Tag: پاکستانی شوبز انڈسٹری

  • گالم گلوچ کرنے والا شخص کون تھا؟ عائشہ عمر نے بتادیا

    گالم گلوچ کرنے والا شخص کون تھا؟ عائشہ عمر نے بتادیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور اس شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی مختلف قیاس آرائیوں پر وضاحت دی ہے۔

    اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا، تاہم جب بات تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر فین نے تبصرے شروع کردیئے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص میڈم نور جہاں کا پوتا سکندر رضوی ہے۔

    یاد رہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب جس کے ساتھ عائشہ عمر کا نام جوڑا جاتا تھا۔

    ’زندگی کے قیمتی سال ایک شخص کی وجہ سے برباد کردیے‘

    تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بدسلوکی کرنے والے شخص کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی۔

    انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پوڈکاسٹ میں جس گالم گلوچ کرنے والے شخص کا ذکر کیا وہ شخص سکندر رضوی نہیں ہے، بلکہ ایک فیملی فرینڈ کا بیٹا ہے جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔

     

  • عوام عید سادگی سے منائیں،شوبز ستاروں کا عید پر پیغام

    عوام عید سادگی سے منائیں،شوبز ستاروں کا عید پر پیغام

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے عوام کو عید سادگی سے منانے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں گھر پر رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کریں اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے عید الفطر کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم پورا رمضان عبادت کرتے رہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے،اسی طرح عید کے دن بھی یہی مصروفیات رکھیں تو بہتر ہے اور اس عمل کو معمول بنا لیں۔

    نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم عید منا رہے ہیں وہیں ہم نے خوشی کے موقع پر بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور والدین کو بھی کھویا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی نے عید کے موقع پر انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں سے عید سادگی سے منانے اور طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے لیے یہ ویسی عید نہیں جیسی ہوا کرتی ہئ، ابھی ہم کرونا سے ہی لڑ رہے تھے کہ 22 مئی کو ایک حادثہ پیش آیا، یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا دکھ ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑا دکھ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

    نامور اداکارہ ریما خان نے اپنے پیغام میں عیدالفطر کی مبارکباد دی اور چاند رات کے موقع پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Eid Mubarak .

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عید الفطر کے موقع پر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Haha jo baat hai. #EidMubarak

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

    اداکارہ میرا نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بار عید الفطر ہمیشہ کی طرح نہیں منائی جائےگی، وہ خوشی کے اس موقع پر جہاز حادثے میں اپنے پیارے کھو دینے والے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتی ہیں۔