Tag: پاکستانی حکومت اور عوام

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام

    پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔

    مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔

    اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک بھر میں 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن فعال کردی گئی ، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد طلب کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ اب تک300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بونیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

    وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے روانہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-floods-wipe-out-many-villages/

  • پاکستانی حکومت اور عوام  کا یو اے ای کے ولی عہد کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا

    پاکستانی حکومت اور عوام کا یو اے ای کے ولی عہد کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا پاکستانی حکومت اور عوام متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزاد محمد بن زید کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو اے ای سے 572پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کا یو اے ای کے ولی عہد شہزاد محمد بن زیدکا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،یہ ہوتی ہےحقیقی قیادت جو اپنےنہیں دوسروں کےبچوں کاسوچتی ہے۔

    گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای سے پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کا مؤقف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔