Tag: پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ

  • بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے: پاکستانی سفیر

    بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے: پاکستانی سفیر

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں دفاعی اقدامات کر رہا ہے، بھارت کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے حملوں کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    سی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اب کافی عرصے سے جاری ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا بھارت یہ توقع کررہا تھا کہ ہم قربانی کی بھیڑ کی طرح بیٹھے رہیں گے؟ بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان پر حملے کا ردعمل نہیں آئے گا، ہم جواب دیں گے۔

    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نےکہا مزید کہا کہ بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں؟

  • زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی ، پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا

    زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی ، پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا

    واشنگٹن : پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ ⁠دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی جبر انگیز پالیسیوں، انتخابی مصلحتوں اور انتظامی نااہلیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِ عمل لاقانونیت پر مبنی ہے، چوبیس کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔

    سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اور غیر قانون اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے جہاں میڈیا، انٹرنیٹ اور نقل و حرکت پر پابندیاں ہیں اور جس سے جبر کا ماحول پیدا ہوا ہے۔