Tag: پاکستانی سفارتخانے پر حملہ

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ‌: امریکا اور یواین سیکیورٹی کونسل کی سخت مذمت ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ‌: امریکا اور یواین سیکیورٹی کونسل کی سخت مذمت ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    نیویارک : امریکا اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے کابل میں پاکستانی ہیڈآف مشن پرحملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے زخمی سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سیکیورٹی کونسل نے متعلقہ پارٹیز کو سفارتخانے ، قونصلیٹس کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

    یو این کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل ممبر ممالک ملزمان، ادارے ،فنانسرز کےخلاف کارروائی کریں، ویانا کنونشن کے تحت سفارت خانوں کو سیکیورٹی مہیا کرنا اس ملک کی ذمہ داری ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین اوریواین قرارداد کےمطابق متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے کابل میں پاکستان ہیڈ اف مشن پر حملے کی مذمت کی گئی ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کابل میں پاکستان ہیڈ آف مشن پرحملے پرتشویش ہے، حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ: افغانستان کی پاکستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ: افغانستان کی پاکستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

    کابل : افغان وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے بعد افغانستان کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

    افغان وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائےگی۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات دونوں ممالک کےتعلقات کومتاثرنہیں کرسکتے،ب کسی کوبھی اپنےمذموم مقاصدکی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے سپاہی اسرار محمد زخمی ہوگیا تھا۔

    پاکستانی سفارتی حکام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی چہل قدمی کررہے تھے۔