Tag: پاکستانی برآمدات

  • امریکا کی پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد

    امریکا کی پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد

    واشنگٹن(1 اگست 2025): امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی پاکستان سے قربتیں بڑھنے لگیں، صدر ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے بعد پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے امکانات روشن ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی برامدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

    امریکی صدرنے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس میں تمام ممالک پر ٹیرف کی تفصیلات واضح کی گئی ہیں۔

    آرڈر کے مطابق کینیڈا پر 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد ٹیرف کردیا گیا، جبکہ بھارت پر 25 فیصد، بنگلہ دیش پر 20، ترکیہ، افغانستان  اور اسرائیل پر 15 فیصد، جنوبی افریقہ پر 30، ویتنام پر 20، وینزویلا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا۔

    وائٹ ہاوس ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے سوئٹرز لینڈ پر 39، عراق پر35، جاپان پر 15 فیصد، لیبیا پر 30 فیصد، میانمار پر 40 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد شام پر 41 فیصد، میانمار پر40 ٹیرف عائد کیا گیا ہے، نئے ٹیرف کا اطلاق آج یعنی یکم اگست سے ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت و سفارشات اور معلومات کی بنیاد پر ٹیرف لگایا ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں غیر معمولی اضافہ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا تھا، اقتدار سنبھالتے ہی تجارتی خسارے میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے کامیاب تجارتی مذاکرات کر کے متوازن ٹیرف پر اتفاق کیا، تجارتی مذاکرت میں ناکام ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیا گیا۔

  • پاکستانی برآمدات میں بڑا بریک تھرو، امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا

    پاکستانی برآمدات میں بڑا بریک تھرو، امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا

    پاکستانی برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں، یعنی امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات میں 0.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ برس پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں 38 فی صد کمی ہوئی ہے، اور سال 2024 میں پاکستان کی امریکا سے درآمدات کا حجم 1 ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا۔

    اس کے برعکس گزشتہ سال چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ سال چین سے پاکستان نے سب سے زیادہ اشیا درآمد کیں، 2024 میں چین سے درآمدات 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں، یعنی پاکستانی درآمدات میں 24 فی صد کا اضافہ ہوا۔

  • جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ

    جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ

    اسلام آباد: جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کو پاکستان کے تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جب کہ درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ جرمنی کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 881.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.94 فی صد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کو برآمدات سے ملک کو 864.24 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    دسمبر میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 135.13 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو نومبر میں 139.46 ملین ڈالر اور دسمبر2021 میں 172.98 ملین ڈالر تھا۔

    مالی سال 2022 میں جرمنی کو 1.749 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 31.52 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی سے دسمبر 2022 تک کی مدت میں جرمنی سے درآمدات کا حجم 476.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 626.96 ملین ڈالر تھا۔

    دسمبر 2022 میں جرمنی سے درآمدات کا حجم 76.71 ملین ڈالر تھا، جو نومبر میں 73.31 ملین ڈالر اور دسمبر 2021 میں 116.84 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2022 میں جرمنی سے 1.250 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈ کی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی

    چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈ کی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی

    اسلام آباد : مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈکی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی آگئی ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے برآمدات بڑھ کر 308 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی اہم تجارتی مارکیٹیوں میں زبردست اضافہ ہوا ،چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈکی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی دیکھی گئی ، چین کو برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور 2 عشاریہ 33 بلین امریکی ڈالرتک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں برآمدات 1 عشاریہ 74 بلین تھیں۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ جرمنی سےبرآمدات میں 19فیصداضافہ ہوا اور برآمدات 1عشاریہ 3 بلین ڈالرسےبڑھ کر 1عشاریہ 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    مشیر تجارت نے مزید کہا نیدرلینڈسے برآمدات 23فیصداضافے سے 1 عشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں نیدر لینڈ کی برآمدات 1 بلین ڈالر تھیں، اسی طرح پولینڈ کی ایکسپورٹ میں 28فیصداضافہ ہوا ، جس کے بعد برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے 241 ملین ڈالر سے بڑھ کر 308 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے برآمد کنندگان نے کوروبا وبا کے باعث پیدا ہونے والی پریشانیوں کے باوجود یہ کام کامیابی حاصل کی ، جس کے وہ مستحق ہیں۔

  • پاک افغان کشیدگی کے باوجود پاکستانی برآمدات میں 2 سال کا ریکارڈ اضافہ

    پاک افغان کشیدگی کے باوجود پاکستانی برآمدات میں 2 سال کا ریکارڈ اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق افغان منڈی میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے برآمدات 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان تنازع اور کشیدگی کے باوجود پاکستانی اشیاء کی افغانستان کو بھیجے جانے والی اشیاء دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کے تحت نئے مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ یعنی اپریل تک برآمدات 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق نئے مالی یعنی جولائی 2017 سے اپریل 2018 تک افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں جو گزشتہ مالی سال میں صرف 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر  تھیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات اور کشیدگی کا فائدہ بھارت نے اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے افغان مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرلی تھی مگر اُس کے باوجود پاکستانی اشیاء کی مانگ میں دن بہ دن مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2015-2014 کے دوران پاکستان سے افغانستان بھیجی جانے والی برآمدات کا حجم ایک ارب 69 کروڑ ڈالر تھا جو مالی سال 2016 میں کم ہوکر 1 ارب 23 کروڑ تک پہنچ گیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو معاشی سال 2017 میں حجم مزید کم ہوکر 1 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کےمابین ہونے والے اعلیٰ سطح رابطوں اور پاک فوج کے دوٹوک مؤقف کے بعد برآمدات میں اضافہ ہوا اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بقیہ 2 ماہ میں تین سال کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سے زیادہ تر اشیائے خوردونوش جیسے گندم، آٹا، چاول، گوشت ، کپڑے برآمد کیے جاتے ہیں مگر گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی تاجروں نے ٹیکسٹائل مصنوعات میں اپنا اثرورسوخ قائم کیا جس کے باعث پاکستانی کپڑے کی کھپت بہت کم ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔