Tag: پاکستانی بولرز

  • پاکستانی بولرز نے اتنے ایکسٹرا رنز دیے آدھی ٹیم مل کربھی وہ رنز پورے نہ کرسکی

    پاکستانی بولرز نے اتنے ایکسٹرا رنز دیے آدھی ٹیم مل کربھی وہ رنز پورے نہ کرسکی

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے ایکسٹراز کی مد میں اتنے زیادہ رنز دیے کہ آدھی ٹیم مل کربھی اتنے رنز نہ بنا سکی۔

    نیپیئر میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا، افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی بولنگ لائن اپ مشکلات کا شکار رہی، پاکستانی بولرز نے وائیڈز اور لیگ بائی کی بھرمار کردی۔

    کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستانی ٹیم کیلئے پھرس ے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، بولرز کی پٹائی کے علاوہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایکسٹراز کی مد میں 43 رنز دیے

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

    پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز 21 وائیڈ بالز پھینکی، اس کے علاوہ دوسرا بڑا ایکسٹرا 13 لیگ بائی کی مد میں کیویز کو بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

    پاکستانی بولرز نے 2 نو بالز کرائی اور 7 بائی کے رنز بھی دیے گئے، 43 رنز ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹراز تھے۔

    خیال رہے کہ 1999 میں پاکستانی ٹیم نے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ بنایا تھا، مانچسٹر میں قومی ٹیم نے میں ایکسٹراز کی مد میں 47 رنز دیے تھے۔ 1990 میں سری لنکا اور 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان 44 ایکسٹراز رنز دے چکا ہے۔

  • پاکستانی بولرز سابق بولنگ کوچ مورکل کو کچھ نہیں سمجھتے تھے! سابق کرکٹر

    پاکستانی بولرز سابق بولنگ کوچ مورکل کو کچھ نہیں سمجھتے تھے! سابق کرکٹر

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بولنگ کوچ مورنے مورکل کو پاکستانی بولرز کچھ نہیں سمجھتے تھے۔

    سابق کرکٹر اور موجودہ تجزیہ نگار باسط علی نے پاکستان کے باؤلنگ یونٹ پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مورنے مورکل جب قومی ٹیم کے کوچ تھے تو انھیں پاکستانی بولرز ویلیو نیہں دیتے تھے۔

    باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ پاکستانی باؤلرز خود کو کرکٹ سے بڑا سمجھتے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ مورکل ہمارے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔

    انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی ذہنیت میں بڑا فرق ہے، جو بنگلہ دیش کے خلاف ان کی حالیہ پرفارمنس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    مورکل نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ مختصر وقت گزارا تھا، انھوں نے گزشتہ سال جون میں باؤلنگ کوچ کے طور پر پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا لیکن ون ڈے ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد انھوں نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    مورنے مورکل کی کوچنگ میں پاکستانی باؤلرز بھارت میں ہونے والے میگا آئی سی سی ایونٹ میں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہے تھے، سابق جنوبی افریقی بولر اپنے معاہدے کے ختم ہونے سے چھ ہفتے قبل ہی پاکستانی ٹیم سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

  • بولرز کی شاندار کارکردگی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان باآسانی فتحیاب

    بولرز کی شاندار کارکردگی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان باآسانی فتحیاب

    پاکستانی بولرز کی شاندرار پرفارمنس کے باعث گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دیدی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 47 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جانب سے ون ڈاؤن آنے والے محمد رضوان 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عرفان خان نیازی 18 اور کپتان بابراعظم 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لیسٹر، بریسویل اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

    دریں اثنا پاکستانی بولرز نے راولپنڈی کی بیٹنگ فرینڈلی پچ پر نیوزی لینڈ کے بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو محض 90 رنز پر چلتا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیس بیٹری کے آگے کیوی بیٹرز خزاں رسیدہ پتوں کی مانند ڈھیر ہوگئے اور کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    قومی ٹیم کے تمام بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    چار سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے محمدعامر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے عالوہ شاداب خان اور ابرار احمد نے بھی 2، 2 شکار کیے۔ نسیم شاہ ایک وکٹ لے سکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین19، کول 15 اور فاکس کرافٹ 13 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے 7 بلے باز ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔

  • آسٹریلیا کے خلاف شکست، محمد عامر بولرز پر برس پڑے

    آسٹریلیا کے خلاف شکست، محمد عامر بولرز پر برس پڑے

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد محمد عامر نے پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آؤٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میچز کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جو گیندیں مڈل اوورز میں کرانی چاہئے تھیں انہیں آخر میں کرایا گیا، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے۔

    واضح رہے کہ میچ ہارنے کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروعات میں ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی، جلد وکٹیں لیتے تو آسٹریلیا کو کم ہدف پر روک سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ خراب فیلڈنگ کی، کیچز چھوڑنا بھاری پڑا، پارٹنر شپ لگتیں تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں آتا۔ بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز اہم ہیں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • فٹنس کو بہتر بنانےکیلئےکھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں، محمد اکرم

    فٹنس کو بہتر بنانےکیلئےکھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں، محمد اکرم

    لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ فٹنس کلچر کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہیں، مصباح الحق اور یونس خان ابھی بھی دوسرے کھلاڑیوں کے لئے مثال ہیں۔

    قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پہلے سے پچاس فیصد بہتر نظر آئی ہے، جبکہ محمد عفران بھی فٹ ہیں، لیکن آئندہ سیریز میں انہیں پلاننگ کے تحت استعمال کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے۔ لیکن یہ کہنا درست نہیں ہو گا کہ وزن کم ہونے سے ان کی پرفارمنس متاثر ہوئی ہے۔

  • پاکستانی بولرز نے وکٹیں حاصل کرنیکی پوری کوشش کی،محمد اکرم

    پاکستانی بولرز نے وکٹیں حاصل کرنیکی پوری کوشش کی،محمد اکرم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے جلد وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ پاکستان کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کو جلد آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر بولرز کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

    دبئی کی وکٹ پہلے روز کے برعکس خاصی مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی کارکردگی کو برا نہیں کہہ سکتے۔ مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ انکی سنچری سے سری لنکا کی پوزیشن میچ میں بہتر ہوگئی ہے۔ میچ سے پہلے درد ختم کرنے والی ادویات اور انجکشن کا استعمال کیا۔ دبئی ٹیسٹ میں سنچری بہترین اننگز میں شامل ہے