سان فرانسسکو : ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا ،گزشتہ برس دو بار پاکستان حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں تیسری بار بلاک کردیا، پاکستان حکومت کا ٹوئٹر ہینڈل @GovtofPakistan کے نام سے ہے۔
ٹوئٹر نے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے ، کمپنی کے گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔
فی الحال ٹویٹر کے ساتھ پاکستان کی آئی ٹی وزارت کی طرف سے اکاؤنٹ بلاک ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس جولائی اور اکتوبر میں بھی پاکستان حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا تھا۔