئی۔

    پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔

    ایوی ایشن زرائع نے بتایا ہے کہ سیفٹی کمیٹی ہر 6 ماہ بعد اجلاس میں پابندی عائد کی گئی ایئرلائنز کا جائزہ لیتی ہے، رواں سال نومبر میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ایرلائنز اور سول ایوی ایشن کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سیفٹی کمیٹی سال میں دو بار اجلاس میں جائزہ لیتی ہے، یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اگلا اجلاس 19سے21 نومبر کو شیڈول ہے۔

    اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق پیش فت پر یورپی ایرسیفٹی کمیٹی جائزہ لے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 مئی کو گزشتہ اجلاس میں سیفٹی کمیٹی نے پاکستان سول ایوی ایشن کے فلائٹ سیفٹی کے اقدامات درست نہ ہونے پرپابندی ہٹانے سے انکار کیا تھا۔

    واضح رہے پاکستانی ایئرلائنز پر چار سال قبل 2020 میں سول ایوی ایشن کے مشکوک پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی تھی۔

  • یورپی ملکوں میں پاکستانی ایئرلائنز کی آج بحالی کا امکان

    یورپی ملکوں میں پاکستانی ایئرلائنز کی آج بحالی کا امکان

    اسلام آباد : یورپی کمیشن پاکستانی ایئرلائنز سےمتعلق فیصلہ آج کرے گی، جس میں پاکستانی ایئرلائنزکی بحالی کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی یورپی ملکوں میں بحالی کے معاملے پر یورپی کمیشن کااہم ترین اجلاس آج جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    یورپی کمیشن ایئرلائنز سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، جس میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔

    بحالی اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس 14 سے 16 مئی برسلز میں ہوا ، جس میں پاکستان ایوی ایشن ٹیم نے یورپی حکام کوتمام معاملات پرمطمئن کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےسمیت تمام ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ختم ہوجائے گی۔

    سی اے اے نے اکاؤ کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں بھی کامیابی حاصل کررکھی ہے، سول ایوی ایشن نے ایاسا کے اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال) میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    آئی کیو کا 2023 کیلئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان کو86.73 فیصد سے کامیابی ملی تھی۔

  • یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    اسلام آباد : یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور سی اےاے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، کامیابی پر تمام پاکستانی ایئرلائنز پرپابندی ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ اور برطانیہ کی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور سی اےاے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یورپی ایوی ایشن ٹیم آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوگئی ہے، یورپی ایوی ایشن ٹیم کی رپورٹ مثبت آنے پرتمام پاکستانی ایئرلائنز پرپابندی ختم ہوجائے گی۔

    یاد رہے جولائی دوہزاربیس سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنزپریورپی ملکوں کےفضائی آپریشن پرپابندی ہے۔

  • تین سال گزرنے کے باوجود پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی برقرار

    تین سال گزرنے کے باوجود پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی برقرار

    پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی ملکوں میں 3 سال گزرنے کے باوجود پابندی برقرار ہے، یورپ اور برطانیہ میں پروازیں اب تک بحالی نہیں ہو سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ممالک کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر کئی سالوں سے پابندی برقرار ہے، پاکستانی ایئرلائنز 3 سال بعد بھی یورپ اور برطانیہ میں اپنی پروازوں کی بحالی کے منتظر ہیں۔

    یورپی ملکوں میں پروازوں کی بحالی کب ہوگی؟ اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے نے نئی تاریخ دے دی ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے لیے نومبرمیں دورے کا کہا ہے، یورپی حکام سے برسلزمیں مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔

    ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ نومبر میں یورپی حکام پاکستان کا ان سائٹ دورہ کریں گے، ، ذرائع کے مطابق سیفٹی ایجنسی ایاسا پی آئی اے کا آڈٹ بھی کرے گی۔