Tag: پاکستانی خاتون

  • پاکستانی خاتون بلیک باکس پروگرام کے لیے منتخب

    پاکستانی خاتون بلیک باکس پروگرام کے لیے منتخب

    لندن : پاکستانی خاتون ثنا فاروق کو گوگل کے اشتراک سے شروع ہونے والے بلیک باکس انٹر پرینیورشپ پروگرام کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جہاں وہ اپنے ادارے کے مختلف کورسز کو متعارف کرائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل کے اشتراک سے شروع ہونے والے بلیک باکس انٹر پرینیورشپ پروگرام کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ثنا فاروق کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

    ثنا فاروق آن لائن کورسز کروانے والے ادارے ای-لرننگ نیٹ ورک کی بانی اور سی ای او بھی ہیں اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزازحاصل ہوا جب کہ اس پروگرام کے لیے دنیا بھر سے 15 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    ثنا فاروق دنیا بھر سے منتخب کردہ 15 خواتین میں واحد پاکستانی خاتون ہیں جو گوگل کے اشتراک سے بلیک باکس کنیکٹ پروگرام کے لیے سیلیکون ویلی جائیں گی جہاں وہ اپنے ادارے میں ہونے والے مختلف کورسز سے آگاہ کریں گی۔

    واضح رہے بلیک باکس کنیکٹ دو ہفتے پر مشتمل پروگرام ہے جس کے لیے شرکاء اپنے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنی خدمات اور پروڈکٹس کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں گے اور اپنے اپنے پروگرامز کی ترویج کرپائیں گے جس کی ابتدا کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔

    اس پروگرام کا آغاز 15 مئی سے ہوگا اور 26 تک جاری رہے گا جس میں ثنا فاروق اپنے ادراے  ای ایل این میں ہونے والے مختلف کورسز کو متعارف کروائیں گی ۔

  • ڈبلیوایچ اوکی سربراہی کیلئے پاکستانی خاتون مضبوط امیدوار

    ڈبلیوایچ اوکی سربراہی کیلئے پاکستانی خاتون مضبوط امیدوار

    جنیوا : عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ کیلئے پری پول انتخابی سروے میں پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشترموسٹ فیورٹ قرار پائی ہیں، سائرہ افضل تارڑ نے پاکستانی امیدوارکی انتخابی مہم چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے نئے سربراہ کیلئے انتخابی عمل کا پہلامرحلہ جاری ہے جس میں ری پول انتخابی سروے کیا گیا ، سروے کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرثانیہ نشتر واضح مارجن سے کامیاب قرار پائی ہیں اور انہیں عہدے کیلئے موسٹ فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے جینیوا میں پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی، سائرہ افضل تارڑ نے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

    پاکستان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں عالمی مندوبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بورڈ ممبران سے پاکستانی امیدوارکو کامیاب کرانے کی اپیل کی۔

    سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا کو مہاجرین اور صحت عامہ کے مسائل کا سامنا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشترکو صحت عامہ کے مسائل کا وسیع تجربہ ہے، لہٰذا ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشترسب سے موزوں اور مضبوط امیدوار ہیں۔

    واضح رہے کہ انتخاب کے پہلے مرحلے میں 34 رکنی ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس جنیوا میں ہو گا، اجلاس میں ڈبلیو ایچ او سربراہ کیلئے 5 امیدواروں کو منتخب کیا جائیگا، ڈبلیوایچ او کے نئے سربراہ کا انتخاب رواں برس مئی میں ہوگا۔

  • بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی شہریت کی تصدیق کا حکم

    بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی شہریت کی تصدیق کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے پاکستانی خاتون کا اپنی چار سالہ کمسن بچی کے ساتھ بھارتی جیل میں قید ہونے کانوٹس لیتے ہوئے خاتون کی پاکستانی شہریت کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون روبینہ کے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے معاملہ کا نوٹس لے کر پاسپورٹ اور نادرا حکام کو اڑتالیس گھنٹے میں خاتون کی شہریت کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کی چار سالہ بچی کی شہریت کی تصدیق کے بعد فوری طور پر پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں حیدر آباد کی رہائشی روبینہ 2012 میں علاج کے سلسلے میں شوہر اور بچی کے ساتھ بھارت گئی تھی جہاں روبینہ کا شوہر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا جب کہ خاتون کو نامکمل سفری کاغذات کی بناء پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    یاد رہے پاکستانی خاتون روبینہ گزشتہ چار سال سے اپنی کمسن بچی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے۔

  • شوہر کا ویزا مسترد، پاکستانی خاتون اکیلے ہنی مون پر روانہ

    شوہر کا ویزا مسترد، پاکستانی خاتون اکیلے ہنی مون پر روانہ

    پاکستانی خاتون ہما مبین اپنے شوہر کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر اکیلے ہی ہنی منون منانے چلی گئی جس کی یونان کے جزیرے سے افسردہ تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔

    تفصیلات کے مطابق ہما مبین نامی خاتون کی ارسلان سویر نامی شخص سے چند ماہ قبل شادی ہوئی اور یہ جوڑا اپنی فیملی کے ہمراہ ہنی مون کے لیے یونان جانا چاہتا تھا تاہم ان کے شوہر کا ویزہ مستر ہوگیا جس پر خاتون کافی پریشان ہوگئیں اوروہ شوہر کے بغیر ہنی مون پر جانا نہیں چاہتی تھیں تاہم ساس اورسسر کے بے حد اصرار پر وہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر اس سفر پر نکل پڑیں، ہما مبین ایک اشتہاری ایجنسی میں کریٹیو مینیجر ہیں۔

    13599856_1168459253221649_3244901914561315433_n

    تاہم ارسلان کو تفریحی سفر کا ویزہ بروقت نہ مل سکاتو ہما نے اکیلے ہی یونان جانے کا فیصلہ کیا، اس سفر کی پہلے ہی ادائیگی ہوچکی تھی اور سسرال بھی ساتھ تھا۔

    huma1

    ہما کا کہنا تھا کہ یونان پہنچنے کے بعد وہ اپنی ساس کے کندھے پر سر رکھ کر کافی روئی تاہم ساس نے میری ہمت بڑھائی اورکہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا اب خوش رہو اورگھومو پھرو۔

    ہمانے اپنے دورے کے دوران پروگرام کے مطابق تصاویرلیں تاکہ یہ دکھا سکے کہ وہ اپنے شوہر کی کتنی کمی محسوس کررہی ہے۔

    13590314_1168459709888270_3838753746083614562_n

    13592589_1168459256554982_7939321237599335911_n

    13599999_1168460023221572_872800766851662929_n

    13606738_1168459446554963_7279008921182078524_n

    13606796_1168459613221613_4657032945012999719_n

    13615479_1168459449888296_4382995006298997482_n

    13620206_1168459656554942_52278010185296031_n

    خاتون نے بتایا کہ وہ پہلے بھی تنہا سفر کرتی رہی لیکن اب شوہر کے ہوتے ہوئے صورتحال کچھ مختلف ہے ، ساس اور سسر نے ہرممکن کوشش کی کہ شوہر کی کمی محسوس نہ ہواور شاید اسی وجہ سے مزاحیہ سیریز بنارہی ہیں ۔

    ہما کا کہنا تھا کہ ایسی تصاویر بنانا میرے شوہر اور سسرکی ہی تجویز تھی، ان کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال گئیں۔

  • پاکستانی خاتون نے وادیِ کشمیر کی موٹر سائیکل پر سیر

    پاکستانی خاتون نے وادیِ کشمیر کی موٹر سائیکل پر سیر

    لاہور: کشمیر کے فلک بوس پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا بڑے بڑے مہم جوؤں کیلئے ایک انتہائی مشکل کام ہے، لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے موٹرسائیکل پر دنیا کے خطرناک اور مشکل ترین پہاڑی راستوں پر سفر کرکے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا، بلکہ پاکستان اور پاکستانی خواتین کے بارے میں دنیا کی رائے بھی بدل کر رکھ دی ہے۔

    لاہور کی 20 سالہ زینت عرفان کے والد کا خواب تھا کہ وہ دنیا کا سفر موٹرسائیکل پر طے کریں اور زینت نے اپنے والد کے خواب کو اپنے ذریعے حقیقت میں بدلنے کیلئے مشکل ترین سفر موٹرسائیکل پر طے کرنے کا عزم کیا۔

    باہمت پاکستانی لڑکی نے اپنا ضروری سامان موٹرسائیکل پر باندھا اور سفید ہیلمٹ پہن کر 14 جون کو شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہوگئیں،  انہوں نے یہ مشقت طلب چیلنج 20 جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔

    انہوں نے اپنی مہم جوئی کو تصویروں کی شکل میں محفوظ کیا اور فیس بک پر منفرد سفر کا دلچسپ احوال سناتی یہ تصویریں سوشل میڈیا صارفین میں بہت مقبول ہوچکی ہیں۔

    زینت کا کہنا تھا کہ ان کے غیر معمولی فیصلے اور اس کے بعد مشکل سفر میں ان کی والدہ کی دی ہوئی ہمت بہت اہم رہی۔ انہوں نے اس سفر کے دوران نہ صرف سنگلاخ پہاڑوں کے مشکل راستوں کو طے کیا بلکہ لڑکی ہونے کے باوجود حیرت انگیز مہم جوئی، اور وہ بھی موٹرسائیکل پر، کرکے پاکستانی لڑکیوں کیلئے بھی شاندار مثال قائم کردی ہے۔

     وہ آئندہ ہفتوں کے دوران تمام شمالی علاقہ جات میں مہم جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے قابل رشک کارنامے اور آئندہ مہمات کی تفصیلات ان کے فیس بک پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

    - How can you experience freedom, when you never tasted the air? Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Monday, August 3, 2015
    - "With the twist of the throttle, the shift of the gear. I submitted my will to utmost pure devour." Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Sunday, August 2, 2015
    - My mother always taught me to give, give and give. Understanding how poverty feels like, I emptied my pocket for the... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Friday, July 31, 2015
    - Look beyond the pastel pink roses and white pigeons enwrapped by poster paint. You'll find snippets of Urdu love... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Friday, July 31, 2015
    - Just one thought; "If this looks like Heaven imagine how beautiful the real one might be." Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Thursday, July 30, 2015
    - You will usually find people talking about how good their trip was to a majestic place and how they had fun throughout... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Thursday, July 30, 2015