Tag: پاکستانی خواتین فتحیاب

  • ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو باآسانی شکست دیدی

    ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو باآسانی شکست دیدی

    دمبولا: ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 کے اہم میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیپال کو باآسانی شکست دیدی۔

    بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد پاکستانی ویمنز نے ایونٹ میں کم بیک کرتے ہوئے نیپال کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے زیر کیا، گل فیروزہ نے 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    نیپال کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے، کبیتا جوشی 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    پاکستانی ویمنز ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ فاطمہ ثنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمنز ٹیم جارحانہ انداز اپنایا، اور 109 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا، قومی اوپنرز نے 105 رنز کی میچ وننگ شراکت بنائی۔

    اوپنر گل فیروزہ نے 57 رنزکی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے جبکہ اوپنر منیبہ علی نے 46 رنز اسکور کیے، فیروزہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا تیسرا میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔