Tag: پاکستانی سفیر

  • عدالت نےعلی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں سفیرتعینات کرنے پرجواب طلب کرلیا

    عدالت نےعلی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں سفیرتعینات کرنے پرجواب طلب کرلیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نےعلی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پرسیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    عدالت نےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے معاملے پر اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمت علی جہانگیرصدیقی کو نوٹسز جاری کے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کاروباری شراکت دارکی امریکہ میں تعیناتی کی منظوری دی۔

    علی جہانگیرصدیقی کی تعیناتی کا طریقہ کار میرٹ کے برعکس ہے، تجربہ کار سفیروں کونظر انداز کرکے اقربا پروری کوفروغ دیا گیا، تعیناتی کو میرٹ کے خلاف ہونے پرکالعدم قرار دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس مین جہانگیرصدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیرصدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقررکیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریاض : پاکستانی سفیرکی گورنرالقصیم سے ملاقات

    ریاض : پاکستانی سفیرکی گورنرالقصیم سے ملاقات

    ریاض : سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے گورنر القصیم ڈاکٹر فیصل بن مشعل اور ڈپٹی گورنر القصیم پرنس فہد بن ترکی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستانی سفیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر ان دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گورنر القصیم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

    انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً صوبہ القصیم میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے پاکستانی سفیر کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر اپنے عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سفارت خانے سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کیا جائے۔

    گورنر القصیم نے خصوصاً پاکستان انٹر نیشنل اسکول کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • اسلام آباد : پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرس جاری

    اسلام آباد : پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرس جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرس شروع ہوگئی، وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرس جاری ہے، وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کانفرنس کا آغاز کیا۔

    پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، امریکہ، چین، روس سمیت مختلف ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیرشریک ہیں۔

    تین روزہ کانفرنس میں افغانستان کی صورت حال اور امریکہ کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیر غور آئے گی اس کے علاوہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں اور کانفرنس کے اختتامی نشست کی صدارت کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کل سے شروع ہوگی

    پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کل سے شروع ہوگی

    اسلام آباد: پاکستانی سفیروں کی 3روزہ کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں خطے میں موجودہ تبدیلیوں اور ملکی خارجہ پالیسی کے معاملات پر بات کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، کانفرنس میں امریکا، روس، چین، سعودی عرب، قطر، یو اے ای، برسلز میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہوں گے۔

    کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے وزیرخارجہ خواجہ آصف خطاب کریں گے، وزیراعظم شاہد خاقان کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شریک ہوں گے اور پاکستانی سفیر وں کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

    کانفرنس کے دوران خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلیوں پر غور ہو گا ساتھ ہی افغانستان کی صورتحال،امریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔

  • سعودی عرب میں‌ مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب ڈالر بھیجے، پاکستانی سفیر

    سعودی عرب میں‌ مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب ڈالر بھیجے، پاکستانی سفیر

    ریاض: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کیا، دنیا بھر میں پاکستانی مقیم ہیں لیکن سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ملکی معیشت کو زیادہ مستحکم کیا اور انہوں نے 6 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی کیمونٹی سے اپنے پہلے خطاب میں کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری دنیا بھر کے ممالک میں مقیم ہیں تاہم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ رقم 6 ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے جس سے ملکی اقتصادی حالت بہتر ہوئی۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ چھ ارب ڈالر کی یہ رقم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ میں بھیجی گئی یا سال بھر میں تاہم امکان ہے کہ یہ رقم سال 2016ء میں بھیجی گئی۔

    سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی اسکولوں کے مسائل اور نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر کا آغاز اس سال کے آخر میں شروع کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے آراستہ ہونا چاہیے اس کے لیے پاکستانی کیمونٹی کو ان جیسی بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان اپنے تمام افراد کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کوشش کر رہا ہے جبکہ پاک سعودی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے، تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

    واشنگٹن : پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمہ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور امریکی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔

    اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اعزازچوہدری نےکہاکہ پاکستانی قیادت اورعوام امریکہ سے 7دہائیوں پرمشتمل دوستانہ تعلقات مضبوط بنانا چاہتےہیں۔

    پاکستانی سفیراعزاز چودھری کاکہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


    پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنی پہلی کانفرنس کرتے ہوئےپاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان7دہائیوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

    اعزاز احمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری

    آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازاحمدچوہدری نےکہاکہ آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد شروع کیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزاز احمد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضرب عضب پرتمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیاگیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہناتھاکہ حکومت،سیکیورٹی فورسز،عوام دہشت گردی کےخاتمے کےلیے متحدہیں، جبکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ سےشدت پسندی میں کمی آئی ہے۔

    اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمےسےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئےاور پاکستان دنیامیں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنےآرہاہے۔

    پاکستانی سفیر نےپاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں،اتارچڑھاؤکےباوجودمختلف شعبوں میں شراکت داری قائم ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری


    اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھاکہ سی پیک کےپاکستان سمیت خطے پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات کرتے ہوئےپاکستانی سفیرنےکہاکہ فوجی مہم جوئی سےامن قائم نہیں کیا جاسکتا۔امن کاواحد راستہ سیاسی استحکام اورمذاکرات ہیں۔

    پاکستانی سفیراعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اچھےتعلقات کاخواہاں ہے،ہربارمذاکرات کےتعطل کا انتہا پسند اوردہشت گردفائدہ اٹھاتےہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

  • کویت نے ہمارے شہریوں‌ پر کوئی پابندی نہیں‌ لگائی، پاکستانی سفیر

    کویت نے ہمارے شہریوں‌ پر کوئی پابندی نہیں‌ لگائی، پاکستانی سفیر

    کویت سٹی: کویت میں تعینات پاکستانی سفیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کویت کے حکام نے پاکستانی شہریوں کو ویزا دینے پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں کی،اس حوالے سے اخبارات میں شائع اور سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی سفیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بالکل ایسی ہی بے بنیاد خبر سال 2011ء میں بھی مشہور ہوئی تھی تاہم اس وقت بھی ایسا نہیں تھا اور اب بھی ایسا نہیں ہے، کویت نے کسی ملک کے ویزا پر کوئی پابندی عائد نہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل ایک خبر اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا کی طرز پر اب کویت نے پاکستان، ایران، شام، عراق اور افغانستان کے شہریوں کو ویزا دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    خبر میں کہا گیا تھا کہ کویتی حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ان پانچ ممالک کے شہری ویزے کے لیے درخواست نہ دیں کیوں کہ ان ممالک کے شہریوں کی آڑ میں دہشت گرد کویت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان ممالک کو سیاحتی، وزٹ اور تجارتی ویزا سمیت کویت کی مقامی خاتون سے شادی کرنے پر بھی ویزا دینے پر پابندی ہوگی۔

    سال 2016ء میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق تارکین وطن کے لیے کویت ایک بدترین ملک ثابت ہوا اس کی وجہ کویت کے سخت ثقافتی قوانین تھے۔

    واضح رہے کہ سال 2015ء میں کویت میں واقع اہل تشیع حضرات کی مسجد(امام بارگاہ) پر ایک شدت پسند گروہ نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 27 کویتی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر دستاویزات امریکا کے حوالے

    کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر دستاویزات امریکا کے حوالے

    واشنگٹن: پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ڈوزئیر امریکا کے حوالے کردیے اور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کرایا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ واشنگٹن جہانزیب علی نے بتایا کہ یہ ثبوت امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی حکام کے حوالے کیے ہیں۔

    نمائندے سے بات کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دولاکھ کے قریب پاک فوج افغان بارڈر پر موجود ہے اگر سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگا تو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ہمارا آپریشن متاثر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی کشمیر میں مظالم پر تشویش کااظہار کیا ہے،بھارتی جارحیت پر امریکا سے مسلسل رابطے میں ہیں، امریکا سمیت عالمی برادری کو کشمیر میں مظالم پر تشویش ہے، امریکا سے مطالبہ ہے کہ وہ امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

  • کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ثبوت پاکستان نے امریکہ کوفراہم کردیے

    کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ثبوت پاکستان نے امریکہ کوفراہم کردیے

    واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی حکومت کو کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کے ثبوت فراہم کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ اولسن سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے ثبوت دیے۔

    پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا اس موقع پر کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے کے لیے امریکہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے دباؤ ڈالے۔

    انہوں نے امریکہ سمیت عالمی برادری پرمقبوضہ کشمیر میں مظالم کانوٹس لینے پر زور بھی دیا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی کے دورے کے اجازت بھی دلوائی جائے۔

    ایک دوسرے کیخلاف نہیں، آئیں بات چیت کریں، پاکستانی ہائی کمشنر

    خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف نہیں،مسئلہ کمشیرسنجیدہ سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں:کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں، مشا ل ملک

    واضح رہے کہ دوز قبل حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تشدد بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر کیا ہے۔