Tag: پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ

  • مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرینی وزیرداخلہ

    مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرینی وزیرداخلہ

    بحرین کے وزیرداخلہ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بحرین کے وزیرداخلہ راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بحرین کے وزیرداخلہ نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

    بحرین کے وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، بحرینی وزیرداخلہ نے ہم منصب محسن نقوی کو سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن مدد کی پیشکش کی۔

    وزیرداخلہ بحرین راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے حوالے سے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کےلیے حاضر ہیں۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیلاب متاثرین کےساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے انتہائی متاثرہ ملک ہے، سیلاب، بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔