Tag: پاکستانی دفتر خارجہ

  • اسماعیل ہنیہ کا ایران میں قتل : پاکستان کا ردعمل آگیا

    اسماعیل ہنیہ کا ایران میں قتل : پاکستان کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد : پاکستان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ان کے اہلخانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے حماس رہنمااسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایران میں اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرتاہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے حماس رہنما کے اہلخانہ اور فلسطینی عوام سےتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ ایران کے صدر کی حلف برداری تقریب میں اسحاق ڈاربھی شریک ہیں، پاکستان خطےمیں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پہلےسےہی عدم استحکام کاشکارخطےمیں ایک خطرناک اضافہ کیاگیا، اسرائیل کےاقدام سےامن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • پاکستانی طلبا پر تشدد : کرغزستان ناظم الامور ڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ طلب

    پاکستانی طلبا پر تشدد : کرغزستان ناظم الامور ڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر تشدد کے واقعے پر کرغز ناظم الامور کو ڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ طلب کرلیا ‌گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کرغزستان کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کرغزحکومت سےرابطے میں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرغزحکام نےپاکستانیوں سمیت غیرملکی شہریوں کیخلاف تشددکے واقعات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے انکوائری کرانےاورقصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان نےہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں، سفارت خانہ پاکستان نے طلبا اور ان کے اہل خانہ کےسوالات کے جوابات دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریہ کرغزستان کےسفیرحسن علی کرغیزحکام سےقریبی رابطےمیں ہیں، کرغزستان وزارت صحت کے مطابق 4 پاکستانیوں کوطبی امدادفراہم کر کےفارغ کردیا ہے جبکہ ایک پاکستانی جبڑےکی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔

    ترجمان کے مطابق کرغزسفارتخانے کے چارج ڈی افیئرزکوڈائریکٹرجنرل ای سی او اور سی اےآرزنےڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ بلایا اور کرغز جمہوریہ میں پاکستانی طلباکیخلاف ہونیوالےواقعےکی رپورٹس پرپاکستان کی تشویش سےآگاہ کیا۔

    کرغزستان ناظم الامور نے کہا ہے کہ کرغزحکومت کوپاکستانی طلباکےتحفظ کویقینی بنانےکےلیےہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دنیابھرمیں اپنےہم وطنوں کےتحفظ،سلامتی معاملےکوبہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور اپنےہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نےدفتر خارجہ کوصورتحال پرنظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بھارتی بیانات پاکستان کیساتھ جڑے جنون کی عکاسی کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی بیانات پاکستان کیساتھ جڑے جنون کی عکاسی کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات میں مقبوضہ کشمیر اور انسداد دہشت گردی موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افسوس کیساتھ یہ بیانات پاکستان کے ساتھ جڑے جنون کی عکاسی کرتے ہیں، بیانات انتخابی فوائد کیلئے ہائپر نیشنلزم کا فائدہ اٹھانے کے ارادے ظاہر کرتے ہیں، بھارتی بیانات تنقید سے توجہ ہٹانے کی مایوس کن کوشش ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات بھارتی لیڈروں کی جہالت اور انتہا پسند ذہنیت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ایسی ذہنیت بھارت کی اپنی تزویراتی صلاحیت کا ذمہ دار بننے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے۔

    پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت کا مقصد اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے، پاکستان نے ماضی میں بھی دفاع کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان مستقبل میں بھی دریغ نہیں کریگا۔

    ملکی دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر بھارتی عالمی قتل کی مہم کی تفصیلات کو بےنقاب کیا تھا، پاکستان کے اندر جارحانہ کارروائیوں کیلئے اپنی تیاری پر بھارت کا زور اعتراف ہے۔

    اشتعال انگیز بیان بازی پر تاریخی حقائق سے بھارت کے بےبنیاد دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں واضح اقوام متحدہ کی سرپرستی میں رائےشماری کا حکم دیتی ہیں۔ بھارت کو چاہیے یو این قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ دے۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی سیاست میں گھسیٹنا بند کریں، بھارتی سیاستدان حساس اسٹریٹیجک معاملات کو انتہائی احتیاط کے ساتھ دیکھیں، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، خطے میں امن تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

  • پاکستان کی افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان شہر ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغان عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گرد حملے کے نتیجےمیں جانی اور مالی نقصان ہوا۔

    ترجمان نے کہا کہ غم کی گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد کی جانب سے مسجد پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔

    اس سلسلے میں صوبائی دفتر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام ہوا جس میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد کے امام بھی اس حملے میں شہید ہوئے جب کہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

  • بھارتی وزیر دفاع  کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ،  پاکستان کی بھارت کو وارننگ

    بھارتی وزیر دفاع کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ، پاکستان کی بھارت کو وارننگ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیزبیان کی مذمت کرتے ہوئے وارننگ دی کہ ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیزبیان کی مذمت کرتا ہے، 25 جنوری کوپاکستان نے بھارتی دراندازی کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے اور پاکستان میں بھارت کےماورائے عدالت ،بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنی خودمختاری کےتحفظ کیلئے پرعزم ہے، فروری 2019 کو بھی بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی فائدے کے لئے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے،ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے۔

    خیال رہے بھارتی وزیر دفاع نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق کردی، برطانوی اخبار دی گارڈین نے کہا بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    گزشتہ روز برطانوی اخبار نے بھارت کے پاکستان میں شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

  • پاکستان  کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

    پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

    اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے بیانات پاکستانی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کسی کے بیانات پاکستانی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، پاکستان ایک پر اعتماد ملک ہے، بیرون ممالک سے کوئی مداخلت اور بیانات جمہوری عمل کو متاثر نہیں کر سکتے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں حکومت پاکستان ایک فرد کے انفرادی بیانات کاجواب دے۔

    خیال رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ لگتا ہے الیکشن سے روکنے اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش کی جائے گی، بظاہر حکومت نےعمران خان کو ریاست کا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا۔

    زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسیاسی،معاشی اورسکیورٹی بحرانوں کاسامنا ہے،بعض ممالک نےپاکستان میں طےشدہ سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے،آئی ایم ایف سےقرض ملےگایانہیں معاملہ اب تک یقینی نہیں،

    امریکی نمائندے خصوصی نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات جاری رہے تو پاکستان کو مزید نقصان ہوگا، دشمنی اور تشدد بڑھے گا، امید ہے پاکستان کے سیاسی رہنما تنگ نظری سے خود کو بلند کریں گے۔

  • ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ،  پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار

    ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ، پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار

    اسلام آباد : پاکستان نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سوگوارخاندانوں کےلیےگہری تعزیت کااظہارکرتےہیں اور زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کےلیےتیار ہے،یقین ہےترک عوام قدرتی آفت پرہمت وعزم کیساتھ قابو پالے گی۔

    خیال رہے ترکیہ میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

  • پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ نفرت انگیز کارروائیوں کو روکیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چندروزقبل بھی سویڈن میں اسی طرح کا واقعہ ہوا تھا، مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے آزادی اظہار رائے کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

    دفتر خارجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری نفرت پھیلانے والوں سے آنکھیں بندنہیں کر سکتی، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ نفرت انگیز کارروائیوں کو روکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحفظات ڈنمارک حکام تک پہنچائےجارہے ہیں، ایسی نفرت انگیزاوراسلام فوبک کارروائیوں کوروکنے کیلئے اقدامات کریں۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا حالیہ بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا حالیہ بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا بھارت انگلیاں اٹھانےکے بجائے دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کو نشانہ بنانے والے حالیہ بیانات پر ردعمل آگیا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے بے بنیاد اور فضول الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کاعکاس ہے، پچھلے کئی سالوں سے بھارت مظلومیت کی فرضی داستان میں مصروف ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈے کے تحت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم کر رہا ہے، بھارتی مظلومیت کی فرضی داستان کا رواج بند ہونا چاہیے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دینے کے معاملے اور بھارتی بیانیہ غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو نہیں چھپا سکتا۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت دہشت گردی ، تخریب کاری اور جاسوسی کاسلسلہ بند کرے۔

    بھارت سے متعلق صرف چند ہفتے قبل ایک ڈوزیئر جاری کیا گیا تھا، ڈوزیئرمیں بھارتی دہشتگردی کےناقابل تردیدشواہد موجودہیں، ڈوزیئر لاہور میں دہشتگردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

    سمجھوتہ ایکسپریس میں 40پاکستانیوں کی اموات بھارتی دہشتگردی کاثبوت ہے جبکہ 2016میں کلبھوشن کی پاکستان سے گرفتاری بھارت کیلئےناقابل تردید ثبوت ہے۔

  • پاکستان کی ایرانی شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت

    پاکستان کی ایرانی شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر شدید رنج ہے، پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمد ردی کا اظہار کرتے ہیں اور حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    یاد رہے ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد بیس ہوگئی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے، تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی۔

    دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک فرار ہوگیا جبکہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نےحملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔