Tag: پاکستانی طلباء

  • یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، یورپی ملک نے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا، یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران کیا گیا،جہاں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    اسکالر شپ کا مقصد ہونہار پاکستانی طلباء کی مدد کرنا ہے اور ہنگری کے جاری تعلیمی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہیں۔

    ہنگری کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے پہلے ہی 1,700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پیٹر سیجارتو نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کو ایک مخلص پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستانی پیشہ ور افراد کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    اسحاق ڈار نے اسکالرشپس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان سے طلباء کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوز حاصل کرنے اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے تعلیم، تجارت اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں ہنگری کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ اعلان پاکستان اور ہنگری کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، صنعت اور ثقافتی تبادلے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

  • پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کیلئے گئے پاکستانی طلباء سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

    وزیرِ اعظم نےچین میں زرعی شعبے کی تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

    وزیرِ اعظم نےپورٹل کے ذریعے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن کے معیار پر پورا نہ اترنے والے طلباء و طالبات کی شکایات کے اذالے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلباء کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، پاکستانی طلباء و طالبات کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

    وزیرِاعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے بہت جلد طلباء و طالبات کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگا، زرعی شعبے کی جدید تربیت کیلئے چین جانے والے طلباء و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

    شہباز شریف نے چینی قیادت اور چینی یونیورسٹیوں کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔

    وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شفاف طریقے سے پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروائیں، 1287 درخواستوں میں سے 711 طلباء و طالبات تربیت کے طے کردہ معیار پر پورے اترے۔

    ان طلباء و طالبات میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے امیدوار بھی شامل ہیں، ان طلباء و طالبات کو دو بیچز میں چین بھیجا جائے گا۔

    300 طلباء و طالبات آبپاشی میں بہتری، مویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص و نگرانی، مویشیوں کی افزائش نسل و جدید جینیات اور جدید بیجوں کی تیاری و ان کی پراسیینگ کے شعبوں میں تربیت کیلئے بھیجا جائے گا۔

    طلباء و طالبات کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں چین روانہ ہوگی جبکہ 400 طلباء کی دوسری کھیپ رواں برس کے وسط میں چین بھیجی جائے گی۔

    طلبا کو زراعت میں جدید مشینری کے استعمال، فصلوں کی تیزی سے افزائش، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کا استعمال اور پھلوں و سبزیوں کی پراسیسنگ کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی،

    اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • کوئٹہ: کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    کوئٹہ: کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    کوئٹہ: کرغزستان میں پھنسے 171 طلبا بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر طلبا کا استقبال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل 171 طلبہ وطن واپس آئے ہیں، 95 طلبہ کاتعلق بلوچستان سے ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کچھ طلبا کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے، دیگر صوبوں کے بچے ہمارے مہمان ہیں، دیگر صوبوں کے طلبہ کو ان کے گھروں تک پہنچائیں گے۔

    کوئٹہ ایئرپورٹ پر وطن واپس پہنچنے والے طلبا و طالبات کے والدین بھی موجود تھے، اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے احسن اقدامات کئے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی سے ہی ہمارے بچے بحفاظت گھروں کو پہنچے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے خزانہ مزمل اسلم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پاکستانی طلبا کیلئے تیسرا خصوصی جہاز بشکیک، کرغزستان سے پشاور پہنچ گیا ہے۔

    اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    انہوں نے کہا کہ تقریباً 800 طلبا بحفاظت کرغزستان سے پشاور آچکے ہیں،جن میں خیبرپختونخواسمیت مختلف صوبوں کے طلبا شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت طلبا کو اپنے اضلاع تک ٹرانسپورٹ بھی مہیا کر رہی ہے۔

  • سعودی عرب: پاکستانی طلباء کو خوشخبری سنادی گئی

    سعودی عرب: پاکستانی طلباء کو خوشخبری سنادی گئی

    سعودی عرب میں موجود پاکستانی طلباء کو خوشخبری سنادی گئی، مملکت نے ایک بار پھر اپنی 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طلبا و طالبات کو 600 اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ وظائف ڈپلومہ، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے۔

    سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم پاکستانی طالب علم اور پاکستان میں مقیم طلبا و طالبات دونوں ان سکالر شپس کے لیے اہل ہیں۔ 75 فیصد اسکالر شپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیے جائیں گے۔

    شہزادی نورہ بن عبدالرحمان یونیورسٹی برائے طالبات ریاض اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے علاوہ تمام یونیورسٹیاں صرف 25 فیصد بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے کی پابند ہیں۔

    ہر یونیورسٹی کا داخلے کا اپنا معیار و ٹائم فریم ہے۔ اس لیے طلبا کو اپنے متعلقہ مضمون اور کلاس میں داخلے کے حوالے سے یونیورسٹی سے مدد لینا ہوگی، اسکالر شپ حاصل کرنے کے خواش مند طلبا کو متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا آن لائن پورٹل پر براہ راست اپلائی کرنا ہوگا۔

    طلبا جب آن لائن اپلائی کر لیں گے تو یونیورسٹیاں طلبا کی جانب سے موصول ہونے والی سکالرشپ درخواستوں کو سعودی وزارت تعلیم کو بھیجیں گی جو اسکالر شپ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

    درخواست گزار اپنی درخواست کی کاپی پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ای میل پر بھی بھیجیں گے تاکہ سعودی وزارت تعلیم کے ساتھ ان درخواستوں کا فالو اپ کیا جا سکے۔

    اسکالرشپ کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں،سکالر شپ کے لیے درخواست گزار کا تعلق پاکستان یا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہونا چاہیے۔ 75 فیصد سکالر شپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیے جائیں گے۔

    عمر کا حساب داخلہ کی حتمی تاریخ سے لگایا جائے گا۔ یہ ضروری ہے کہ سعودی سکالرشپ حاصل کرنے والا طالب علم اس وقت کوئی اور سکالرشپ حاصل نہ کر رہا ہو۔ ڈگری پروگرام کے لیے درخواست دینے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے دوران، ماسٹرز کے لیے 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال سے کم ہونی چاہئیں۔

    جو طلبا اسکالر شپ حاصل کررہے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہ ہو اور اسے کسی بھی وجہ سے کبھی بھی یونیورسٹی سے بے دخل نہ کیا گیا ہو۔

    طلباء اسکالر شپ کے تحت کن فوائد سے فیضیاب ہوں گے؟

    سعودی عرب اور واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹ اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہل خانہ کے لیے مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
    سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو دوران تعلیم سعودی عرب میں مفت رہائش کی سہولت اور شادی شدہ طلبا کو ابتدائی تین ماہ فرنشنگ الاونس بھی فراہم کیا جائے گا۔

    سائنس کے طلبا و طالبات کو ماہانہ 900 جبکہ آرٹس کے شعبہ میں 850 سعودی ریال ادا کیے جائیں گے۔

    اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کیمپسز میں رعائتی نرخوں پر کھانا، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ زیر کفالت افراد کے لیے سفری اخراجات میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

  • برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لئے اہم ہدایات

    برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لئے اہم ہدایات

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کو جلد ویزے کے لیے اپلائی کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ رش سے بچنے اور ستمبر میں کورس کے آغاز سے قبل ہی ویزہ آن لائن درخواست دیں۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ یوکے ویزا اینڈ امیگریشن سروس کواس سال موسم گرما میں اسٹوڈنٹ ویزے کی درخواستیں زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن نے طلبہ کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویزا درخواستوں کو صحیح طریقے سے پُر کرنے میں احتیاط سے کام لیں اور دو بار چیک کریں کہ تمام ضروری معلومات اور دستاویزات فراہم کر دی گئی ہے۔

    ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی درخواست غلط یا نامکمل ہونے کی صورت میں ویزا کی درخواستوں کا جائزہ لینے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

  • سعودی عرب کی جانب  پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپس ، اہم خبر آگئی

    سعودی عرب کی جانب پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپس ، اہم خبر آگئی

    لاہور : وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپس فراہم کرنے کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے داخلہ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا انڈسٹری اور جامعات مل کر تحقیق و تعاون کے زریعے ملکی مسائل کا حل نکالیں۔رانا تنویر حسین

    رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم اور تکنیکی تجرںہ رکھنے والے افراد کی پوری دنیامیں مانگ ہے، حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یونیورسٹیاں پیشہ وارانہ تعلیم کے پروگرام شروع کریں.۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران باہمی تعلیمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور سعودی عرب کی امام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے مابین جاری تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے حکام نے پاکستانی طلںا کے لیے سکالرشپس فراہم کرنے کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ امن و برداشت اور اعلی تعلیم کے فروغ میں اسلامی یونیورسٹی کا کردار قابل ستائش ہے ، اسلامی یونیورسٹی کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

    تقڑیب میں رہنما جے یو آئی ف نے مولانا عںبد الغفور حیدری کہا کہ اساتذہ کے ادب میں ہی کامیابی ہے، طلبا و طالبات مسقبل کے معمار ہیں ، انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    مولانا عںبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اسلام کی ترویج میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے، اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے میں جامعات کا کردار کلیدی ہے۔

  • اے سی سی اے کے  امتحانات ، پاکستانی طلباء نے دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    اے سی سی اے کے امتحانات ، پاکستانی طلباء نے دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    اسلام آباد :ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلباء نےمیدان مارلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات میں پاکستانی طلبا نے بے مثال کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سےبلند کردیا۔

    لاہور کے ارحم نے مین ٹیننگ فنانشل ریکارڈز امتحان میں سب سے زیادہ مارکس لیے جبکہ لاہور کے اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈفنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا۔

    اسی طرح کراچی کی طالبہ کومل باوانی نے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا جبکہ پشاور کے محمد عمیر نے فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں عالمی سطح پر ٹاپ کیا۔

    یاد رہے گذشتہ سال پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا نعیم نے کہا تھا کہ اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر خوشی ہے، سوچا نہیں تھا کہ دنیا بھر میں ٹاپ کروں گی، سوچا تھا کہ پاکستان میں یا پھر ریجن میں ٹاپ کرلوں گی لیکن دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔