Tag: پاکستانی صحافی

  • ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں صحافیوں کی حفاظت کے حوالے سے 2024 بدترین سال رہا

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں صحافیوں کی حفاظت کے حوالے سے 2024 بدترین سال رہا

    میڈیا واچ ڈاگ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے لیے 2024 بد ترین سال رہا، 6 صحافی اپنی جاں سے گئے جب کہ 57 صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران تشدد اور دیگر مسائل کا سامنا رہا۔

    میڈیا واچ ڈوگ فریڈم نیٹ ورک کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کے صحافیوں کی حفاظت کے حوالے سے 2024 کو خطرناک اور بدترین سال قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سال 6 صحافی جاں بحق ہوئے جب کہ 11 پر قانلانہ حملے ہوئے، اور 57 کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا رہا، جن میں دھمکیاں، حملے اور ہراسانی شامل ہیں۔

    ٹی وی صحافیوں کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا رہا، رپورٹ کے مطابق 9 فی صد خواتین صحافیوں کو بھی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کا سامنا رہا, جس میں سرکاری عہدے داروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور کئی دیگر عناصر ملوث پائے گئے ہیں۔

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں 14 لاکھ بچے بھوک یا غذائیت کی کمی کی حالت میں پیدا ہوئے

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے حفاظتی قوانین کے نفاذ کے باوجود صحافی مسائل کا شکار ہیں، رپورٹ کے مطابق سندھ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، دوسرے نمبر پر پنجاب اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد صحافی برادری کے لیے خطرناک ترین مقامات رہے۔

  • پاکستانی صحافیوں کا نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ

    پاکستانی صحافیوں کا نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ

    نیویارک: پاکستانی صحافیوں نے نیویارک میں پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، جس کا اہتمام پاکستانی پولیس افسران کی تنظیم پاکستانی لا انفورسمنٹ سوسائٹی اور نیویارک پولیس کے شعبہ اطلاعات نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی صحافیوں نے پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی سی پی آئی آفس کے پاکستانی نژاد پولیس افسر شاہد مرزا، اسسٹنٹ کمشنر پولیس کارلوس نیوائس اور پالس کے صدر روحیل خالد اور دیگر ممبران موجود تھے۔

    صحافیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے حساس آفس سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا، جن میں شعبہ اطلاعات، ہال آف ہیرو، جوائنٹ آپریشن یونٹ اور رئیل ٹائم کرائم سینٹر شامل تھے، میڈیا پرسنز نے خاص طور پر لاکھوں کے شہر پر نظر رکھنے والے کنٹرول روم میں دل چسپی لی جو سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

    وہاں موجود افسر نے بتایا کہ نیویارک پولیس 62 ہزار کیمروں کی مدد سے نیویارک شہر میں ہونے والے جرائم پر نظر رکھتی ہے، جب کہ مختلف مواقع پر عبادت گاہوں سمیت مختلف پرائیوٹ اداروں کے کیمرے بھی استمال ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اہم مواقع پر دیگر اداروں کے نمائندے بھی اس سینٹر روم کا حصہ بن جاتے ہیں۔

    رئیل ٹائم کرائم سینٹر کے دورے کے موقع پر پاکستانی نژاد پولیس افسر محمد زاید نے بریفنگ دی، اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کارلوس نیوائس کا کہنا تھا کہ انھیں نہں معلوم تھا کہ نیویارک میں پاکستانی میڈیا کی اتنی بڑی تعداد ہے۔

  • پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینے پر بھارتی جرنلسٹ مودی حکومت پر برہم

    پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینے پر بھارتی جرنلسٹ مودی حکومت پر برہم

    بھارت کے نامور صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینے کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

    راج دیپ کی جانب سے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جب پاکستان کی ٹیم بھارت میں عالمی کپ کھیلنے کے لیے موجود ہے تو ایسا کوئی جواز نہیں بنت کہ پڑوسی ملک کے صحافیوں کو ویزا دینےسے انکار کیا جائے۔

    بھارتی جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اچھے میزبانوں والا رویہ اپنائیں، صحافی کیوں سیاسی دنگل کاشکار ہوں؟ لگے ہاتوں بھارتی صحافی نے پاکستان سے بھی درخواست کی کہ میں مستقبل میں اسلام آباد سے بھی ایسی ہی توقع رکھوں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کا معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے، پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا تھا۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پاکستانی ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنےکی درخواست کی ہے تاکہ معاملہ حل کیا جاسکے۔

  • پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

    پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے، آغاز لاہور سے کیا جائے، پنجاب میں ضمانتیں ضبط کرانے والوں کو جیل میں ڈالیں گے، پنجاب، بلوچستان ، کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔

    فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں، انھیں سندھ میں علاج کی پیش کش نہ کی جائے، وہ علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، سندھ کے اسپتالوں سے بہتر ہے علاج ہی نہ کرائیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے بھارتی انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں کہا کہ پاکستانی صحافی کوریج کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں، بھارت سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے کا کہیں گے۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکی صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت بڑھا رہے ہیں، تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا، جون تک ایف اے ٹی ایف کی کئی شرایط پوری کر دی جائیں گی، ستمبر تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو کی نیب پر کڑی تنقید، چیئرمین نیب سے اپنے لوگوں کے احتساب کا مطالبہ

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کل نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر یں گے، پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے لیے ای ویزا پالیسی ہوگی۔

    فواد چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 170 ملکوں کے شہریوں کے لیے ای ویزا سہولت ہوگی، 90 ملکوں کے لیے بزنس ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، اور 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا ملے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ اگلے 2 ہفتے میں نئے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیے جائیں گے، ارشد خان بورڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی نہیں ہوں گے، انھوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کے لیے درخواست بھی نہیں دی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے حکومت اپوزیشن سے رابطہ کرے گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی اپوزیشن سے رابطے کریں گے۔

  • پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں نے تہلکہ مچا دیا

    پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں نے تہلکہ مچا دیا

    کراچی : پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں کے چمپیئنز ٹرافی میں خوب چرچے ہورہے ہیں، ان کے ساتھ سیلفی لینے والا کسی بھی ٹیم کا کپتان اگلی گیند پر ہی آؤٹ ہوجاتا ہے اور نہ صرف آؤٹ بلکہ وہ ٹیم ہی میچ ہار جاتی ہے، زینب کو بھارت میں پنوتھی کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھارت اور سری لنکا کے میچ میں ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ سے قبل انہوں نے انگلش کپتان اے بی ڈیویلئر کے ساتھ بھی سیلفی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    ان سیلفیوں کے بعد بھارت کی ٹیم سری لنکا سے ہار گئی، پھر اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان کیخلاف اپنے اہم میچ میں شکست سے دوچار ہوئی جس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی شکست کو ان سیلفیوں کی وجہ قرار دیا۔

    شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا کہ زینب عباس پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے قبل سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کے ساتھ بھی سیلفی لیں، زینب عباس نے ایسا ہی کیا اور اینجلو میتھیو کے ساتھ سیلفی لے کر اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیااور پیغام لکھا کہ میں نے تو اپنا کام کردیا اب باقی ذمہ داری پاکستان ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔

    پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کے ہاتھوں اہم میچ گنوا بیٹھی، شائقین نے زینب عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زینب کی سیلفی نے اپنا کام کر دکھایا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کی پچھلی سیلفی کام آجائے گی یا زینب کو ایک بارپھر ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی بنانی پڑے گی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زینب عباس کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ سب کیا ہے پر مجھے تو ہنسی آتی ہے، بہر حال یہ سب محض اتفاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں تو یہ کہو گی کہ اب پاکستان ٹیم کو میری سیلفی کی ضرورت بھی نہیں ہے، ایک موقع پرسری لنکا کے صحافیوں نے مجھے کہا کہ تم ہمارے کیپٹن سے دور رہو، زینب نے بتایا کہ بھارت میں مجھے پنوتھی کہا جاتا ہے کیونکہ شاید میں کالا جادو کرتی ہوں۔

  • نئی دہلی:ششی تھرور کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

    نئی دہلی:ششی تھرور کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

    بھارتی وزیر ششی تھرور کو پاکستانی صحافی سے دوستی مہنگی پڑ گئی، ایک جانب ان کی اہلیہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں تو دوسری جانب وہ دل کی بیماری کا بہانہ کرکے اسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹروں نے چند منٹ میں ہی فارغ کردیا۔

    کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارتی وزیرششی تھرور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جب پاکستانی صحافی کے ساتھ ان کے افئیر کے قصے ٹوئٹر کے ذریعے عام ہوئے اور ان کے اس افئیر کا بھانڈا پھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سنندا پُشکرتھیں۔

    شوہر کی بے وفائی کا صدمہ نہ جھیل پائیں یا معاملہ کچھ  اور تھا، سنندا پشکرہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائیں گئیں، پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ بھارتی وزیر سے ملاقات ایک دورے میں ہوئی تھی اور انہوں نے صرف ان کا انٹرویو کیا تھا اس زیادہ اور کچھ نہیں۔

    ششی تھرور ایک تو اہلیہ کی موت کے صدمہ سے اور دوسرے پولیس کی پوچھ گچھ کا خوف سے اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو دل کو قابو میں پایا ، اس لئے فورا ہی فارغ کر دیا۔
           

  • بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار  طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پُشکر دہلی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ہیں سونندا کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے۔ 

    سونندا پشکر نے اپنے شوہر ششی تھرور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات ہیں سونندا نے یہ الزام عائد کیا تھا ششی تھرور کے عاشقانہ ٹویٹس کو بنیاد بنا کر، جس  کے بعد ششی تھرور نے اعلان کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔ 

    لیکن سونندا تھرورکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹویٹس انہوں  نے خود کیے ہیں، مہر تارڑ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ  سونندا کی موت کی خبر سن کر سکتے میں آ گئی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔