Tag: پاکستانی حجاج کرام

  • یہ سرٹیفکیٹ نہ ہوا تو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پاکستانی حجاج کرام کے لئے اہم خبر

    یہ سرٹیفکیٹ نہ ہوا تو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پاکستانی حجاج کرام کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ جن حجاج کے پاس تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ان کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا حاجی کیمپ کادورہ کیا اور حجاج کرام سے ملاقاتیں کیں۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حاجی کیمپ میں حجاج کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کی خدمات کیلئے کوشاں ہے، حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔

    سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہے، جن حجاج کے پاس تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ان کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    گروپ لیڈران سے رابطے میں رہنا ہوگا، حجاج کرام کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے، تا کہ ان کو کوئی پریشانی نہ ہوں۔

  • پاکستانی حجاج کرام کے لئے اچھی خبر

    پاکستانی حجاج کرام کے لئے اچھی خبر

    مکہ مکرمہ : وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا ہے کہ پاکستانی حجاج کیلئے سعودی ٹیکسز میں مکمل چھوٹ یا نرمی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود کی سربراہ رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستانی عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کیلئے سعودی ٹیکسز میں مکمل چھوٹ یا نرمی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، جس پر سربراہ رابطہ عالم اسلامی کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستانی عوام کا حرمین شریفین سے لگاؤ قابل ذکرہے۔

    طلحہٰ محمود نے پاکستانی حجاج کو منیٰ عرفات میں سہولیات دینے والی جنوبی ایشیا طواف کمپنی کا دورہ کیا، جہاں ان کی ضیوف البیت سروسز کمپنی کے سربراہ اسامہ دانش سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں منیٰ عرفات میں خیموں، خوراک اور سفری سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرمذہبی امور نے مشاعر کی سہولیات پر مبنی تھری ڈی ماڈلز اور آرکائیوز انکلوژر کا دورہ کیا اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور ڈائریکٹر حج مکہ فہیم آفریدی کو ہدایات جاری کیں۔

    طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ امسال حج مکمل گنجائش پر ہوگا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے حصول کا چیلنج پورا کرنا ہوگا۔

  • رواں سال پاکستانی حجاج کرام کی خدمت کیلئے 4000 والنٹیرز تعینات کئے جائیں گے

    رواں سال پاکستانی حجاج کرام کی خدمت کیلئے 4000 والنٹیرز تعینات کئے جائیں گے

    جدہ : سعودی عرب میں رواں سال حج کے موقع پر پاکستانی حجاج کرام کی خدمت کے لیے سعودی عرب میں مقیم چار ہزار پاکستانی حج والنٹیرز خدمات فراہم کریں گے۔

    جدہ پاکستانی قونصل خانے میں میں پاکستانی کے قائم مقام سفیر حسن وزیر نے حج والنٹیزز میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں ، حکومت پاکستان پوری کوششں کر رہی ہے کہ پاکستان سے آنے والے حجاج کرام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان رضا کاروں کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ صرف حجاج کرام کی رہنمائی اور مسائل حل کرتے ہیں، جن میں طلباء نوجوان اور بڑی عمر کے افراد کی بڑی تعداد حصہ لیتی ہے۔

    اس موقع پرچھ سوسے زائد رضا کاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔