Tag: پاکستانی درآمدات

  • موبائل فونز کی درآمد میں بڑی کمی آ گئی

    موبائل فونز کی درآمد میں بڑی کمی آ گئی

    اسلام آباد: موبائل فون کی درآمد میں اگست 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 32.4 فی صد کمی ہوئی ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران درآمدات کا حجم 22.1 ارب روپے رہا۔

    گزشتہ سال اسی ماہ (اگست 2023) 32.7 ارب روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے، اس طرح اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 10.6 ارب روپے (یعنی 32 فی صد سے زیادہ) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    گزشتہ ہفتے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا تھا کہ مالی سال 2024 کے ابتدائی دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 7.058 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فی صد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 8.314 ملین ڈالرز تھی۔

    اگست میں 4.38 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے، جب کہ جولائی میں موبائل فونز کا درآمدی بل 2.67 ملین ڈالر رہا۔ مالی سال 2024 میں مجموعی طور پر 65.63 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 393.263 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 227.26 ملین ڈالر کے مقابلے میں 73 فی صد زیادہ ہے۔

  • آئی ایم ایف کا پاکستانی درآمدات میں بڑے اضافے کا تخمینہ

    آئی ایم ایف کا پاکستانی درآمدات میں بڑے اضافے کا تخمینہ

    اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کستان پابندیاں لگانے کے باوجود درآمدات میں بڑی کمی کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی درآمدات میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے 4 سال تک پاکستانی درآمدات میں 16 ارب ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا۔

    آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2028 تک درآمدات کا حجم 74 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا اور رواں مالی سال میں پاکستان کی درآمدات 58 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی جبکہ آئندہ مالی سال پاکستانی درآمدات کا حجم 63 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق 2026 میں پاکستانی درآمدات 66 اور 2027 میں 70 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، پاکستانی درآمدات برآمدات کے مقابلے میں تقریباً 47 فیصد زائد رہیں گی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 40 ارب ڈالر سے بھی نیچے رہیں گی جبکہ
    رواں مالی سال پاکستان کی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی۔

  • تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں

    تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں

    اسلام آباد : تجارت کی معطلی کے باوجود رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا، مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ، گزشتہ ماہ بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔

    ذرائع نے کہا کہ مئی میں بھارت سے امپورٹس کا حجم 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار ڈالرز رہا جبکہ مئی2022 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالرز تھیں۔

    اس سال فروری میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا اور درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے فروری میں بھی بھارت 10 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔

    حکام نے بتایا کہ پاکستان نے اگست2019 میں ہی بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔