Tag: پاکستانی شہریوں

  • کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کے حصول میں آسانی کردی

    کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کے حصول میں آسانی کردی

    اسلام آباد : پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا ہے کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے کویت کے حکام نے ویزہ سہولت فراہم کردی ہے، ویزہ سہولت کے بعد پاکستانی شہری کویت کا دورہ کررہے ہیں۔

    ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا تھا کہ کویت ویزے کے لیے اب پیپر ورک دنوں میں مکمل ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے، پہلے کویت کے ویزے کا اجرا کا عمل بہت مشکل ہوتا تھا۔

    مزید پڑھیں : کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا شروع کردیا

    خیال رہے کویت نے 19 سال کے بعد پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    کویت کی جانب سے اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے جاری کیے جائیں گے۔

  • ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں سے متعلق 43 کیسز بند کردیے

    ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں سے متعلق 43 کیسز بند کردیے

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں سے متعلق تینتالیس کیسز بند کردیے، سال 2018 میں تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں کے معاملے پر ایف آئی اے نے 43 کیسز کی تحقیقات بند کر دیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ 50 سے زائد شہریوں کیخلاف اہم شواہد اکٹھے نہ کرسکا، 6 سال کی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے تمام کیسز بند کر دیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان 50 سے زائد شہریوں کا تعلق پنجاب، کے پی کے اور سندھ سے ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ سال  2018میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کوان کیسز کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا، 50 سے زائد شہریوں کیخلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں، شہریوں کی دبئی میں جائیداد اور اکاونٹس کی تحقیقات کی جانی تھی۔

  • برطانیہ کا ویزا، پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

    برطانیہ کا ویزا، پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

    اسلام آباد : برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان سائمن ریڈ لے نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ سے برطانوی وزارت داخلہ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، سائمن ریڈلے کی سربراہی میں ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر بھی شریک تھے۔

    ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کے فروغ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور برطانیہ میں جعلی جامعات، اسٹوڈنٹ ویزا پر غیرقانونی مقیم افراد کی حوصلہ شکنی پر گفتگو کی گئی۔

    سائمن ریڈ لے نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن/ ڈیجیٹیلائز کیا جا رہا ہے ، پاکستان کیلئےویزانظام آن لائن کرنےسےآسانی پیداہوگی۔

    ترجمان داخلہ نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے، حال ہی میں مدت سے زائد قیام کی صورت میں فیس کو 800 ڈالر سے کم کر کے 400 ڈالر کر دیا گیا ہے۔

  • کینیڈین ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان

    کینیڈین ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان

    اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کرکے 60 دن کردیا اور یقین دلایا اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔

    اس حوالے سے کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802 دنوں سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے۔

    شان فریزر کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802 دن کے بجائے 60 دن میں حاصل کرسکیں گے۔

    انھوں نے یقین دلایا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم میں مزید کمی کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ کینیڈاکی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کردی ہے، کینیڈین حکومت نے 10 سال پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر ویزا آفس ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔

  • امریکی ویزا کیلئے انٹرویو : پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    امریکی ویزا کیلئے انٹرویو : پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کردی ہے۔

    ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکا کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کیلئے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کی گئی اور کہا کہ جن کے پاس امریکہ کا بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے، وہ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ جن کے ویزے کی مدت45 مہینوں میں ختم ہوگئی، وہ بھی پروگرام میں شرکت کیلئے اہل ہیں، ماضی میں صرف 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔

    امریکی ترجمان نے بتایا کہ ویزاانٹرویوسےاستثنامیں توسیع کی انتظامی تبدیلی کا مقصد صارفین کیلئے خدمات کی فراہمی میں بہتری ہے۔

  • سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان، ذرائع

    سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان، ذرائع

    ریاض:سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزافیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ، ویزافیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے متوقع ہے،موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریبا 2000 سعودی ریال ہے۔

    تصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزافیس میں کمی کا امکان ہے ، ویزافیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزٹ ویزا فیس338 ، سنگل انٹری فیس338 اور ملٹی پل ویزافیس 675 ریال ہوگی جبکہ موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریبا 2000 سعودی ریال ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دے دیا ہے ، جس سے پاکستانی عازمین حج کو ویزہ انٹرنیٹ سے  آن لائن دیا جاسکےگا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاس بات کی تصدیق کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حجاج کے لیے ای ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافے کی بات بھی کریں گے, روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے، لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغازہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال کریں گے، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔