Tag: پاکستانی ریسلر

  • بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    براسیلیا: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیت لیا، انہیں ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان نے شکست دی۔

    میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔

    برازیل میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان مرات اذکان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

    انعام بٹ نے دوسرے مقابلے میں آذربائیجان کے ورلڈ ملٹری چیمپیئن اور پورپی میڈلسٹ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    پاکستانی ریسلر نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزکے سیمی فائنل میں برازیل کے پہلوان کو شکست دی تھی۔

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، پاکستانی ریسلر نے اسرائیلی حریف کو کیسے شکست دی

    ڈبلیو ڈبلیو ای، پاکستانی ریسلر نے اسرائیلی حریف کو کیسے شکست دی

    شکاگو: پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے حریف (اسرائیلی) ریسلر کو شکست دی، جس کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی ریسلر نے محمد مصطفیٰ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے شکاگو میں ہونے والے مقابلے میں اسرائیلی ریسلر کو چاروں خانے چت کیا۔

    wwe-2

    اسرائیلی نژاد ریسلر نوم ڈار نے مقابلہ شروع ہونے کے بعد مصطفیٰ علی پر حاوی ہونے کی کوشش کی تاہم اپنی پھرتی اور بھرپور طاقت کے ساتھ تکنیک استعمال کرتے ہوئے پاکستانی نژاد ریسلر نے اپنے حریف کو دھول چٹائی۔

    ویڈیو دیکھیں

    پاکستانی ریسلر مصطفیٰ علی اسرائیلی حریف کو شکست دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای 205 لائیو ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کیا اور جیت کے بعد آئندہ بھی مقابلوں میں جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

    خیال رہے مصطفیٰ علی پہلے پاکستانی ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔