Tag: پاکستانی حکومت

  • ’پاکستانی حکومت بھارت سے راوی، ستلج اور بیاس دریاؤں کا پانی واپس لینے کیلیے اقدامات کرے‘

    ’پاکستانی حکومت بھارت سے راوی، ستلج اور بیاس دریاؤں کا پانی واپس لینے کیلیے اقدامات کرے‘

    سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بھارت کا اب راوی ستلج اور بیاس دریاؤں پر حق نہیں رہا حکومت پاکستان واپس لینے کے لیے اقدامات کرے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدےکے تحت ہی راوی، ستلج اور بیاس دریاؤں کا پانی بھارت کو ملا تھا، جو اب وہ نہیں روک سکتا کیونکہ اب اس کا ان دریاؤں کے پانی پر حق نہیں رہا۔

    محمد علی درانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی وجہ سے یہ تینوں دریا پاکستان میں ریت کے دریا بن گئے۔ ستلج، بیاس اور راوی کے خشک ہونے سے ان دریاؤں کے گرد آباد انسان بیماریوں کا شکار ہوئے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں پانی کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان تین دریاؤں کا پانی ملنے سے نہروں سمیت تمام مسائل بھی ختم ہو سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان ان دریاؤں کا پانی بھارت سے واپس لینے کے لیے اقدامات کرے۔

    سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ سندھ طاس معاہدےکے تحت بھارت نے دریائے جہلم اور چناب سے اپنے حصےکا پانی لیا۔ اور اس نے معاہدےکی روح کو متاثر کر کے پاکستان کے حصےکا پانی بھی چھینا۔ یہ اقوام متحدہ کے واٹر کورسز کے عالمی کنونشن کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/indus-river-india-hindu-pandit-stop-water/

  • عالمی بینک نے بھی  پاکستانی حکومت  کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیے

    عالمی بینک نے بھی پاکستانی حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیے

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستانی حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیے، جس میں ٹیکس نظام میں اصلاحات سمیت ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستانی حکومت کومعاشی اور سماجی بہتری کیلئے تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔

    ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی نشوونما کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے، بجٹ میں توانائی اوراجناس پرسبسڈی کم کی جائے، اور عوامی فلاح و بہبود پر رقم خرچ کی جائے۔

    تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کرے، سرکاری کمپنیوں میں نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں، ڈیوٹیزاورسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے، زمین اورزراعت پر نئے ٹیکسز لگائے جائیں۔

    اس کے علاوہ اور طویل مدتی تجارتی ٹیرف حکمت عملی تشکیل دینے اور صارفین کیلئے گیس ٹیرف کو سپلائی کی لاگت سے ہم آہنگ کئے جانے کی بھی تجویز دی ہے۔

  • پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

    معاشی جریدے بلومبرگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج (ایف ٹی ایس ای  ) گروپ نے پاکستانی ایکویٹی کا ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ مزید 6 ماہ کیلئے برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کا کہنا ہے کہ فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج کے فیصلے سے پاکستانی حصص مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، غیر ملکی فنڈنگ کی سخت ضرورت تھی لیکن فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج کے فیصلے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ شروع  ہوگئی ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2017 میں 100 بلین ڈالر سے کم ہو کر21 بلین ڈالر رہ گیا، مگر پاکستان کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی حد پاس کرنے میں کامیاب رہا۔

     بلوم برگ کا کہنا ہے نئی پاکستانی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے۔

  • پاکستانی حکومت کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطہ

    پاکستانی حکومت کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ناقابل یقین اورانتہائی صدمے کا باعث ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صحافی ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ارشدشریف کے قتل پر لواحقین،صحافی برادری ،مداحوں سےتعزیت کرتا ہوں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینکر ارشدشریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ کینیا میں ارشد شریف کےساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، واقعے سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیروبی میں پاکستانی سفارتخانہ ارشد شریف معاملےپرمعاونت کررہا ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔

    واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • پاکستانی حکومت کے لئے نئی مشکل ، آئی ایم ایف نے  خبردار کردیا

    پاکستانی حکومت کے لئے نئی مشکل ، آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ جو وعدے کیے ان پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے شرائط ماننے پرہی قرض کی ساتویں اورآٹھویں قسط جاری کی۔

    انہوں نےخبر رساں ادارے کو بتایا کہ آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزہ رپورٹ میں جو بھی وعدے کیے گئے حکومت پاکستان کو ہر صورت پورے کرنا ہوں گے۔

    ایستھر پیریز روئز کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے بارے میں پالیسی پر بات چیت نقصان کی تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے رابطہ کرکے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں۔

    اسحاق دار نے نیتھن پورٹرکو سیلاب کے نقصانات کی تباہی سےآگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین کو ریلیف دینا اور غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانا چاہتے ہیں۔

    مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی معاونت کرےگا۔

  • پاکستانی حکومت نے عازمین حج   کو بڑی سہولت فراہم کردی

    پاکستانی حکومت نے عازمین حج کو بڑی سہولت فراہم کردی

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے چند قوائد میں نرمی کردی ، جس کے بعد 5جنوری2023 تک پاسپورٹ کارآمد نہ ہونیوالے عازمین درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کی آسانی وسہولت کیلئےکوشاں ہیں اور عازمین حج کے اصرار پر مندرجہ ذیل مخصوص صورتوں میں چند قوائد کو نرم کردیا ہے۔

    جن عازمین کے پاسپورٹ 5 جنوری 2023 تک کارآمد نہیں اپنے پاسپورٹ کے اعادہ کیلئے پاسپورٹ آفس کے فراہم کردہ ٹوکن پر بھی حج درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نئے پاسپورٹ 18 مئی 2022 تک لازمی جمع کروا دیں،بصورت دیگر ناکام تصور کیے جائیں گے جبکہ دیگر درخواست گزار اپنے پاسپورٹ حج درخواست کے ساتھ ہی بینکوں میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندرپار پاکستانی 5 جنوری 2023 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ NICOP کی فوٹو کاپی پر اپلائی کر سکتے ہیں

    وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ اپنے بینک کے توسط سے وزارت کو آخری حج پروازوں میں بکنگ کی درخواست بھجوائیں اور مقررہ تاریخ سے لیٹ پاسپورٹ جمع کرانے کی صورت میں ویزہ نہ لگنے کی مکمل ذمہ داری لیں، ان کے لئے اصل پاسپورٹ 20 ذی القعدہ سے پہلے وزارت میں پہنچانا لازمی ہے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ سال 2015 سے 2019 کے دوران حج کرنے والے افراد اس سال سرکاری حج سکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ، وہ مرد حضرات جو کسی ایسی خاتون رشتہ دار کے شرعی محرم ہوں جس نے خود بھی مذکورہ عرصہ کے دوران حج نہ کیا ہو۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے کم عمر بچے بھی حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں جن کی ویکسین نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ سعودی وزارت حج سے منظوری پر مشروط ہے، تمام منتخب 14 بینکوں کو ان قوائد سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

  • اسلام آباد: دارُالحکومت کو یہ نام ایک اسکول ٹیچر نے دیا تھا

    اسلام آباد: دارُالحکومت کو یہ نام ایک اسکول ٹیچر نے دیا تھا

    سطحِ مرتفع پوٹھوہار میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع شہر اسلام آباد اپنی خوب صورتی کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستان کے دارُالحکومت کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ اس شہر کے شمال مشرق میں مشہور سیّاحتی اور پُرفضا مقام مری واقع ہے اور جنوب مغرب میں ٹیکسلا کہوٹہ، جنوب مشرق میں اٹک کا علاقہ ہے۔ اسلام آباد کا جڑواں شہر پنڈی ہے۔

    چار موسموں سردی، گرمی، خزاں اور بہار کے علاوہ یہاں‌ برسات کا موسم بھی آتا ہے اور خوب بارشیں ہوتی ہیں۔ 2001ء میں یہاں دس گھنٹوں کے دوران 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جسے 100 سال کے دوران ہونے والی ریکارڈ بارش کہا گیا تھا۔

    یہ تو وفاقی دارُالحکومت کے محلِ وقوع اور آب و ہوا کے بارے میں‌ مختصر معلومات تھیں، جو شاید آپ کے علم میں‌ بھی ہوں، لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس شہر کا نام کس نے تجویز کیا تھا؟

    یہ بات ہے 24 فروری 1960ء کی جب وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اور اس میں نئے دارُالحکومت کے لیے موصول نام اور اس سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا، اس اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ ملک کے وفاقی دارالحکومت کا نام اسلام آباد ہوگا۔

    اس اجلاس سے قبل حکومت کو اس حوالے سے کئی نام اور تجاویز موصول ہوچکی تھیں اور اب ان میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ ایک اسکول ٹیچر قاضی عبدالرحمٰن نے ملک کے دارُالحکومت کا نام اسلام آباد تجویز کیا تھا۔ ان کا تجویز کردہ نام متعلقہ کمیٹی تک پہنچا اور پھر سرکاری اجلاس میں کئی ناموں کے ساتھ یہ نام بھی سب کے سامنے رکھ دیا گیا۔

    قاضی عبدالرّحمٰن کا تعلق عارف والا سے تھا جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس روز اجلاس میں ان کا تجویز کردہ نام ملک کے دارُالحکومت کے طور پر آباد کیے گئے نئے شہر کے لیے منظور کرلیا گیا۔

  • پاکستانی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    پاکستانی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن میں پاسپورٹ آفس قائم کردیا گیا ، اوورسیزپاکستانی نادراکے علاوہ پاسپورٹ سروس بھی حاصل کر سکیں گے ، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کواوپی ایف سے بہترسہولتیں میسر ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن میں پاسپورٹ آفس قائم کردیا گیا ، جس کے تحت اوورسیزپاکستانی نادراکے علاوہ پاسپورٹ سروس بھی حاصل کر سکیں گے ، پاسپورٹ آفس کھولنے کا مقصد اوورسیز کو ایک جگہ پرسہولتیں فراہم کرناہے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کےخاندان کےافرادبھی اس سہولت سےمستفیدہوسکیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کےاہلخانہ کوپاسپورٹ کیلئےآبائی علاقوں کو نہیں جانا پڑتا تھا۔


    معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا، اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا اوپی ایف کیساتھ رجسٹرڈ اوورسیز کو ایک چھت کے نیچے سہولتیں ملیں گی، اوورسیز پاکستانیوں کواوپی ایف سے بہترسہولتیں میسر ہوں گی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانیوں کومزیدسہولتیں فراہم کریں گے، اوورسیز کے زمین کے تنازعات سب سے بڑا مسئلہ ہیں اس کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں اورجلد کورٹس کا قیام لایا جائے گا ۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کل وزیراعظم نےبھی کہاتھااوورسیزپاکستانیوں سےفراڈکیاجاتاہے، حکومت پاکستان فراڈ سوسائٹیز کے خلاف بڑا کریک ڈاون کرنے والی ہے ، اوورسیزانویسمنٹ کرتے ہیں بعدمیں پتہ چلتاہےفراڈہوگیا، میری وزارت فارن منسٹری کوایک مراسلہ بھی بھیجے گی، اس حوالے سے دو ہفتے میں فارمولہ آجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزکےووٹنگ رائٹس سےمتعلق سمری بھی بھیجی ہے، قوانین بھی بنائے جارہے ہیں این سی سی میں ڈیجٹلائزیشن کا آغاز کیاجارہاہے، سسٹم ڈیجیٹل ہوگیا تو نوے فیصد مسائل حل ہوجائیں گے، چاہتےہیں پاکستانی کہیں بھی ہو اس کے پاس اپنےملک کاپاسپورٹ ہو۔

  • آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات بے نتیجہ رہے

    آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات بے نتیجہ رہے

    اسلام آباد: پاکستان اور  آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا، مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر  کو مارکیٹ ریٹ سے مسابقت  پر لانے کا اصرار کیا گیا ہے.

    مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات کا ہدف چار ہزار  سات سو ارب روپے کرنے اور شرح سود میں اضافے کا مطالبہ بھی رکھا گیا.

    دوسری جانب پاکستان کا موقف ہے کہ شرح سود بڑھانے سے حکومتی اخراجات بڑھیں گے، معیشت سست روی کا شکار ہوگی، محصولات کے 4435 ارب روپےکا ہدف حاصل کرنا مشکل ہور ہا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق روپےکی قدر میں پہلےہی کافی کمی کی جا چکی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود میں‌ مزید اضافے کا مطالبہ تسلیم نہیں کرسکتے.

    آئی ایم ایف اورحکومت نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اگلا راؤنڈ جلد ہوگا، جس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائےلیکن ملکی مفاد میں کوئی کمی نہ آئے، وزیرخزانہ اسدعمر

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں‌ آنے کے بعد سے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کا معاملہ زیربحث ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ  اسد عمر پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا.

    یاد رہے کہ منی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی پڑا، تو ایسا پیکج لیں‌ گے، جس سے عوام پر بوجھ نہ پڑے.

  • امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔

    مرکزی جمیعت اہلحدیث کی جانب سے منعقدہ دفاع حرمین شریفین سینینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی اسلام اور حرمین شریفین سے محبت اور تحفظ کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں نے ایک فتنہ، فساد اور شر کھڑا کیا یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کیباغیوں نے دھمکی دی کہ وہ حرمین شریفین پر قبضہ کرلیں گے۔

     امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ یمن کے مظلوموں کی حمایت کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔