Tag: پاکستانی طالب علم

  • جرمنی میں پاکستانی طالب علم کی درد ناک موت

    جرمنی میں پاکستانی طالب علم کی درد ناک موت

    فرینکفرٹ : جرمنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شدید گرمی میں جھیل میں نہانے کیلیے اترنے والا پاکستانی طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی طالب علم جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا, یورپ کی شدید گرمی سے بچنے کی کوشش پاکستانی نوجوان کو موت کے منہ میں لے گئی۔

    پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا مومن عثمان مقامی یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھا۔ مومن عثمان دوستوں کے ہمراہ جھیل میں نہانے گیا تھا۔

    مومن عثمان کی اچانک موت نے ان کے خاندان اور پاکستانی برادری کو غم زدہ کر دیا، پاکستانی قونصل جنرل نے میت پاکستان بھجوانے کے لیے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

    مومن عثمان جرمنی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی ڈارمشٹاڈ میں ماسٹرز کی ڈگڑی کے لیے پڑھائی کررہا تھا۔ مومن دوست کے ہمراہ گرمی کی شدت کو دورکرنے کی غرض سے قریبی جھیل میں نہانے کے لیے گیا۔

    جہاں اچانک نہاتے ہوئے دوسرے دوست کی نظروں سے اوجھل ہوا تو دوست کو تشویش ہوئی، موقع پر موجود افراد نے عثمان کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ نہ ملا۔

    پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا غوطہ خوروں نے عثمان کی نعش کو جھیل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، پاکستانی قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک نے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا کہ میت کو جلد از جلد ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے پاکستان بھیجنے کا بندوبست کیا جائے۔

  • آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم کا بڑا اعزاز

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم کا بڑا اعزاز

    لندن: پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے آئندہ ٹرم کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

    پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار کاکڑ بھی صدر منتخب ہوچکے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے موسیٰ ہراج کو مبارکباد دی ہے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے موسیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ کا انتخاب پاکستانیوں کیلئے قابل فخرہے۔

    واضح رہے کہ موسیٰ ہراج پاکستانی سیاستدان وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔

  • پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو تیار کرلیا

    پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو تیار کرلیا

    پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو بنا کر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا، مذکورہ مصنوعی بازو مارکیٹ میں دستیاب بازؤں کی نسبت سستا اور پائیدار ہے۔

    اردن میں مقیم 17 سالہ عبداللہ خواجہ نامی طالب علم کا تعلق پشاور سے ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں عبداللہ خواجہ نے اپنی اس کاوش کے بارے میں آّگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد کے ہمراہ اردن میں مختلف پناہ گزین کیمپوں میں گیا تھا جہاں میں نے ہاتھوں سے محروم مختلف لوگوں کو دیکھا تو مجھے اس بات کا خیال آیا۔

    مصنوعی بازو

    عبداللہ خواجہ کے مطابق جب میں نے مارکیٹ سے اس کی قیمت معلوم کی تو وہ زیادہ تھی پھعر میں نے فیصلہ کیا کہ اب تھری ڈی ڈیزائننگ کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی بازو تیار کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بازار میں ملنے والے بازوؤں کی نسبت میرا تیار کیا ہوا بازو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور پائیدار ہے۔ یہ بازو پٹھوں کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے اور یہ تین کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • کرغز بلوائی ہاسٹل خالی کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں، پاکستانی طالبعلم

    کرغز بلوائی ہاسٹل خالی کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں، پاکستانی طالبعلم

    بشکیک : کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ کرغز بلوائی ہاسٹل خالی کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں، نکل کرکہاں جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طالب علم محصور ہیں ، طالب علم نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرغز بلوائی ہاسٹل خالی کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں

    پاکستانی طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کی جانب سےکوئی مدد فراہم نہیں کی گئی، ہمیں گھروں سے نکل جانے کیلئے کہا جا رہا ہے، حالات کشیدہ ہیں سمجھ نہیں آرہاگھرسےنکل کرکہاں جائیں۔

    طالبعلم نے اپیل کی کہ سیکیورٹی خدشات ہیں،ہماری تصاویراورنام ظاہر نہ کئے جائیں۔

    اس سے قبل ایک اور پاکستانی طالبعلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جان سے مارنے کیلئے بار بار ہاسٹل پر حملے کیےجارہےہیں ، طلباہوسٹل میں قید ہوکر رہ گئے اور طالبات کوہراساں کیا جارہا ہے۔

    پاکستانی طالبعلم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو مارا جارہا ہے ، لڑکیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ،کوئی محفوظ نہیں۔

    طالبعلم نے کہا تھا کہ کرغز سمجھے جھگڑا کرنے والے پاکستانی ہے، پاکستانی سفارتخانہ مدد نہیں کررہا، حکومت مدد کرے۔

  • کرغزستان میں  کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، پاکستانی سفارتخانہ

    کرغزستان میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، پاکستانی سفارتخانہ

    بشکیک : کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بشکیک میں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ بشکیک میں طلباپرتشددمیں کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، کرغزستان کی وزارت داخلہ نےبھی پریس ریلیزمیں کہاصورتحال قابومیں ہے۔

    اس سے قبل کرغیزستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا تھا کہ کرغیزحکام نےبتایاہےمظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے، بشکیک میں امن وامان کی صورتحال بہترہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں 35کےقریب افرادزخمی ہوئے تاہم زخمیوں کی شناخت کرغیزحکام نےتاحال ظاہر نہیں کی۔

    پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ 13مئی کومصری طلبہ اورمقامی نوجوانوں میں جھگڑاہواتھا، لڑائی کے بعد بشکیک میں بہت اشتعال پھیل گیا، صبح سے500کےقریب کالزکاجواب دیاگیاہے، بشکیک میں 11ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ موجودہیں۔

    دوسری جانب پاکستانی طالب علم رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سفارت خانےکےحکام نےرابطہ نہیں کیا، 500کےقریب حملہ آوروں نےہاسٹلزمیں توڑپھوڑکی، بلوائیوں نےطالبات کوبھی تشددکانشانہ بنایا۔

    طالب علم نے بتایا کہ مقامی لوگوں نےپاکستانی،بنگلہ دیشی اوردیگرغیرملکی طلبہ پرحملہ کیا، ایک ہزار سے زائد طلبہ ہاسٹل میں محصور ہیں۔

  • چینی شہر ووہان  سے آنیوالا پاکستانی طالب علم آغا خان اسپتال منتقل

    چینی شہر ووہان سے آنیوالا پاکستانی طالب علم آغا خان اسپتال منتقل

    کراچی : چینی شہر ووہان آنیوالے پاکستانی طالب علم ارسلان کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیا، ارسلان کے سیمپل لے کر قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیےگئے ،ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی شہر ووہان آنیوالے پاکستانی طالب علم کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیا، ارسلان 14دن تک آغاخان اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہےگا۔

    محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ارسلان کےسیمپل لےکرقومی ادارہ برائےصحت اسلام آبادپہنچادیےگئے ہیں ، گذشتہ روز ارسلان کو آغاخان اسپتال پہنچادیاگیاتھا اسلام آباد سے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائےگا۔

    قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو کروناوائرس کی تشخیص کی کٹس مل گئیں ہیں۔

    یاد رہے ارسلان حال ہی میں چین کےشہر ووہان سےکراچی کے علاقےلیاری پہنچاتھا، ارسلان امین کا کہنا تھا کہ 22جنوری کو ووہان سےشنگھائی گیا،پھر دبئی سے کراچی آیا، چین میں کروناوائرس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس ، چینی شہر ووہان سے آنے والے پاکستانی طالبعلم نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    ارسلان نے بتایا پاکستانی طلبا جو ووہان میں موجود ہیں ان کی تعداد559ہے ،جس کے اندر کافی فیملیز بھی ہیں، ان کے بچوں کی عمریں چھے مہینے سے لے کردس سال تک ہے، وہ کافی پریشان ہیں چھوٹے بچوں کو لے کرایک کمرے تک محدود ہوچکے ہیں کوئی بھی بندہ باہر نہیں جاسکتا۔

    پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہم بھی اگر یونیورسٹی سے باہر جارہے ہیں تو ڈاکٹر نیچے بیٹھے ہیں ہمیں ڈاکٹروں کو رپورٹ کرنی ہے کہ ہم کہاں جارہے ہیں جب طلباواپس آتے ہیں تو یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے چیک اپ ہورہا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کو کلیئرنس کے بعدوطن لایا جائے جبکہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہےکہ پاکستان میں فی الحال کرونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں۔

    خیال رہے چینی سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین میں موجود تمام پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام پاکستانیوں کی فلاح کے لیے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    واضح چین میں کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد213ہوگئی ہے جبکہ 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، وائرس کے پیش نظر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کاعالمی ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان کردیا ہے، جان لیوا کروناوائرس دنیا کے20 ممالک تک پھیل گیا ہے۔

  • پاکستانی طلبا کی پینٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جانے کے لیے منتخب

    پاکستانی طلبا کی پینٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جانے کے لیے منتخب

    کراچی:  پانچ  پاکستانی طالب علموں کی پینٹنگز  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کرنے کے لیے منتخب کر لی گئیں.

    پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، تفصیلات کے مطابق . شہر قائد کے پانچ طالب علموں کی پینٹنگز  اقوام متحدہ کو فراہم کر دی گئیں.

    یہ فن پارے ستمبر 2019 میں جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جائیں گے، یہ وہی موقع ہوگا، جب وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے.

    ان طالب علموں کے فن پارے "بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019” میں بھی نمائش کےلیے پیش کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز رکھنے والی پاکستانی طالبہ کا ایک اور کارنامہ

    سابق وفاقی وزیر اور نامور مصنف جاوید جبار نے ان طالب علموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالب علم نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

    رکن "بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019”  راشد فہیم نے اس امر کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طالب علموں پر فخر ہے۔

  • پاکستانی طالب علم نے ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    پاکستانی طالب علم نے ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    بنکاک : پاکستانی طالب علم نے ’ریاضی کے عالمی مقابلے‘ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے ’ریاضی کے بین الااقوامی مقابلے ‘ میں 600 امیدواروں کو شکست دے کر پاکستانی ہونہار طالب علم سید جعفر رضا نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے، جعفر رضا اور ان کے دیگر 6 ہم جماعت طالب علموں نے پاک ترک انٹرنیشنل اسکول لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سونے اور چاندی و کانسی کے تین تین تمغے اپنے نام کیے۔

    اس مقابلے میں 17 ممالک کی 180 ٹیموں کے 600 طالب علموں نے شرکت کی، یہ مقابلے 22 فروری سے 24 فروری کے درمیان بنکاک میں منعقد ہوئے جس کا مقصد ریاضی جیسے مشکل اور قدرے خشک مضمون کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا اور طالب علموں کے رجحان کو جانچنا تھا تاکہ طالب علم اپنی ذہانت اور صلاحیتوں سے واقف ہوں سکیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں ریاضی کے ماہرین کی کمی ہے جس کی وجہ اس مضمون میں دلچسپی نہ ہونا ہے اس کے باوجود پاکستانی طالب علموں کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور امید جاگ اٹھی  ہے کہ اس شعبے میں خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ اس مضمون میں دلچسپی لینے والے ہونہاروں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی طالب علم امریکہ سےواپس وطن آکرعوام کی خدمت کےلیے پرعزم

    پاکستانی طالب علم امریکہ سےواپس وطن آکرعوام کی خدمت کےلیے پرعزم

    پاکستانی طالب علم امریکہ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کا جدید ترین کورس کرکے وطن واپس آکر اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار‘ عدنان کا کہنا ہے پاکستا ن جیسی ایمرجنسی صورتحال امریکہ میں بھی پیش آتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق 27سالہ پاکستانی عدنان اللہ کےلیےایک نیاتجربہ ہےکہ وہ امریکہ کےنارتھیمپٹن کمیونٹی کالج میں ہنگامی طبی ٹکنیشن کورس کی تعلیم حاصل کررہاہےاورایک یکسرمختلف کلچر سے بھی متعارف ہورہاہے۔

    پاکستانی طالب اسکالر شپ پروگرام کےتحت امریکہ میں تعلیم حاصل کررہاہےکہ کس طرح وہ اپنے ملک میں ہنگامی طبی خدمات کےشعبے میں مزید بہتری لاسکتاہے۔

    عدنان اللہ کا کہناہےکہ جب میں اپنے ملک کا موازنہ یہاں سے کرتا ہوں تو مجھے بہت فرق نظرآتا ہےحالانکہ یہاں بھی پاکستان کی طرح ہنگامی حالات کاسامنا کرنا پڑتا ہےلیکن یہاں ان ایمرجنسیوں سے نمٹنے کےلیے جدیدسامان کے ساتھ نئےطریقہ کار بھی ہیں۔

    مردان کا رہنے والا عدنان اللہ ان 16 طالب علموں میں سے ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور وہ سب امریکہ میں اسکالرشپ کےذریعے ہنگامی طبی ٹکنیشن کی تعلیم حاصل کررے ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، بلڈ ڈونیشن ایپ متعارف


    پاکستانی طالب علم نے امریکی معاشرے کےحوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ جب وہ یہاں آرہاتھا تواسےبتایاگیاکہ امریکی اچھے نہیں وہ تمہاری کوئی مدد نہیں کریں گے لیکن یہاں آکر مجھے احساس ہوا کہ یہ سب غلط ہے یہ لوگ بہت اچھے ہیں۔

    امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق عدنان کاکہناتھاکہ یہاں اسکالر شپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا بہت مشکل ہے۔

    ایسٹن ایمرجنسی اسکواڈ کےڈائریکٹرجوزف کاکہناہےکہ عدنان ایک قابل طالب علم ہے اور وہ ہمیشہ سوالات کرتا رہتا ہے اور جاننے کی کوشش کرتا ہے ہم یہاں کس طرح لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ عدنان کے ساتھ کام کرنےکاہماری ٹیم کا تجربہ شاندار رہاہے اور ہمیں یقین ہےکہ وہ اپنے ملک جاکر اپنے اس تجربےکو اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے استعمال کرے گا۔

    واضح رہےکہ پاکستانی طالب عدنان گزشتہ سال جولائی میں امریکہ تعلیم حاصل کرنے کے لیےگیاتھا اور اس کا کورس رواں سال مئی میں مکمل ہوجائےگا۔

  • سات سالہ پاکستانی طالب علم دنیا کا کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر

    سات سالہ پاکستانی طالب علم دنیا کا کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر

    لندن: 7 برس کے کم عمر پاکستانی نژاد طالب علم نے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    لاہور میں پیدا ہونے والے حمزہ شہزاد نے مائیکرو سافٹ کے امتحان ’361-98 سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ فنڈامینٹلز‘ میں کامیابی حاصل کر کے اپنے خاندان اور ملک کا نام روشن کردیا۔

    اس امتحان میں سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے لیے 700 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حمزہ نے 757 پوائنٹس حاصل کیے۔ حمزہ اب مختلف ویب ایپس بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    boy-2

    حمزہ کے والد عاصم شہزاد 2011 میں برطانیہ منتقل ہوئے جہاں وہ ایک مشہور آئی ٹی کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔ حمزہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو بچپن ہی سے کمپیوٹر سے دلچسپی تھی اور انہوں نے کبھی اسے یہ سیکھنے کے لیے مجبور نہیں کیا۔

    وہ اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر نہایت خوش اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

    حمزہ اس سے قبل گزشتہ برس بھی صرف چھ برس کی عمر میں سب سے کم عمر ایم ایس آفس اسپیشلسٹ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ وہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بے حد متاثر ہے اور بڑا ہو کر انہی کی طرح بننا چاہتا ہے۔

    حمزہ کا کہنا ہے کہ اسے کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز استعمال کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے اور آج کل وہ اپنا ایک گیم تیار کر رہا ہے۔

    boy-3

    دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں حمزہ شہزاد کی قابلیت اور مہارت کا اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی ایک اور باصلاحیت اور ذہین طالبہ ارفع کریم کو 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی اسپیشلسٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ ارفع کریم 16 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔