Tag: پاکستانی بچے

  • بھارت کی شرمناک حرکت، دل کے آپریشن کیلئے جانیوالے 2 پاکستانی بچوں کو واپس بھیج دیا

    بھارت کی شرمناک حرکت، دل کے آپریشن کیلئے جانیوالے 2 پاکستانی بچوں کو واپس بھیج دیا

    بھارت اپنی انتہا پسندی میں انسانیت بھی بھول گیا، پاکستان سے دل کے آپریشن کیلئے جانے والے 2 بچوں کو بنا آپریشن کے واپس بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام عجیب و غریب حرکتیں کررہے ہیں، بھارت نے پاکستان سے دل کے آپریشن کیلئے اپنے ملک آنے والے 2 معصوم بچوں کو واپس بھیج دیا ہے جبکہ دونوں بچوں کی سرجری بہت ضروری تھی۔

    پاکستان سے یکم اپریل کو دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے والد کے ہمراہ بھارت پہنچے تھے، بچوں کے ٹیسٹ لینے کے بعد انھیں اسپتال میں آپریشن کےلیے داخل کرلیا گیا تھا۔

    پہلگام حملہ: ڈاکٹر کا حاملہ مسلم خاتون کا علاج کرنے سے انکار

    پاکستان کے ساتھ کشیدگی پردل کے مریض دونوں بچوں کو آپریشن انجام دیے بغیر ہی بھارت سے نکال دیا گیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے نکالنے پر آپریشن کے بغیر دونوں بچوں کو لیکر انکا والد پاکستان آگیا ہے، بتایا گیا ہے کہ دونوں بچوں کےدل کی سرجری بہت اہم تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/un-security-council-condemns-jammu-and-kashmir-attack/

  • ’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

    ’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

    لاہور: ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا ہے کہ تہران میں ہر ماہ 50 سے100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے۔

    وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا، چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی، ایرانی قونصل جنرل نے معمولی خرچ پرتہران میں پاکستانی بچوں کےدل کےآپریشن کی پیشکش کی۔

    مہران مواحد فر کا پاکستانی بچوں کے لیے ہارٹ سرجری کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 100 کے قریب پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری تہران میں ہرماہ ہوسکتی ہے، چوہدری شافع حسین کی جانب سے تہران میں پاکستانی بچوں کے آپریشن کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا گیا۔

    ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پنجاب ایران میں عدم دستیاب دوائیں اور طبی آلات فراہم کرسکتا ہے، ایران اور پاکستان بالخصوص پنجاب ادویہ سازی میں اشتراک کرسکتے ہیں۔

    اس ملاقات میں ہیلتھ ٹورازم، دوا سازی، زراعت، شعبوں میں تعاون اور تجارت کیلئےعملی اقدامات کے ساتھ ساتھ باہمی اشتراک کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور فوکل پرسنز مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ڈیم بنانے میں ایران، پاکستان اور چین ملکر آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ ملاقات میں ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں جوائنٹ وینچر پر بھی اتفاق ہوا۔

    وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی سرمایہ کار پنجاب میں ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کا پلانٹ لگائیں، ہرممکن سہولت دیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ فالواپ پر یقین رکھتاہوں، اس کے بغیر مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں، پنجاب میں ادویہ سازی کے سیکٹر میں پوٹینشل موجود ہے۔

    چوہدری شافع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اشتراک کرسکتی ہیں، اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • 2022 کا سیلاب: آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں

    2022 کا سیلاب: آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں

    اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب کے باعث آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں۔

    ترجمان امریکی سفارت خانہ جوناتھن لالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کیا، خواتین اور بچے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے، اور آج بھی لاکھوں پاکستانی بچوں کو غذا کی کمی کی وجہ سے موت کا خطرہ لا حق ہے۔

    ترجمان نے کہا امریکا نے پاکستان کو سیلاب اور سیلاب سے بحالی کے لیے 215 ملین ڈالرز فراہم کیے، ان میں سے 100 ملین ڈالر خوراک کے لیے مختص کیے گئے، اور ریلیف پروگرام کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق 1 لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا، 74 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی امداد کی گئی، صحت سہولیات کے لیے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹرائزیشن سینٹرز قائم کیے گئے۔

    جوناتھن لالی نے مزید بتایا کہ رواں سال امریکی سفیر نے 39 ہزار بچوں کے لیے مزید 486 ٹن خوراک فراہم کی، کُل 3 لاکھ 17 ہزار خواتین اور بچوں کو امداد فراہم کی گئی، انھوں نے کہا کہ امریکا اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

  • کتنے پاکستانی بچے تمباکو نوشی میں مبتلا ہورہے ہیں؟ ہوشربا انکشاف

    کتنے پاکستانی بچے تمباکو نوشی میں مبتلا ہورہے ہیں؟ ہوشربا انکشاف

    پاکستان میں تمباکو نوشی کی لت میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، ایک سروے کے مطابق یومیہ چھ سے پندرہ سال تک کی عمر کے قریب بارہ سو پاکستانی بچے تمباکو نوشی شروع کردیتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر انیل کمار نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی کے دیگر ذرائع جس میں دورجدید میں استعمال ہونے والے حقے یعنی شیشہ، ویپ، ای سگریٹ اور اس طرح کی دیگر اشیاء شامل ہیں وہ انسانی صحت کے لیے اس سے زیادہ خطرناک ہیں جو انسان کو تیزی سے موت کی جانب لے جاتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ ہی سگریٹ کی لت لگانے کا سب سے بڑا ذریعہ بن جاتا ہے جبکہ یہی بنیادی چیز خطرناک نشوں میں مبتلا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اسی لیے دونوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر انیل کمار نے بتایا کہ تمباکو میں پائی جانے والی نکوٹین انتہائی نشہ آور ہوتی ہے اور اسے آسانی سے چھوڑا نہیں جاسکتا، تاہم دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر مسلسل کم از کم چھ ماہ تک سگریٹ کو ہاتھ بھی نہ لگایا جائے تب کہیں جاکر اس کے پھیپھڑوں پر اثرات ختم ہونا شروع ہوتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی کے باعث مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہر سال 8ملین سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں، ان میں ایک اندازے کے مطابق 1.3 ملین ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خود تو تمباکو نوشی نہیں کرتے مگر دوسروں کے دھوئیں کا شکار بن جاتے ہیں۔

  • لاہور:8 سالہ ہزیر نے’ آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ‘ کا اعزاز حاصل

    لاہور:8 سالہ ہزیر نے’ آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ‘ کا اعزاز حاصل

    لاہور: پاکستانی بچے نے کم عمرترین آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

    لاہور کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ محمد ہزیر جس نے پاکستان میں سرکاری ویب سائٹ کی ناقص ترین سیکورٹی لیول کو بڑھانے کیلئے کم ترین عمر میں آئی ٹی سیکیورٹی کا سرٹیفکٹ حاصل کرلیا ہے۔

    محمد ہزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی کا امتحان انٹرنیشنل کمپیوٹر ڈرائیونگ لائسنس سے پاس کیا، جہاں مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زیادہ طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    ہزیر نے آئی ٹی سیکیورٹی کے امتحان میں اٹہتر فیصد نمبرحاصل کئے، ہزیر کے اہل خانہ اس کی اِس بڑی کامیابی پر پھولے نہیں سمارہے اور خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہزیر گھرمیں عام بچوں کی طرح کھیل کود کی بجائے لیپ ٹاپ کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔