Tag: پاکستانی شوٹر

  • کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے نے پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت کے لیے  پیرس اولمپکس کے دروازے کھول دیئے۔

    پاکستان کی کشمالہ طلعت نے جکارتہ میں بڑی کامیابی کے ساتھ پیرس اولمپکس کےلیے کوالیفائی کرلیا، کشمالہ نے دس میٹر ائیرپسٹل کیٹگری میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

    کوالیفیکشن راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کیے اور فائنل راؤنڈ میں 236.3 کے اسکور کے ساتھ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، سلور میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے اولمپکس کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔

    بھارت کی ایشا سنگھ (243.1 اسکور کے ساتھ) اور ریتھم سنگوان (214.5 اسکور کے ساتھ) نے بالترتیب طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    کشمالہ نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا، یاد رہے کہ پیرس اولمپکس رواں سال جولائی میں ہوں گے۔

  • پاکستانی شوٹر کا بڑا کارنامہ، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جگہ بنالی

    پاکستانی شوٹر کا بڑا کارنامہ، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جگہ بنالی

    لاہور: کھیل کی دنیا سے پاکستان کے لیے ایک اور خوش خبری سامنے آگئی، باصلاحیت شوٹر بشیر نے ٹوکیو اولمپکس دوہزاربیس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایم بشیر ٹوکیو اولمپک میں جگہ بنانے والے دوسرے پاکستانی شوٹر ہیں، رواں سال 2 ستمبر کو پاک آرمی کے شوٹر خلیل اختر نے اسی اولمپک کے لیے کوالیفائی کیا۔

    جی ایم بشیر نے پچیس میٹرر یپڈفائر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، ایشین شوٹنگ چیمپئین شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر پاکستانی بشیر کو اولمپک میں جگہ ملی۔

    خیال رہے کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام مصطفی بشیر نے رپٹ فائر پسٹل ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی جس کی بنیاد پر انہیں ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ مل گیا۔

    اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستان شوٹر کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے، وہ ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں غلام مصطفیٰ نے پاکستانی پرچم اٹھا کر مارچ پاسٹ میں حصہ لیا تھا۔

    پاک آرمی کے شوٹر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    یاد رہے کہ ستمبر میں ریوڈی جنیرو میں ہونے والے عالمی شوٹنگ کپ کی ریپڈ فائر پسٹل کیٹگری میں خلیل اختر نے چھٹی پوزیشن پر رہتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کیا۔

  • پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر اولمپکس سے باہر

    پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر اولمپکس سے باہر

    ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری المپکس میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر مِنہال سہیل پہلے ہی راؤنڈ میں مقابلے سے باہر ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق اولمپکس مقابلے کے پہلے روز منہال سہیل 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے روانڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی.پہلے آٹھ نمبر والے پر آنے والےشوٹر 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے روانڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں.

    پاکستانی شوٹر منہال 28 ویں نمبر پر آئیں جبکہ اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر 51 شوٹرز نے حصے لیا تھا.

    Shooter

    کراچی سے تعلق رکھنے والی نواجوان شوٹر مِنہال سہیل اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر ہیں.بائیس سالہ منہال نے 2012 میں شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا.

    دوسری جانب پاکستانی تیراک حارث بانڈے نے فری اسٹائل چار سو میٹر ہیت ون میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور وہ اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہوگئے.

    Swimmer

    یاد رہے چارسومیٹر فری اسٹائل سوئمنگ کے مقابلے میں پاکستانی تیراک نے فاصلہ چارمنٹ اور تینتیس سیکنڈز میں طے کیا.