Tag: پاکستانی سفارتخانے .

  • کرغزستان میں  کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، پاکستانی سفارتخانہ

    کرغزستان میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، پاکستانی سفارتخانہ

    بشکیک : کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بشکیک میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ بشکیک میں طلباپرتشددمیں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، کرغزستان کی وزارت داخلہ نےبھی پریس ریلیزمیں کہاصورتحال قابومیں ہے۔

    اس سے قبل کرغیزستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا تھا کہ کرغیزحکام نےبتایاہےمظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے، بشکیک میں امن وامان کی صورتحال بہترہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں 35کےقریب افرادزخمی ہوئے تاہم زخمیوں کی شناخت کرغیزحکام نےتاحال ظاہر نہیں کی۔

    پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ 13مئی کومصری طلبہ اورمقامی نوجوانوں میں جھگڑاہواتھا، لڑائی کے بعد بشکیک میں بہت اشتعال پھیل گیا، صبح سے500کےقریب کالزکاجواب دیاگیاہے، بشکیک میں 11ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ موجودہیں۔

    دوسری جانب پاکستانی طالب علم رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سفارت خانےکےحکام نےرابطہ نہیں کیا، 500کےقریب حملہ آوروں نےہاسٹلزمیں توڑپھوڑکی، بلوائیوں نےطالبات کوبھی تشددکانشانہ بنایا۔

    طالب علم نے بتایا کہ مقامی لوگوں نےپاکستانی،بنگلہ دیشی اوردیگرغیرملکی طلبہ پرحملہ کیا، ایک ہزار سے زائد طلبہ ہاسٹل میں محصور ہیں۔

  • امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت دوبارہ سے بولی کیلئے کھول دی گئی

    واشنگٹن : پاکستانی سفارتخانے کی عمارت دوبارہ سے بولی کیلئے کھول دی گئی ، امریکی تاجر شہال خان نے عمارت کی سب سے زیادہ بولی اڑسٹھ لاکھ ڈالر لگائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیتی عمارت فروخت کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا ہے۔

    امریکی تاجر کو فروخت کردہ عمارت دوبارہ سے بولی کیلئے کھول دی گئی، امریکی تاجر شہال خان نے عمارت کی سب سے زیادہ بولی اڑسٹھ لاکھ ڈالر لگائی تھی۔
    لیکن سفارتخانے اُن سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور عمارت کی پھر سے بولی لگوانے کا اعلان کردیا۔

    پاکستانی سفارتخانے کے اس اقدام پر شہال خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوجائے گا۔

    یاد رہے پاکستان نے امریکا میں اپنے سفارت خانے کی پرانی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد خریداروں نے بھی بولی لگانا شروع کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کے لیے نیا خریدار سامنے آگیا ہے، پاکستانی تاجر تنویر احمد نے عمارت خریدنے کیلئے7ملین ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے سفارت خانے کی پرانی عمارت کے لیے68لاکھ ڈالرز کی بولی آئی تھی۔

  • افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں مبتلا

    افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں مبتلا

    اسلام آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں شکار ہوگیا، جس کے بعد پاکستانی مریض کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے افغان مریض کو واپس افغانستان واپس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طور خم پر2افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، ایک مریض کاتعلق پاکستان اور دوسرے کا افغانستان سے ہے، متاثرہ مریض محمد اصغر افغانستان میں موجود سفارتخانے میں ملازم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پاکستانی مریض کوبارڈرپرقرنطینہ میں رکھ دیاگیا جبکہ افغان مریض کوواپس افغانستان واپس بھیج دیاگیا، دفتر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر محمد اصغر کو پاکستان بلوالیاگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مریض کوپاک افغان طورخم بارڈرپرقرنطینہ منتقل کیاگیاہے، جہاں سے اس کو قرنطینہ ایمولینس میں اسلام آباد منتقل  کیاجائےگا متاثرہ پاکستانی افغانستان سفارتخانےمیں بطورپاسپورٹ کلیکٹرکام کررہاتھا اور سفارتخانے میں عوام سے براہ راست رابطے پر محمداصغر کرونا میں مبتلا ہوا۔

    ایجنسی سرجن طارق حیات نے محمداصغرمیں کوروناوائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باضابطہ وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت  کرےگا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے ، بلوچستان حکومت نےبھی عوامی آگاہی مہم شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد تفتان اور افغان سرحد پر سخت اسکرینگ جاری ہے۔

    گوادر اورتربت ایئرپورٹ پراسکریننگ کاکاُم مزیدموثربنانےکیلئےہدایات جاری کردی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی ائیرپورٹ پربارہ ہیلتھ ڈیسک قائم کردیئے ہیں ، یہ اقدام بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی سہولت کیلئےاٹھایا گیا ہے۔

  • حرمین شریفین کے امام کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    حرمین شریفین کے امام کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    ریاض: حرمین شریفین کے امام ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی حفظہ اللہ نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا ۔اور باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی۔

    امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی حفظہ اللہ نے سعودی عرب دارلحکومت ریاض میں پاکستانی سفارخانے میں عبد المالک کی کتاب سنہری سیرت کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کر کے معاشرے سے دہشت گردی اور معاشرے سے بے چینی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

    ان کا کہنا تھاکہ اسلام دین کامل ہے ۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی تعلقات ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑاہے۔

    اس موقع پر امام کعبہ نے چار سدہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ذخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعاء بھی کی۔