Tag: پاکستانی ایتھلیٹس

  • ملالہ یوسف زئی پاکستانی ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پیرس پہنچ گئیں

    ملالہ یوسف زئی پاکستانی ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پیرس پہنچ گئیں

    پاکستانی ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پیرس پہنچ گئیں۔

    نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ملالہ کے شوہر عصر ملک بھی موجود ہیں۔

    ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی، ملالہ سے ملنے والوں میں فائقہ ریاض، جہاں آرا نبی اور احمد درانی شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

     

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستانی تیراکوں کا سفر پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا ہے اور قومی ریکارڈ کے حامل سوئمر احمد درانی کے ساتھ ساتھ جہاں آرا نبی بھی مایوس کن پرفارمنس کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

    جہاں آرا نبی نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے 200 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں حصہ لیا، وہ اپنی ہیٹ میں سات تیراکوں میں تیسرے نمبر پر رہیں تاہم وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں پاکستان کی خاتون تیراک 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں دو منٹ دس سیکنڈ میں بمشکل فاصلہ طے کر سکیں اور 30 ایتھلیٹس کی فہرست میں 26ویں نمبر پر رہیں۔

    پاکستانی تیراکوں باالخصوص جہاں آرا نبی کی کارکردگی بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی مستقبل کے مقابلوں میں مسلسل بہتری اور کامیابی کی امیدوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی موجودگی اور پرعزم کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

  • مسٹر اینڈ مسز یونیورس 2023: پاکستانی ایتھلیٹس نے میدان مار لیا

    مسٹر اینڈ مسز یونیورس 2023: پاکستانی ایتھلیٹس نے میدان مار لیا

    تھائی لینڈ میں جاری مسٹر اینڈ مسز یونیورس 2023 مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹس نے میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں جاری مسٹر اینڈ مسز یونیورس 2023 مقابلوں کی مختلف کیٹگریز میں پاکستان نے 10 میڈلز جیت لئے، پاکستانی خاتون ایتھلیٹ سعدیہ شیخ نے فیشن ماڈل کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

    پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے کےلیے تیار

    پاکستانی اداکار و ماڈل رعید عالم نے مسٹر یونیورس فیشن ماڈل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 21 سالہ عمر غنی جونیئر مسٹر یونیورس بن گئے۔

    اس کے علاوہ محمد مبشر ، علیشاہ اسحاق ، محمد عاصم ، حمزہ بٹ ، انس جمیل،  وسیم بشیر نے بھی میڈلز اپنے نام کئے۔

  • نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے 5 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

    نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے 5 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

    اسلام آباد: کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں 3 گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کی میڈیکل ٹیم نے مجموعی طورپر بیس کھلاڑیوں کے پیشاب کے نمونے حاصل کیے تھے جن کےنتائج پاکستان اسپورٹس بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان میں سے 5 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوب ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، نیشنل گیمز کے دوران  قوت بخش ادویات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔

     ان میں چار ایتھلیٹس عیشا، رابعہ عاشق، نعیم اختر، عزیر الرحمان  ہیں جبکہ ایک ویٹ لفٹر محمد طاہر کا نام شامل ہے، ان تمام کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

    ایشا عمران ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ  کیلئےقومی اسکواڈ میں منتخب  ہوئی تھیں، رابعہ عاشق نے 2 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

  • پاکستانی ایتھلیٹس کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    پاکستانی ایتھلیٹس کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں سبز پرچم بلند کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز  2023 میں شرکت کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہیچ گئے ہیں جہاں قومی دستے کے ارکان نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔

    اسنوکر چیمپئن کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر کوئی استقبال کے لیے نہیں آیا

    پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ گیمز کے گیارہ کھیلوں میں شرکت کی، مختلف مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 10 گولڈ میڈلز، متعدد سلور اور برونز میڈل جیتے ہے۔

    اس کے علاوہ پاور لفٹنگ میں سیف اللہ سولنگی نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک براونز میڈل جیتا ہے۔

  • الفجیرہ تائی کوانڈو، پہلا دن مارشل آرٹس کے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

    الفجیرہ تائی کوانڈو، پہلا دن مارشل آرٹس کے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

    اسلام آباد: مارشل آرٹس کے پاکستانی کھلاڑیوں نے الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈر چیمپئن شپ میں 6 میڈل جیت کر پہلا دن اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا پہلا روز پاکستان کے نام ہو گیا، پاکستانی شاہینوں نے 4 سلور اور 2 برونز میڈل جیت لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹس نے مارشل آرٹ کے 4 سلور اور 2 برونز میڈلز اپنے نام کیے، 29 کے جی میں عائشہ انور نے سلور میڈل جیتا، 46 کے جی میں ملائیکہ نایاب برانز میڈل کی حق دار قرار پائیں، 49 کے جی میں فاطمہ خاور نے سلور میڈل اپنے نام کیا، جب کہ 55 کے جی میں انوشہ علیم برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

    78 کے جی کے مقابلے میں سینان اشفاق، 78 کے جی پلس مقابلے میں محمد دانش نے سلور میڈل جیت لیا۔ خیال رہے کہ 3 روزہ مقابلوں میں 32 ممالک کے کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

    سیف گیمز : بلوچستان کے دو نوجوانوں نے تائیکوا نڈو میں سونے کے تمغے جیت لیے

    یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں کھٹنمنڈو، نیپال میں منعقدہ تیرہویں سیف گیمز کے دوران تائی کوانڈو میں پاکستانی ایتھلیٹس نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، بلوچستان کے 20 سالہ شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین نے 3 گولڈ، 7 سلور اور 4 برونز میڈلز جیت کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے تھے۔