Tag: پاکستانی سفارتی مشن

  • پاکستانی سفارتی مشن نیویارک کا دورہ مکمل  کرکے واشنگٹن روانہ

    پاکستانی سفارتی مشن نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن روانہ

    نیویارک : پاکستانی سفارتی مشن نیویارک کا دورہ مکمل واشنگٹن روانہ ہوگیا ، جہاں وفد اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات میں پاکستان کا موقف بیان کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی سفارتی مشن نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن روانہ ہوگیا، پاکستانی مشن ٹرین سروس کےذریعے روانہ ہوا۔

    پاکستانی سفارتی وفد امریکی وقت کے مطابق رات گئے واشنگٹن پہنچ جائے گا ،9 رکنی وفد میں سینئر پارلیمینٹرین و دیگر سفارتی عملہ شامل ہے۔

    وفد آج سے واشنگٹن میں سفارتی سطح پرمیٹنگ کا آغاز کرے گا، جس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات میں پاکستان کا موقف بیان کرے گا۔

    اس سے قبل پاکستانی سفارتی مشن نے بھرپورانداز میں پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ و دیگر کے سامنے پیش کیا، بلاول بھٹو نے اسٹوڈنٹ اور پاکستانی کمیونٹی سے لیکر تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیں۔

    وفد نے دنیا بھر کے اقوام متحدہ مستقل و غیر مستقل مندوب سے ملاقاتیں کیں۔

    نیویارک کے پاکستان مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کررہا ہے، جس کے ثبوت موجود ہیں، ہر ذمہ دارملک امن کیلئے کردار ادا کرے۔

    پاکستان اوربھارت کی جنگ میں سب کا نقصان ہے، دنیا میں امن کا ہرایک کو فائدہ ہے،اندرونی سطح پردہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کامیابی سمیٹی لیکن بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کررہا ہے، بلاول

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کررہا ہے، بلاول

    نیویارک : سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کررہا ہے۔

    پاکستان مشن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ ہمیں امن اور بات چیت چاہیئے، ہم نے جس طرح دہشت گردی کاسامنا کیا بھارت نے نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اندرونی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کامیابی سمیٹی، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت سہولت کاری کررہا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔

    بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی تیار ہیں

    دہشت گرد تنظیموں کو ایک بار پھر شکست دیں گے، بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی پوری طرح تیار ہیں، ہماری افواج اسی انداز میں دوبارہ جواب دیں گی، ہم نے بھارت کے 6جہاز گرائے ہیں،
    اس وقت دنیا بھر میں ہر کوئی سپر پاور ہے، کیا کسی ایک سپر پاور نے بھی اس انداز میں بات کی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک شکست خوردہ انسان ہیں، اس کے بیانات مذمت کے قابل ہیں، کوئی بھی لیڈر اس انداز میں بات نہیں کرتا، ایک ملک بات چیت کا کہہ رہا ہے، دوسرا کہہ رہا ہے کہ پانی روک دوں گا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کررہا ہے،پاکستان نہیں۔

    سربراہ پاکستانی سفارتی مشن نے کہا کہ پانی نہ ملنے سے نقصان بہت ہوتا ہے، بھارت کو اخلاقی طور پر مجبور کیاجائے گا کہ وہ پانی کے معاہدے پر عمل کرے، کونسا ایسا ملک ہے جو بھارت کو پانی کے معاملے پر تھپکی دے گا کہ درست کیا۔

    تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم بھارت سے پانی، دہشت گردی پر بات چیت کرنا چاہیں گے۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر قیام امن ناممکن

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ہونا ممکن نہیں، کشمیری عوام مسلسل جدوجہد کرتے آرہے ہیں،ان کو ان کا حق ملنا چاہیئے، بھارت میں بھی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

    اسرائیل کے سوا کسی نے مودی کو نہیں سراہا

    اسرائیل کے سوا کوئی ایسا ملک نہیں جس نے مودی کو سراہا ہو، ہر ذمہ دار ملک امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں سب کا نقصان ہے، دنیا میں امن ہر ایک کے فائدے میں ہے۔

    سربراہ پاکستانی سفارتی مشن نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، فلسطینیوں کو پاکستان سفارتی، سیاسی اور اخلاقی طور پر سپورٹ کررہا ہے، حکومت کا مؤقف پیش کررہے ہیں، پارلیمانی وفد میں پارلیمانی لوگ شامل ہونگے، پارلیمانی وفود میں اپوزیشن کو بھی حصہ ڈالنے کیلئے موقع دیں گے۔