Tag: پاکستانی طلبا

  • پاکستانی طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے  کا سنہری موقع! ماہانہ وظیفہ کتنا ہوگا؟

    پاکستانی طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع! ماہانہ وظیفہ کتنا ہوگا؟

    اسلام آباد : بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے عمان اسکالرشپ پروگرام 2025-26 کے تحت پاکستانی طلبا کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

    اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا عمان کی منتخب جامعات میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (طب کے شعبے کے علاوہ) میں بیچلرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

    ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا اور ہونہار طلبا کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ : طلباء کے لیے سنہری موقع، کون اہل ہوگاِ؟

    اہم مراعات میں 100 فیصد ٹیوشن فیس معافی ، ماہانہ وظیفہ: 200 عمانی ریال (بغیر رہائش) یا 140 عمانی ریال (رہائش کے ساتھ) اور سال میں ایک مرتبہ آنے اور جانے کا ہوائی ٹکٹ ملے گا۔

    درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2025 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواستیں درج ذیل لنک کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں: https://tinyurl.com/studyinoman

  • پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ امامہ علی نے ناسا کا عالمی اسپیس ایپ چیلنج ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں یونیورسٹی آف ویسٹ لندن کی پاکستانی طالبہ امامہ علی کی قیادت میں ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔

    امامہ علی ناسا کے عالمی اسپیس ایپ چیلنج مقابلے میں سب سے متاثر کن پروجیکٹ کا ایوارڈ  حاصل کیا، اس مقابلے میں 163 ممالک کے 93 ہزار  سے زائد طلباء نے حصہ لیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا، یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا ہے جنہوں نے گوگل کی اے آئی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کو درپیش اہم اور پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کی۔

  • امریکی ویزا پابندیاں، پاکستانی طلبا کس طرح اس سے بچ سکتے ہیں؟ ویڈیو

    امریکی ویزا پابندیاں، پاکستانی طلبا کس طرح اس سے بچ سکتے ہیں؟ ویڈیو

    امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی اور غیرملکی طلبا کو نئی ویزا پابندیوں کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، سفارتخانہ طلبا کو ویزا اپوائنٹمنٹ نہیں دے رہا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس وکیل نورزادے راجہ نے بتایا کہ ٹرمپ حکومت نے آفیشل میمورینڈم جاری کیا ہے اس میں دنیا بھر میں موجود امریکی کونسلیٹ اور ایمبیسی کو ہدایت کی گئی ہے جی جتنی بھی ویزا اپوائنٹمنٹ ابھی تک شیڈول نہیں ہوئیں انھیں کلینڈز سے ہٹادیا جائے۔

    ہیومن رائٹس وکیل نورزادے راجہ نے کہا کہ اس کا ملطب یہ ہے کہ ایسے پاکستانی طلبا جو اس وقت امریکن اسٹوڈنٹ ویزا کےلیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی اپوائنٹمنٹ شیڈول نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ طلبا جنھوں نے اس اعلان سے پہلے اپنی اسٹوڈنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ شیڈول کرلی تھی انھیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کی اپوائنٹمنٹ جاری رہے گے۔

    اس وقت ایسے پاکستانی طلبا ہیں جنھیں ایکسپٹینس مل چکی ہے تاہم انھیں وہ ڈاکیومنٹیشن نہیں ملی جن کے تحت وہ اپنی امریکی ویزا اپلیکشین شروع کرسکیں، ایسے طلبا کی پوزیشن یہ ہے کہ وہ اس وقت امریکن اپوائنٹمنٹ شیڈول نہیں کرسکتے۔

    اسکالرشپس لینے والے طلبا کے حوالے سے نورزادے راجہ نے بتایا کہ جن طلبا کو پوری طرح سے اسکالرشپس ملی ہوئی ہیں ان کےلیے صورتحال اس وقت زیادہ گمبھیر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایسے طلبا کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور انھیں اس صورتحال سے آگاہ کریں کہ اس وقت امریکی ایمبیسی پاکستان میں صورتحال کو کس طرح سے ہینڈل کررہی ہیں۔

    جتنی بھی آپ کے پاس سپورٹنگ ڈاکیومنٹیشن ہے جیسے کہ آپ نے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی کوشش کی اور وہ آپ کو نہیں ملی، ان تمام چیزوں کا طلبا اپنے پاس ریکارڈ رکھیں۔

    نورزادے راجہ نے کہا کہ میرے خیال میں امریکا کی یونیورسٹیاں پاکستانی اور دنیا بھر کے طلبا کو یہ سہولت دیں کہ وہ اپنے ایڈمیشن کو اگلے سال یا الگے سیمسٹر تک موخر کرسکیں۔

  • پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    ایسے طلبا جو کالج میں داخلے کے لیے عمان جانے کے خواہشمند ہیں اور درخواست دینا چاہتے ہیں، انھیں مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

    عمان جانے والے پاکستانی شہری جو پڑھنے کے لیے یا مختصر مدت کے قیام کے لیے وہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انھیں ای ویزا کے لیے رائل عمان پولیس (آر او پی) ای ویزا پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

    نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ، پلیٹ فارم طلباء کو اپنی درخواستیں جمع کرانے، ادائیگی کرنے اور منظوری حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس سے امیدوار قونصل خانے جانے یا لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی الجھن سے بچ جائے گا۔

    نیا غیر اسپانسر شدہ سیاحتی ویزا طلبا کے لیے بہترین ہے کیونکہ اہل افراد عمان کی سیر کرنے یا تعلیمی ایونٹس میں شرکت کے لیے براہ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،

    ایسے افراد جو تعلیمی بریک کے دوران یا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختصر دوروں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ان کے لیے ای ویزا ایک آسان حل پیش کرتے ہیں۔

    عمان کا ای ویزا پروگرام مسقط کی نئی حکمت عملی کے تحت 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ یہاں آسکیں جس میں طلبا بھی شامل ہیں۔

    جو لوگ ای ویزا کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں اور evisa.rop.gov.om پر آن لائن درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

  • جرمنی میں اسکالرشپ: پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

    جرمنی میں اسکالرشپ: پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

    بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    مراد بلوچ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ محمد زکریا خان نورزئی سے کوئٹہ میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں جرمن یونیورسٹیز میں طلبا کے اسکالرشپس سمیت اہم امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران مراد بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ 40 سے 50 طالب علم ہرسال اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی جائیں۔

    میر مراد بلوچ نے سی ای او بیف کو بلوچستان کے طلبا کے لیے جرمنی میں اسکالرشپ کے مواقع کے بارے میں آگاہ کی اور بتایا کہ بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    جرمنی کے اعزازی قونصل مراد بلوچ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ہر سال بلوچستان سے کئی طلبا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ لیتے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت (arynews.tv)

  • کرغز بلوائیوں کا پاکستانی طلبا  کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

    کرغز بلوائیوں کا پاکستانی طلبا کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

    بشکیک : کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں کرغز بلوائیوں نے پاکستانی طلبا کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا، طلبا کا کہنا ہے کہ مقامی ہمیں جہاں دیکھ رہےہیں مار رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں موجود پاکستانی طلبہ پرحملوں کا خطرہ نہ ٹل سکا، بلوائیوں نے ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    پاکستانی طلبہ نے ویڈٰیو پیغام کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات اب بھی کشیدہ ہیں،، طلبہ پردوبارہ حملہ کیا گیا اور طالبات پربھی تشدد کیا گیا۔

    طلبا کا کہنا تھا کہ مقامی ہمیں جہاں دیکھ رہےہیں مار رہےہیں ، سومیٹر دورکینٹین بھی نہیں جاپا رہے، کھانا پینا ختم ہوگیا ، لائٹیں بند کرکے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سفارتخانے کی طرف کوئی مدد نہیں مل رہی ، کوئی کال اٹھا رہا ہےنہ میسج کا جواب دے رہا ہے، محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے بھی ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں،اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    لاہور : کرغزستان سے اپنی جان بچا کر بخیریت وطن واپس آنے والے پاکستانی طلباء نے آپ بیتی سنادی، 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلبہ وہاں کس پریشانی میں مبتلا ہیں؟ اس کی تفصیلات ایک طالب علم نے بیان کردیں۔

    لاہور ایئر پورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طالب علم شاہ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشکیک میں مصری لوگوں نے ایک جھگڑے کے دوران مقامی لڑکوں کو مارا تھا۔

    لڑائی کے دوران ویڈیوز بھی بنائی گئیں، مصری لڑکوں نے وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی تھیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کے بعد فسادات شروع ہوئے۔

    طالب علم شاہ زیب نے بتایا کہ وہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز بھی غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹیز انتظامیہ بھی جھوٹ بول رہی ہے،

    اس کے علاوہ گزشتہ رات سے طلباء کے رہائشی فلیٹس میں آکر اور انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جارہا ہے،مقامی لوگ ساری ساری رات فلیٹس کو گھیر کر لوگوں کپر تشدد کرتے ہیں۔

    طالب علم کا کہنا تھا کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہاہے، وہاں کی مقامی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، پولیس واقعےکے2سے3گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    ایک سوال کے جواب میں طالب علم شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ہم نے واپسی کیلئے اپنے ٹکٹس خود بک کرائی ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت واپس آئے ہیں، کرغزستان میں پاکستان کے طالب علموں کی تعداد تقریباً10ہزار ہے جن کی بڑی تعداد اس وقت مشکل میں ہے۔

  • سعودی عرب کا  پاکستانی طلباء کے لئے اہم اعلان

    سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کے لئے اہم اعلان

    لاہور : سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی طلبا کو اسکالرشپس دے رہا ہے، اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ غزہ میں رہائشی علاقوں،کیمپوں، اسپتالوں،اسکولزپربمباری سےتباہی تکلیف دہ ہے، مہذب قوموں کا اسلحہ نہتے شہریوں پراستعمال ہونا ایک المیہ ہے۔

    بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان،سعودی عرب مشترکہ مذہب ،ثقافت کےرشتے میں بندھے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاحت کےحوالےسے سعودی حکومت بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے، سعودی حکومت کا غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزہ پالیسی کو آسان بنانا خوش آئند ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کےپاکستان میں سرمایہ کاری کےنئےاقدامات حوصلہ افزاہیں، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ساز گار مواقع موجود ہیں۔

    بلیغ الرحمٰان نے کہا کہ سعودی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں پر بہت زیادہ عزت اور پیار ملا ہے، سعودی عرب پاکستانی طلبا کو اسکالرشپس دے رہا ہے، اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کو مزید بڑھایا جائے گا۔

  • امریکا کا ویزے کے‌ حوالے سے  پاکستانی طلباء کے لئے بڑا اعلان

    امریکا کا ویزے کے‌ حوالے سے پاکستانی طلباء کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : امریکی قونصل جنرل نے پاکستانی طلبا کو ترجیح بنیادوں پر ویزے دینے کا اعلان کردیا اور کہا ساڑھے سات ہزار پاکستانی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علموں کے لئے اعلی تعلیم کے وسیع تر مواقع فراہم کرنے کیلئے امریکی قونصل خانے اور یو ایس ای ایف پی کی جانب سے یونیورسٹی فیئر کا اہتمام کیا گیا۔

    جس میں مختلف امریکی جامعات نے اپنے اسٹالز لگائے، پاکستانی طالب علموں نے یونیورسٹی فیر کو ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

    امریکی قونصل جنرل نے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر جو پاکستانی طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کی سہولت کے لیے امریکی جامعات نے اعلیٰ تعلیم کو مزید آسان کر نے کا فیصلہ کیا۔

    امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے طلبا کو ترجیح بنیادوں پر ویزے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ساڑھے سات ہزار پاکستانی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے 6 ہزار سے زائد اسکالرزشپ پاکستانی طالب علموں کودی ہیں، تعلیم کےشعبےمیں یوایس ایکسچینج پروگرام اہم کردارادا کررہاہے، نوجوان پاکستان کی ترقی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت طالبعلموں کی کمی نہیں ہے اور امریکی یونیورسٹز چاہتی ہے کہ پاکستانی طالب علم ان کے کیمپس میں تعلیم حاصل کریں

  • ‘ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلبا کو بلاک کر دیا’

    ‘ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلبا کو بلاک کر دیا’

    اسلام آباد : آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کے معاملے پر متاثرہ طالب علم عثمان نے بتایا کہ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا،اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا ، جس میں آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کا معاملہ زیر غور آیا ، متاثرہ طالب علم عثمان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کا عارضی ویزا رکھنے والے 5ہزار طلبا پاکستان میں پھنسے ہیں ، آسٹریلیا نےسرحدیں نہیں کھولیں لیکن ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دے دیے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں، آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا، بھارت کے طلبا کو آسٹریلیا نےبلایا، آسٹریلیا کے کھلاڑی باہر دوروں پر بھی جا رہے ہیں۔

    اجلاس میں کہا کہ آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3پاکستانی طلبانے خودکشی کر لی ، طلباکی بات درست ہے،آسٹریلوی ایجنٹ سبزباغ دکھاتے ہیں۔

    حکام دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طلباکا معاملہ آسٹریلیا حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکا بہت نقصان ہو رہا ہے۔