Tag: پاکستانی تاجروں

  • متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    کراچی : متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا، جس سے کاروباری حضرات کے لئے مزید آسانی پیدا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تاجروں کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ، تاجر آن لائن اپنا کاروبار رجسٹر کراسکیں گے۔

    آن لائن پورٹل سے کاروباری حضرات کے لئے مزید آسانی پیدا ہوگی اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہوں گے۔

    اس حوالے سے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستانی تاجر یو اے ای قونصلیٹ میں آکرکر اپنے کاروبار کی شروعات باآسانی کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت کے اس اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ کو بڑھانا شامل ہے اس سہولت سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا،

    امارتی قونصل جنرل نے کہا کہ اکستان کے پاس ہر قسم کی اجناس موجود ہیں ۔۔ جن کی سب سے کم لاگت ہے ان تمام اشیاء کے ذریعے پاکستان فوڈ سکیورٹی کے ذریعے یو اے ای کے ساتھ جڑ سکتا ہے۔

  • پاکستانی تاجروں کیلیے بڑی خوشخبری

    پاکستانی تاجروں کیلیے بڑی خوشخبری

    لاہور : کرغزستانی سفیرایرک بیشم بیف نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر کرغزستانی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ کرغزستان کی منڈیوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک سامان برآمد کیا جاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستانی سفیر ایریک بیشیم بیف نے لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ کرغزستان میں سرمایہ کاری کے آسان اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔

    ایریک بیشیم بیف کا کہنا تھا کہ کرغیز مارکیٹس پاکستانی تاجروں کے لئے کھلی ہوئی ہیں، پاکستانی تاجر کرغزستانی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ کرغزستان کی منڈیوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک سامان برآمد کیا جاسکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرغزستان کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ یورپ اور عرب ممالک میں کرغیز شہد برآمد کررہا ہے، ہم اپنی اعلی معیار کی ماحول دوست زرعی مصنوعات ، نامیاتی سبزیاں اور پھل، گوشت، دودھ کی مصنوعات اور شہد پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

    کرغیز سفیر نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ٹرانسپورٹ معاہدوں کی تجدید پر زور دیتے ہوئے کہا ٹرانسپورٹ معاہدوں سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے۔

    دوسری جانب سابق سفیرشمشاد احمد خان کاکہناتھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تاریخی اورخوشگوار تعلقات ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان انیس سو اکانوے سے بارہا اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

    وزارت صنعت و پیداوار کیلئے حکومتی مشیر ڈاکٹر حسنین جاوید نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاحت سے باہمی فائدہ ہوگا۔

  • ترک صدر کی پاکستان آمد، پاکستانی تاجروں کے لئے خوشخبری

    ترک صدر کی پاکستان آمد، پاکستانی تاجروں کے لئے خوشخبری

    اسلام آباد :مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ترک صدر کی پاکستان آمدپرترک تاجروں کابڑاوفد بھی آرہا ہے ، تاجر نمائندے ملاقاتوں اور رابطوں کیلئےمتعلقہ چیمبرز سے رجوع کریں، پاک ترک تجارت کے فروغ کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد سے متعلق پیغام میں کہا ترک صدرکی پاکستان آمدپرترک تاجروں کابڑاوفدبھی آئےگا، ترک تاجروں کی تفصیلات ایوان ہائےصنعت وتجارت کوفراہم کردی، ایف پی سی سی آئی سمیت تمام بڑےچیمبرزکوفہرستیں فراہم کی ہیں۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ تاجر نمائندے ملاقاتوں اور رابطوں کیلئےمتعلقہ چیمبرز سے رجوع کریں، پاک ترک تجارت کے فروغ کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    اس سے قبل بھی مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا تھا ترک صدر 13اور14 فروری کوپاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے،  ترک صدر کے ہمراہ تاجروں کابڑاوفدبھی پاکستان آئےگا، کاروباری مواقع کی تلاش کےخواہاں پاکستانی تاجر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

    یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

    ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔