Tag: پاکستانی ایتھلیٹ

  • پاکستانی ایتھلیٹ نے بوسٹن میراتھون میں قومی لباس میں ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

    پاکستانی ایتھلیٹ نے بوسٹن میراتھون میں قومی لباس میں ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

    بوسٹن (8 اگست 2025): پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی نے قومی لباس میں بوسٹن میراتھون مکمل کرنے کا تیز ترین عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی نے تاریخ رقم کر دی اور شلوار قمیض میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    دانش الہٰی نے 3 گھنٹے 26 منٹ میں قومی لباس میں میراتھون مکمل کر کے تیز ترین ریکارڈ بنایا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ کو عالمی ریکارڈ بنانے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیمپئنز ملک وقوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اسپورٹس کی ترقی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی تربیت اور فلاح وبہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    اس موقع پر وفاقی سیکریٹری محی الدین نے دانش الہٰی کو شاندار کارنامہ پر یادگاری سووینئر پیش کیا اور کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

    دانش الٰہی نے اسلام آباد کالج فار گرلز میں پیڈل ٹینس کورٹس کیلیے تعاون کرنے کا اعلان کیا۔

  • پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو یونانی حکام نے ایک بار پھر روک لیا

    پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو یونانی حکام نے ایک بار پھر روک لیا

    ایتھنز : پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو ایتھنز ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک لیا اور پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو یونانی حکام نے ایک بار پھر روک لیا، ان کو ایتھنزایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے روکا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ اپنے بیٹے کے ہمراہ وطن واپس لوٹ رہی تھی ، اس حوالے سے موناخان نے بتایا کہ مجھے اور میرے بیٹے کو ایتھنز ایئرپورٹ پرروک لیاگیا ہے، ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارتخانہ میرے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میرےساتھ یونان میں مشکوک افرادکی طرح سلوک کیاجارہاہے، میرا بیٹا بھی خوفزدہ ہے۔

    انھوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی مجھےاور میرے بیٹے کو تحفظ دیا جائے، میرا اور بیٹے کا پاسپورٹ یونانی امیگریشن حکام نے ضبط کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر 5 سال کی پابندی لگادی

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے آج یونان سے پاکستان واپس آناتھا،انھوں نے کل صبح ساڑھے 6 بجے کراچی پہنچناتھا۔

    یاد رہے یونانی حکومت نے پاکستانی ایتھلیٹ کے یونان میں داخلے پر 5سال کی پابندی لگاتے ہوئے 20 دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ کا نام شینجن انفارمیشن سسٹم میں ڈال دیا گیا، یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک جانے پر پورے شیجن ممالک پرپابندی لگ جائے گی۔

  • ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 گولڈ میڈل جیت لیے

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 گولڈ میڈل جیت لیے

    کولمبو: ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے تین گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔

    کولمبو میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے مختلف کیٹیگری میں 3 گولڈ، اور قومی ویمن ایتھلیٹ آرزو نےجونیئر کیٹیگری میں ایک سلور میڈل جیت لیا۔

    پاکستانی کھلاڑیوں میں ارشادعلی، سیف اللہ نےگولڈ میڈل حاصل  کیے، قومی ٹیم نےکاتا کی کیٹیگری میں بھارت کوشکست دیکر تیسرا گولڈ میڈل حاصل کیا، قومی ایتھلیٹس نےبھارت اورسری لنکا کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان، نیپال، مالدیپ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں نے شرکت کی۔