Tag: پاکستانی سفارتخانہ

  • ریاض: پاکستانی سفارتخانے میں‌ جشن آزادی کی تقریب

    ریاض: پاکستانی سفارتخانے میں‌ جشن آزادی کی تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے تحت وطن عزیز کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میں رنگا رنگ کلچرل اینڈ کلاسیکل میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہوے پٹیالہ گھرانے کے گلوکار استاد حامد علی خان نے گائیکی کا اشاندار مظاہرہ کیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا۔

    سفارت خانے کے کنگ فہد کلچرل سینٹر کے خوبصورت ہال میں اس تقریب کا آغاز ہوا تو رنگ برنگی روشنیوں نے لوگوں کا استقبال کیا اور دوسری جانب ایسے رنگ بکھرے کہ لوگ داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    ثقافتی شو میں گلوکار استاد حامد علی خان نے قومی ترانے گائے جس پر حاضرین جھومتے اور داد دیتے رہے، استاد حامد علی خان اسٹیج پر آئے توان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹالوں کے علاوہ چوڑیوں، کاسمیٹکس اور مہندی کے اسٹالوں نے بھی خوب رنگ جمایا اور پاکستانی چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

    سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے تمام اسٹالوں کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا،اس موقع پر ریاض شہر کے نوجوانوں کے میوزیکل بینڈ نے پاپ میوزک کے گانے پیش کیے اس کے بعد پاکستان سے آئے نایاب علی خان نے گائیکی کے ایسے شاندار سر چھیڑے کہ ہال میں بیٹھے ہر فرد نے دل کھول کر داد دی۔

  • سعودی عرب کا پاکستانیوں پر سال میں ایک سے زائد بار وطن جانے پر پابندی

    سعودی عرب کا پاکستانیوں پر سال میں ایک سے زائد بار وطن جانے پر پابندی

    ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو سال میں ایک سے زائد بار اپنے وطن جانے پر پابندی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانےکمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سعودی اعلی حکام کو خط لکھ کر پاکستانیوں پر ایک سے زائد بار اپنے ملک جانے پر پابندی کے معاملے پر توجہ دینے کا کہا ہے۔

    پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں کام کرنے والے کو پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں سعودی حکام کی جانب سے ایک سے زائد بار وطن جانے کی اجازت نہ دی جائے تو وہ اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے سےرابطہ کریں۔

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ پاکستانی جو سال میں ایک سے زائد بار اپنے وطن سفر کریں وہ سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

    پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اجازت نامے پاسپورٹ کے ساتھ جمع کروایں

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔

    سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے اعداوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ برس میں 5 لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے ہیں۔

  • پاکستانی سفارتخانےکا فیض اللہ کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری مکمل

    پاکستانی سفارتخانےکا فیض اللہ کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری مکمل

    کابل: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اے آر وائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری کرلی ہے۔

    افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اےآروائی انتظامیہ کو ایک کے ذریعے مطلع کیا کہ فیض اللہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ افغان عدالت میں اپیل کی جائے گی اس کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے فیض اللہ تک سفارتی رسائی بھی طلب کی ہے، معاملے کی سنجیدہ نوعیت پرامریکا نے بھی فیض اللہ خان کی سزا کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے فیض اللہ کی سزا سے متعلق معلومات حاصل کرکے تفصیلات جاری کی جائیں گی، اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کوغلطی سے سرحد پارکرنے پرافغانستان میں چارسال قید کی سزاسنائی گئی ہے، دنیا بھر کے صحافی خبر کی تلاش میں جان خطرے میں ڈال کر اور بعض اوقات بغیردستاویزات سفر کرتے ہیں، اور ان حقائق سے سب آگاہ بھی ہیں۔

  • فیض اللہ کامعاملہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنےکی تیاریاں

    فیض اللہ کامعاملہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنےکی تیاریاں

    اسلام آباد :افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فیض اللہ کامعاملہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنےکی تیاریاں کررہےہیں۔ امریکا نے فیض اللہ کی سزا کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔افغانستان میں پاکستانی سفارتخانےنے اےآروائی انتظامیہ کوخط لکھا ہے کہ وہ فیض اللہ کامعاملہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنےکی تیاریاں کررہےہیں اور افغان حکام سےفیض اللہ تک سفارتی رسائی طلب کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اے آروائی نیوزکے رپورٹرفیض اللہ کی سزا کا جائزہ لے رہاہے اور تمام معلومات حاصل کرکے اس بارے میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ فیض اللہ کوغلطی سے سرحد پارکرنے پرافغانستان میں چارسال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

    امریکی صحافیوں سمیت بیشتر مقامی اوربین الاقوامی صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کرخبرکی تلاش میں بغیردستاویزات سفرکرتے ہیں اور سب اس بات سے آگاہ ہیں۔ اسی طرح فیض اللہ بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کررہے تھے۔