Tag: پاکستانی شوبز انڈسٹری

  • عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

    عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل فنکار عثمان خالد بٹ نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    عثمان خالد ایک اداکار، مصنف، ہدایت کار اور کریوگرافر ہیں، ان کے ٹیلنٹ سے پر ایک واقف ہیں لیکن وہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اس قدر نظر نہیں آتے جتنا ناظرین انہیں  دیکھنا چاہتے ہیں۔

    عثمان خالد بٹ اس وقت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اپنے قریبی شوبز گروپ میں ان چند افراد میں شامل ہیں جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جس کے باعث ان سے انٹرویو اور سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں وہ علی سفینہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ایک بار پھر ان کی شادی کے موضوع پر سوال کیا گیا، اس بار اداکار عثمان نے نہایت دو ٹوک اور سنجیدہ انداز میں جواب دیا ہے۔

    اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اس کے لیے کوئی کوشش ہی نہیں کر رہا، میں ایک ”نان کنفارمسٹ” (یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا) انسان ہوں اور مین صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کرسکتا۔

    عثمان خالد بٹ نے انٹرنیٹ پر مسلسل شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھئی میں تھک چکا ہوں کہ لوگ ہر وقت میری شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ میری ذاتی زندگی میں دخل دینا چاہیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

  • جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کردیے۔

    پاکستان شوبز کی اداکارہ جویریہ عباسی حال ہی میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، شادی کے چند ماہ بعد انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جبکہ اب دونوں نے ساتھ میں ایک انٹر ویو دیا۔

    اس خصوصی انٹرویو میں جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی، اس دوران جویریہ کے دوسرے شوہر عدیل حیدر نے بتایا کہ کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ کو دیکھا تھا۔

    عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے جویریہ پہلی نظر میں ہی پسند آگئی تھیں مجھے اُس وقت یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔

    عدیل حیدر نے کہا پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے راضی کرنے پر مجھے تین سال لگے۔

    عدیل حیدر نے کہا کہ ہماری سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم دونوں بہت پہلے ہی شادی کرنے والے تھے۔

    انٹرویو کے دوران جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، عدیل کی سابقہ اہلیہ سے ان کے بچے بھی ہیں۔

    اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ میرے اور عدیل کے درمیان میری بیٹی عنزیلہ کی شادی سے پہلے ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میری پہلی ترجیح میری بیٹی تھی اور میں چاہتی تھی پہلے بیٹی کی شادی ہو اس کے بعد میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ عدیل نے 3 سال مسلسل شادی کی پیشکش کی لیکن میں انکار کردیتی تھی لیکن جب میں راضی ہوئی تو عدیل نے نخرے دکھائے لیکن آخرکار ہماری شادی ہوگئی، ہم نے رواں سال مارچ میں نکاح کیا۔

    خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FUCHSIA Magazine (@fuchsia_magazine)

  • جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویرو ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

    جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویرو ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی، اداکارہ نے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔

    اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں اداکارہ کو خاص موقع پر  گلابی اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُنہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

    اداکارہ اپنی دوسری شادی کے موقع پر بے حد خوش نظر آرہی ہیں لیکن جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔

    جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں ‘‘،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ مئی میں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں انگریزی لفظ ’’بیگننگ‘‘ یعنی ’آغاز‘ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے 1997 میں کی تھی، دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔

  • خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت

    خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج پر تشدد کے الزام میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمہ کی والدہ کی درخواست پر 2 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمہ آمنہ عروج کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے ساتھ ہی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کرکے کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، دوران حراست ملزم پر تشدد کرنا قانون کے تحت جرم ہے، ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں۔

  • ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے: ریما

    ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے: ریما

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ریما خان نے نومولود بچے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ریما خان نے تصویر شیئر کی ہیں جبکہ انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ ایک نومولود بچہ بھی موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    تصویر میں جوڑے کو خوشگور موڈ میں ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے؟۔

    اس کے علاوہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں اسی بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ نے کچھ بھی واضح کیے بغیر کیپشن میں لکھا کہ ’ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے‘۔

    ریما خان اور بچے کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکارہ کے ہاں ممکنہ طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ریما خان نے سال 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ریما خان شادی کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

  • اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صرحا اصغر اور منشا پاشا نے مشترکہ طور پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں کو پہلے جھگڑتے ہوئے اور بعد میں بگل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ اداکارائیں میک اپ روم میں اور اداکارائیں سیٹ پر ‘، شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اور لالہ عمر مرتضیٰ دسمبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم اب وہ ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔

    دوسری جانب اداکاہ منشا پاشا اور جبران ناصر نے اپریل 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم اب اداکارہ منشا پاشا بھی ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔

  • جگن کاظم کا اپنی پہلی شادی سے متعلق ہولناک انکشاف

    جگن کاظم کا اپنی پہلی شادی سے متعلق ہولناک انکشاف

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جگن کاظم نے گھریلو تشدد کے بارے میں بات کی، اس موقع پر اُنہوں نے اپنے تلخ ماضی کو بھی یاد کیا جس میں اُنہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک میں نے اپنے شوہر سے مار کھائی ہے، شوہر کی جانب سے تشدد کی پہلی علامات بیوی کے لیے منہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے، یہ گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اُٹھا دیتا ہے۔

    ’’اور جب شوہر پہلی بار ہاتھ اُٹھائے تو اُسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ جس دن ایک بار ہاتھ اُٹھ گیا تو وہ ہاتھ بعد میں بھی اٹھے گا، اسی لیے اسی وقت آپ کو فیصلہ کرلینا چاہیے، میری پہلی شادی میں بھی یہی ہوا، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں نے برداشت کیا اور ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، میں اُسی وقت علیحدگی کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ میں بےوقوف تھی‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

     

    جگن کاظم نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ ساری زندگی بدتر سلوک ہی ہوگا، میں جب سات ماہ کی حاملہ تھی تو اُس وقت بھی میرے سابق شوہر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، تشدد کیا اور پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میں اُس تشدد کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتی کیونکہ وہ میری اپنی غلطی تھی کہ میں نے ہی اپنے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا تھا، میں نے پسند کی شادی کی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب نور مخدوم کا کیس وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی بات کررہا تھا کہ اُن کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے لیکن میں نے اس پر کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں اپنے ماضی کی وجہ سے وائرل نہیں ہونا چاہتی تھی۔

    واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا (حمزہ) بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی۔

  • اداکارہ جویریہ سعود کے بچوں نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    اداکارہ جویریہ سعود کے بچوں نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کی طرف سے ملنے والی بڑی پیشکش ٹھکرا کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں کی تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے جنت اور ابراہیم کو کوک کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا، اس اشتہار کے شوٹ کی منصوبہ بندی ترکیہ میں ہونے والی ہے اور میرے بچوں نے ہمیں بھی اس شوٹ کی منصوبہ بندی میں شرکت کرنے اور اس کا حصہ نہ بننے پر قائل کیا۔

    جویریہ سعود نے بتایا کہ میرے بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنے اخلاق سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے، اس وجہ سے اُنہوں نے کوک کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم فلسطین کے لیے کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم اسرائیل کے حامیوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا چھوٹا سا کردار تو ادا کر ہی سکتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں کی بات سُن کر قرآن پاک کی سورۃ الفیل  کا ترجمہ یاد آگیا، اللہ سب کو ایسی ایماندار اور اصول پسند اولاد سے نوازے، آمین۔

  • علیزے شاہ کی مشرقی لباس میں انسٹاگرام تصاویر وائرل

    علیزے شاہ کی مشرقی لباس میں انسٹاگرام تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی مشرقی لباس میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بڑی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے پنک کلر کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ خوبصورتی  لگ رہی ہیں۔

    تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے ایک پھول والی ایموجی کا استعمال کیا ہے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    اکثر صارفین نے ان کے لباس کی تعریف کی تو کچھ نے اداکارہ کے اس انداز کی تعریف کی۔

    علیزے شاہ نے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

  • اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

    اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی تقریب کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    گزشتہ روز مدیحہ امام نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی اطلاع دی، تصاویر میں انہیں دلہن کے لباس میں اپنے دلہا کے ساتھ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے یکم مئی 2023 کو شادی کرلی۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہمیں آپ لوگ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ ہم زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

    تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے ہی نکاح کی تقریب سے پہلے کی تصویر شیئر کی ہے، اس تقریب انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

    اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کے شوہر موجی بصر نے تھری پیس سوٹ جب کہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار پہنا۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 3 پوسٹس موجود ہیں جن میں سے دو عید کی جو ایک ہفتہ پہلے شیئر کی گئیں ہیں جب کہ ایک شادی کی جو گزشتہ روز پوسٹ کی گئی۔